لاہور(پی پی آئی))لاہور میں وکلا نے مقدمہ کے اندراج پر سیشن کورٹ میں تالہ بندی کردی۔پی پی آئی کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں وکلا پر مقدمے کے اندراج پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے،سیشن کورٹ میں پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا، عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہو گئے،وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
سابق برازیلی فٹبالر رونالڈو کی ٹینس میں دلچسپی بڑھ گئی
راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا
ڈیگو میرا ڈونا فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصرہ کریں گے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایک ایک انچ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنا پڑا تو کرینگے،جان اچکزئی
کوءٹہ(پی پی آ ئی )نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایک ایک انچ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنا پڑا تو کیا جائے گا ۔ مستونگ دھماکے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکے گا شہدا کے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے،جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، سکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سکیورٹی پلان از سرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے ۔
گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فواد گرفتار
لاہور)پی پی آ ئی )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فوادکو گرفتارکرلیاگیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فواد نے گردوں کے 328 غیرقانونی آپریشنز کا اعتراف کیا،لاہور پولیس نے پورے گینگ کا کھوج لگایا، محسن نقوی نے کہاکہ ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا،گھناوَنے کام میں شامل 8 افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آپریشن میں معاونت کرنے والا ڈاکٹر فواد کا شاگرد موٹر مکینک ہے،ملزمان کے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا، یہ گروہ آزادکشمیر میں آپریٹ کررہا تھا ۔
آصف زرداری، بلاول بھٹو کی میانوالی دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اسلام آباد)پی پی آ ئی ) سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میانوالی میں پولیس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی میانوالی میں دہشتگردوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے پولیس کے شہید اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، دہشتگرد دھرتی اور قوم کے دشمن ہیں ۔
تلاش کریں
خبریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
(February 26, 2014)
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار کردیا ۔ بی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون میں غیر مہذب اشارے کرنے پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو تین میچوں کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔پابندی کے سبب شکیب االحسن سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اورایشیا کپ کے پہلے دو میچوںمیں شرکت سے محروم ہیں۔

مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
(February 26, 2014)
فتح اللہ: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اگرچہ پاکستان ناکام رہا لیکن قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 39سال کی عمر میں زیادہ اسکور کرنے جے سوریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔مصباح نے میچ میں 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے ۔

ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
(February 26, 2014)
کولمبو: نائیجیریا کی کرکٹ ٹیم مختصر دورے پر سری لنکا پہنچ گئی ،جہاں وہ سری لنکا اے کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کی کرکٹ کی بہتری کے لئے سری لنکا نائیجیریا کی میزبانی کررہا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل کینیا کی ٹیم نے بھی سری لنکا کادورہ کیا تھا جس میں اس نے سری لنکا اے ٹیم کے خلاف 7ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے ۔

سابق برازیلی فٹبالر رونالڈو کی ٹینس میں دلچسپی بڑھ گئی
(February 26, 2014)
ریو ڈی جنیرو: برازیل کے سابق مایہ ناز فٹبالر رونالڈو ٹینس کے کھیل میں دلچسپی لینے لگے ۔رونالڈو نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسپین کے رافیل نڈال اور الیگزینڈر دولگوپولوف کے مابین ریواوپن کا فائنل میچ دیکھا اور دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھرپور داد دی ۔

راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا
(February 26, 2014)
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت تنقید کا نشانہ بنانیوالے ایک اور کھلاڑی کو نواز دیا گیا۔ بورڈ نے راشد لطیف کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر مقرر کیا ہے جبکہ سابق کرکٹر شعیب محمد کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانیوالے سابق کھلاڑیوں کو ایک ایک کر کے نواز رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر باسط علی کو بھی اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ راشد لطیف اس سے پہلے کراچی پورٹ قاسم کی سربراہی کر رہے تھے۔ کرکٹ تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے سے تبادلہ کر کے کسی کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ راشد لطیف یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈیگو میرا ڈونا فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصرہ کریں گے
(February 26, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن کے شہرہ آفاق سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصروں کے لئے امریکی ٹی وی چینل ٹیلی سار سے معاہدہ کرلیا ۔ میراڈونا 1994اور 2006کے میگا ایونٹ کے دوران بھی میچوں کی کمنٹری کرچکے ہیں ۔ اس موقع پر میراڈونا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کاسب سے پرکشش معاہدہ کیا ہے ۔