اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی وجہ سے سندھ والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اگر جنوری کے آخر کی تاریخ دے دی جائے تو بے چینی کم ہو جائے گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں۔ سندھ کے عوام نگران حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نگران حکومت کا دورانیہ بڑھا تو مسائل پیدا ہوں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ بے بنیاد کیس ہے، آج بھی ہمیں 28 نومبر کی تاریخ ملی ہے۔ سندھ حکومت کا ایک پلانٹ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔
کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے: جماعت اسلامی حیدرآباد
ڈپٹی کمشنر کی زیر سر پستی آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ منعقد
تھر کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تما م صوبائی پی ڈی ایم سے رابطہ : ڈائرکٹر پی ڈی ایم اے
پا ک بھارت ہاکی سیریز چوتھی بارمنسوخ
پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون ناصر اقبال کے نام
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام سے ایوارڈ کا اجرا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
9 مئی کیس میں یاسمین راشد، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
لاہور(پی پی آئی) 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی،عدالت نے ملزموں کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔
حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ
اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا ستمبر نان ٹیکس آمدن 453 ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 210 ارب 60 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال ابتدائی 3 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال صارفین سے اسی مدت میں 47 ارب 47 کروڑ لیوی وصول کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈیزل پر 55 روپے،پٹرول پر 60 روپے لیٹر لیوی کی وصولی جاری ہے، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا مجموعی ہدف 869 ارب روپے ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں نے مارک اپ کی مد میں 66 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے،پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب 54 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے،تیل و گیس کی مد میں رائلٹی کے ذریعے 41 ارب 65 کروڑ جمع ہوئے۔ رپورٹ کیمطابق پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز نے 3 ارب 58 کروڑ روپے منافع کمایا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 5 ارب 222 کروڑ ریونیو کمایا،صوبوں نے مارک اپ کی مد میں 18 ارب سے زائد اکھٹے کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصافکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے۔وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تلاش کریں
خبریں

کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے: جماعت اسلامی حیدرآباد
حیدرآباد: امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشیخ شوکت علی اور جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور مےں دہشتگردی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ۔اسلام اور پاکستان دشمن نہیں چاہتے کہ ملک مستحکم ہواسی لیے دہشتگردی کاخوفناک سلسلہ جاری ہے ۔کوئٹہ اور پشاور مےں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے وہی قوتیں اور ان کے ایجنٹ ملوث ہےں جنھوں نے گزشتہ دنوں اسلام آبادمےں آگ وخون کاکھیل کھیلاتھا،دشمن قوتیں فرضی ناموںسے بم دھماکوں ،خودکش حملوں اورٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک مےں عدم استحکام پیداکررہی ہےں اور یہ قوتیں چاہتی ہےں کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کامیاب نہ ہوںریاست اور گروہ دونوں آپس مےں مستقل دست وگریباں ہوتے رہےں اور دشمن کواپنے مذموم مقاصدپورے کرنے کے مواقع ملتے رہےں۔اسلام آبادکے بعد سانحہ کوئٹہ اور سانحہ پشاور بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انھوں نے کہاکہ درجنوں انسانی جانوں کاضیاع انتہائی افسوس ناک ہے لیکن صرف حکومت کی جانب سے مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گابلکہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے چھپی ہوئی قوتوں کو ہر صورت بے نقاب کرناپڑے گااور اُن کے ثبوتوں کے ساتھ عالمی برادری مےں پیش کرکے دہشتگردی کامکمل خاتمہ کرناہوگاتاکہ ملک مےں امن وامان قائم ہو۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر سر پستی آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ منعقد
حیدرآباد: مقامی کھیلوں کے فروغ کے لئے سیکریٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر اورڈپٹی کمشنر کے تعاون سے آل سندھ مقابلہءملاکھٹر منعقد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرٹنڈومحمد خان عقیل احمد نے ٹنڈو محمد خان میںمنعقدہ آل سندھ مقابلہءملاکھٹرا2014 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا،مقا بلے میںسندھ بھر کے35 پہلوانوں نے حصہ لیا،اس موقع پر سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری علی نواز پنھورنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو شاندار مقابلے منعقد کرتے رہیں گے، اس موقع پر سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے نائب صدر احمد نواز،سندھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر خاصخیلی، پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے صدر صدیق چھیپہ صحافی انور شیخ، عمر دارز خان، میڈیا کوآرڈینٹر عامر کفایت، پہلوان اللہ ڈینو پنھور، پہلوان حاکم علی منگہار،پہلوان عبدالستار شیدی، پہلوان جان محمد بگٹی، پہلوان نور حسین پنجابی، بوسکی پنجانی،شیر محمد بھٹی کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، آخر میں مہمان خصوصی عقیل احمد نے پہلا انعام پہلوان غلام معصطفی نارو،دوسراانعام پہلوان عبدالرحمان پنھور،تیسرا انعام پہلوان حاجی شیدی کو نقد انعامات دیئے۔

تھر کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تما م صوبائی پی ڈی ایم سے رابطہ : ڈائرکٹر پی ڈی ایم اے
حیدرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد چنڑ نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی کی صورتحال سے نمٹنے اور امداد کے لیے پی ڈی ایم اے خیبرپختون خواہ ، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور پی ڈی ایم اے پنجاب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سرکار کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے خیبرپختون خواہ سے امداد کیلئے رابطہ کرنے پر اب تک 60ٹن چاول20 کلوگرام کے حساب سے 12ہزار آٹے کی بوریاں ، 36ٹن چینی ، 60 ٹن مختلف دالیں، 10 ٹن چائے، 12 ہزار ٹن آئل ، 2لاکھ 16 ہزار منرل واٹر کی بوتلیں ، 1 ٹن نمک، 10 ٹن کھجور، 15ہزار بسکیٹ پیکیٹس، خشک دودہ کے چار ہزار پیکیٹس، پندرہ ہزار ہائی انرجی بسکیٹ کے پیکیٹس ، پانچ ہزار سیریلک کے پیکیٹس ، اور او ۔آر۔ایس کے دس ہزار پیکیٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے پچاس کلوگرام کے پندرہ سو چاول کے تھیلے بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی امداد کے لئے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے پچاس کلوگرام کے320 چاول کے تھیلے، اور 12 ہزار راشن کے تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ چیمبر آف کامرس کراچی کی جانب سے تین امدادی سامان کے ٹرک بھیجے گئے ہیں ، جس میں ایک ٹرک پانی کی بوتلوں ، ایک ٹرک خشک دودھ کی اور ایک ٹرک چاول کاشامل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پی ڈی ایم اے سکھرنے لو بسکٹ کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے اورانہوں نے اس سلسلے میں12 ہزار ہائی انرجی بسکٹ اور مزید 25ہزار راشن بیگز بھی فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد چنڑنے مزید بتایا کہ تھر میں قحط سالی کے خاتمے اور مستقل بنیادوں پر حل کے لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے لانگ ٹرم منصوبے شروع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

پا ک بھارت ہاکی سیریز چوتھی بارمنسوخ
لاہور: بھارتیحکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر چوتھی بار پاک بھارت ہاکی سیریز منسوخ ہوگئی۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے 28مارچ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ جبکہ پاکستان ٹیم نے اپریل کو جوابی دورہ بھارت کرنا تھا مگر ایک بار پھر بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے کی اجازت نہ دی جس کی وجہ سے چوتھی بار پاک بھارت ہاکی سیریز کو منسوخ کرنا پڑا۔جبکہ دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون ناصر اقبال کے نام
لاہور: ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے عامر اطلس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پنجاب اسکوائش کمپلیکس لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ ناصر اقبال اور عامر اطلس کے درمیان ہوا جو انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ناصر اقبال نے سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹ کے میچ میں 3-2 سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اسکور 11-5، 6-11، 11-4، 11-9 اور11-9 رہا۔مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے صدر ائیر وائس مارشل رضی نواب نے انعامات تقسیم کئے۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام سے ایوارڈ کا اجرا
کراچی: سابق صوبائی وزیرکھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی کھیلوں کیلئے خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے ایوارڈ کا اجراءکردیا گیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈزکے اجراءکی تقریب ڈاکٹرشاہ لوورزفورم کی جانب سے کراچی جیمخانہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے رکن آصف حسنین، اقبال محمد علی، کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی، سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم اورڈاکٹرمحمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید علی شاہ سمیت کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کوان کی خدمات کے اعتراف میں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ منتظمین نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے آرگنائزرز کو ایوارڈ دئیے۔ دنیا بھر میں چار سو ٹیسٹ کور کرنے والے معروف صحافی قمراحمد، مرزا اقبال بیگ، شاہد ہاشمی، راشد علی صدیقی اور جاوید اقبال کوایوارڈ سے نوازا گیا۔
