کراچی (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس کا ایک اہم اجلاس ایاز جعفری کے گھر پراطہر جاوید صوفی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ چیدہ چیدہ پینشنرز نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر باہمی رضا مندی سے پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس کا قیام عمل میں لایا گیااور دس رکنی کمیٹی بنائی گئی جو کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ آ اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل پینشنرز کو اس کمیٹی کے لیے چنا گیامحمد آعظم قریشی ٹنڈو آدم.اطہر جاوید صوفی کراچی. محمد مسعود فریدی کراچی سرور جاوید بھٹی سکھر ایاز حسین جعفری لاڑکان. امیر بخش بگٹی. محمد اسحاق مگسی،سید ندیم رضازیدی، ملک عبید اللہ طالب حسین ہزارہ کوئٹہ مندرجہ بالا کمیٹی دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے ملاقات کرے گی اور اس اتحاد کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار کرے
محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
راجستھان رائلز کے نوجوان کھلاڑی کی ٹرافیاں چوری
تحریک صوبہ ہزارہ کے شہداءکی برسی،صوبے کی منظوری دی جائے : احمد نواز
وسیم اکرم کی کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے تربیتی سیشن میں شمولیت
سعید اجمل کو پی سی بی نے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا
میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، اسٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق فورس میں ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں، نیب میں ایف بی آر، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (پی پی آئی) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 17 اکتوبر کو دن دو بجے، جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی نے منگل کو پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یہ بہت سنہری موقع ہے اس کو ہوم گراؤنڈ ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔پاکستانی ٹیم 12 اکتوبر کو کمبوڈیا کی سر زمین پر کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل چکی ہے۔عرفان نیازی نے کہا کہ اگر پاکستان میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل ہوگی اور پھر پاکستان گروپ جی میں اردن، سعودی عرب اور تاجکستان کو جوائن کرے گا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
جیوانی/گوادر (پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر(بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات ا سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا، ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران 833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
تلاش کریں
خبریں

محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کے 2015ور لڈ کپ کھیلنے کے امکا نات ختم ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ،عامر پر عائد 5سالہ پابندی اگست2015میں ختم ہو رہی جبکہ 2015ورلڈکپ سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے تاکہ وہ پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ چئیرمین پی سی بی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے موجودہ قوانین میں ترمیم کے بعد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ممکن ہے،ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے عامر کو پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب محمد عامرکا کہنا ہے کہ انھیں اللہ پر بھروسہ ہے اور اللہ نے چاہا تو وہ ضرور واپسی کریں گے۔عامر نے آئی سی سی اجلاس میں ان کے لیے آواز اٹھا نے پر پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

راجستھان رائلز کے نوجوان کھلاڑی کی ٹرافیاں چوری
نئی دہلی: راجستھا ن رائلز کے کھلاڑی اور انڈین انڈر 19کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان سنجو سیمسن کی تمام ٹرافیاں اور سوونئر چوری کر لیے گئے۔بھارت کی ریاست کیرالا کی ڈسٹرکٹ تری واندرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر کے آبائی گھر کو توڑ کر تمام ٹرافیاں اور دیگر میڈلز چوری کر لی گئے ،سیمسن کا خاندان دوسرے گھر میں رہائش پزیر تھا جبکہ وہ خود آئی پی ایل کی تیاری کے سلسلے میں دوسری ریاست میں ہیں ۔ سیمسن کے خاندان کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے میڈلز میں سیمسن کے اسکول اور بچپن سے حاصل کیے گئے تما م میڈلز شامل ہیں ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہداکھٹے کیے اور انتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے ان کے گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر ان تمام میڈلز اور ٹرافیوں کو جنھیں گھر کے مرکزی ہال میں سجایا ہوا تھا اٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ دیگر کو بری طرح نقصان پہنچا یا ہے ۔ پولیس نے نقب زنوں کی جانب سے شیلڈ کو کھرچ کر سونا اور تانبا نکالنے اور لکڑ ی کے حصے کو چھوڑ جانے کے امکا ن کو رد کر دیا ۔

تحریک صوبہ ہزارہ کے شہداءکی برسی،صوبے کی منظوری دی جائے : احمد نواز
کراچی: صوبہ ہزارہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردار احمد خان نے وفاقی حکومت ا ور خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبہ ہزارہ کے قیام کی منظوری دیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کی سابقہ حکومت نے 12اپریل2010میںہزارہ تحریک کو ر یاستی دہشت گردی و جبرکے ساتھ کچلنے کی انتہاکر دی تھی ،آج ان شہداکی چوتھی برسی ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔سردار احمد نواز نے کہا کہ نواز شریف ،عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے 2013کے عام انتخابات کے دوران نہ صرف صوبہ ہزارہ کی حمایت کی بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد صوبہ ہزارہ کے قیام کا وعدہ بھی کیاتھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے ریفرنڈم کروایا جائے تواکثریت ہزارہ صوبے کے حق میں ووٹ دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ ایک الگ خطے کا درجہ رکھتا ہے جبکہ صوبہ ہزارہ کی تحریک 1905میںشروع کی گئی تھی تاہم صوبہ سرحد کا نام تبدیل ہونے کے بعد یہ تحریک ایک بار پھرابھر کر سامنے آئی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر حاجی خورشید،مرکزی سیکرٹری اطلاعات منیرعباسی ایڈو وکیٹ و دیگر موجود تھے۔

وسیم اکرم کی کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے تربیتی سیشن میں شمولیت
دبئی: سابق کپتان وسیم اکرم نے دبئی میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کوجوائن کر لیا ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز دبئی پہنچنے والی آئی پی ایل کی پہلی ٹیم ہے ، ٹیم کے کھلاڑی سونگ کے سلطان وسیم اکرم کے دوبارہ باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے پر بہت خوش ہیں ۔ وسیم اکرم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس سے قبل انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹیم کے پہلے سیشن کی تیاری اور کھلاڑیوں کے جوش کی تعریف کی ۔ وسیم اکر م 2010سے2012تک مسلسل تین ایڈیشن میں کولکتہ کے بولنگ کنسلٹنٹ رہے تاہم اس کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا ۔ سابق لیجنڈری بولر نے ابتدائی ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے سے قبل پیغا م دیا کہ میں پہلے تربیتی سیشن کے لیے تیارہوں ، کھلاڑی پر جوش اور مثبت نظر آرہے ہیں۔کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اپنا پہلا میچ بدھ کو ممبئی انڈینز کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے گی ۔

سعید اجمل کو پی سی بی نے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا
لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اور آئی سی سی کے ٹاپ اسپنر سعید اجمل کو پا کستان کر کٹ بورڑ نے کاوئنٹی میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ اسٹارآف اسپنر سعید اجمل کو روکنے کے باعث کاونٹی ٹیم ووسٹر شائر سے ان کا معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال سعید اجمل کواین او سی جاری نہیں کی جس کے باعث وہ انگلینڈ نہیں جاسکے،جبکہ کاونٹی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ لیتھر ڈیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے یقین دہانی کے باوجود سعید اجمل کو کاونٹی میں شرکت کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا، تاہم کاونٹی کے تیسرے راونڈ میں سعید اجمل کی شمولیت کا امکان ہے۔ کاونٹی کا دوسرا راونڈ کا آغازاور ووسٹرشائر کی ٹیم کاپہلا میچ آج ہو گا۔

میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا
میر پور خاص: میر پور خاص میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملہ سنگین صور ت حال اختیار کر گیا۔حیسکو میرپورخاص کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ 13 اپریل کو ہالا روڈ پر 220کے وی لائن کی مرمت کی جائے گی جس کی وجہ سے میرپورخاص شہر میںآج اتوار کو صبح 7 بجے بجلی بند کر دی جائے گی جو کام مکمل ہونے کے بعد کھولی جائے گی، دوسری جانب شہر کے تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سر گرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، عوام کاکہنا ہے کہ ہم بل کی ادائیگیاں بھی وقت پر کرتے ہیں جبکہ بل کی ادائیگی میں تاخیر پر حیسکو کی جانب سے جرمانے کا پہاڑ توڑ دیا جاتا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص واپڈا مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور حکمران تماشا دیکھنے میں مصروف عمل ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا میرپورخاص شہر کی عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور بجلی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ میرپورخاص کی عوام میں پھیلی بے چینی دور ہو سکے ۔
