لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کہا جارہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کا 10سال بعد پوچھا جارہا ہے، اچھی بات ہے عدل جیسے ادارے میں تبدیلی آنے سے کسی نے پوچھا تو سہی، کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں 10 سال اور گزر جائیں۔پی پی آئی کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن نے نام لیے بغیر تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں کھربوں روپے لوگوں کی ذہن سازی کرنے پر خرچ ہوئے، تمام چیزیں سامنے آنے کے باوجود بھی کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے؟ ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں، حکومتی اور ریاستی وسائل سے آپ نے ذرائع ابلاغ استعمال کیے۔انہوں نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں ہے اور وہ فائیو سٹار ہوٹل کی طرز پر لائف گزار رہا ہے، ایک ملزم کو 8 کمرے، اٹیچ باتھ، لگڑری فرنیچر، کروڑوں روپے کی ایکسر سائز مشینیں پہنچائی جارہی ہیں، اس جیل کے تمام قیدیوں کو اس ہی طرح کی خوراک دی جائے، ہماری بار امریکا میں بیٹھ کر کہتے تھے ان سے جیل میں پنکھا بھی چھین لوں گا۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ تمام پہلوانوں کو اکٹھا کر کے نواز شریف کے مقابلے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے، لوگ کہتے ہیں سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہم بھی کہتے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اAج مزدور بھی جانتا ہے کون کون کس کس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد – مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقام
کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ
کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی
2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع
چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی: اسحاق ڈار
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، ہم بھی چاہتے ہیں نوے دن میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو 2 اگست کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، مردم شماری حتمی ہو جائے تو الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی کرنی ہے، ایسے میں 90 روز میں الیکشن غیر آئینی ہے، ہم بھی چاہتے تھے 90 روز میں الیکشن ہوں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختض رقم 5 ارب روپے تھی، الیکشن کمیشن کو 54 ارب روپے درکار تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 46 ارب روپے دینے کا طے کیا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے اضافی 16 ارب روپے درکار تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے قرارداد پاس کر دی، میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی، میں نے بجٹ میں یقینی بنایا کہ الیکشن کمیشن کا بجٹ بناؤں، ایک طرف عدلیہ ایک طرف پارلیمنٹ اور ایک طرف کابینہ تھی، حکومت خاتمے سے قبل بجٹ الیکشن کمیشن کو ریلیز کرنے کے سارے اقدامات کر کے گئے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تھی، ہمیں 2002، 2008، 2018 میں کونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی، ہم صرف 2013 میں جیتے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہم فری اینڈ فیئر الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمیں پھر نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔
غلام دستگیر خان مرحوم کی بیوہ کے انتقال پرمحبان پٹھانان گوڑیانی فورم کا اظہارافسوس
کراچی (پی پی آئی) محبان پٹھانان گوڑیانی فورم نے جٹ لائن کراچی میں غلام دستگیر خان مرحوم کی بیوہ، محمد وسیم خان کی والدہ،دلشاد فوجی کی خوشدامن شہزاد خان اور عرفان خان (مصالحہ والے) چچی) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد مدینہ جٹ لائن میں ادا کی گئی اور تدفین باغ گوڑیانی قبرستان میں ہوئی۔
دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد کی طلب میں اضافہ
کراچی(پی پی آئی)اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مطابق دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر جاپان کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کو بھجوانے کے پروگرام میں پیش رفت ہوتی ہے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔
تلاش کریں
خبریں
ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد – مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقام
– ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن کی جانب سے بنایا گیا، اور معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا تصور – علاقہ ون ویسٹ اینڈ کرستیان دی پروزیمپارک ریور سائیڈ سینٹر کی گزرگاہ ہوگا نیو یارک، 25 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر — ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن پراپرٹیز 59 ویں اسٹریٹ اور ویسٹ اینڈ ایونیو کے کنارے پر ابھرتے ہوئے ممتاز رہائشی عمارت ون ویسٹ اینڈ میں اپنی جامع مقام سازی کی صلاحیتوں کو یکجا کررہے ہیں۔ فروخت کے باضابطہ آغاز کے بعد 42 منزلہ عمارت کرستیان دی پورزیمپارک کے ماہرانہ انداز میں تیار کردہ ریورسائیڈ سینٹر کے اندر مارکیٹ میں آنے والا پہلا اور بلند ترین مشترکہ ملکیت منصوبہ ہے۔ ایلاڈ گروپ کے چیئرمین آئزک شووا نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ پر ہم محض ایک رہائشی مقام سے کہیں زیادہ تخلیق کررہےہیں۔ ہم ایسا مقام بنا رہے ہیں جسے آپ سب اپنا گھر کہنا چاہیں۔” One West End Amenity Terrance. کولمبس سرکل اور لنکن سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر اس عمارت کے مکین بڑی تعداد میں وسائل اور پسندیدہ مقامات کو پائیں گے، جن میں معروف عجائب گھر، تعلیمی ادارے، مچل اسٹارڈ ریستوراں اور پرتعیش دکانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ سلورسٹائن پراپرٹیز کے چیئرمین لیری سلورسٹائن نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ موجودہ ویسٹ سائیڈ علاقے میں مکمل طور پر نیا ریزورٹ تجربہ لائے گا۔” دنیا کے معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بیرونی ڈیزائن، مہمان نوازی کی دنیا کی تخیلاتی شخصیت جیفری بیئرز کی جانب سے داخلی ڈیزائن، اور اعزاز یافتہ ادارے میتھیو نیلسن لینڈسکیپ آرکی ٹیکٹس کی جانب سے منظرنگاری کے ساتھ ون ویسٹ اینڈ تعمیرات اور ڈیزائن کی دنیا کے معروف رہنما اداروں کی متاثر کن فہرست کو یکجا کرتا ہے۔ بیئرز، جنہوں نے رہائشوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اعلیٰ کارکردگی اسکاوولینی کچنز تخلیق کیے، کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ کو ڈیزائن کرتے ہوئے خاموش، خیرمقدمی اور پرسکون ماحول اہم تھا۔” ون ویسٹ اینڈ دو پینٹ ہاؤسز کے ساتھ ایک سے چار خواب گاہوں کی حامل 246 روشنی سے بھرپور رہائشیں پیش کرے گا۔ سہولیات میں مہنگے فٹنس مرکز کے ساتھ یوگا، پیلاٹیس اور ذاتی تربیت کے لیے اسٹوڈیو جگہ، ایک 75 فٹ کا سوئمنگ پول، اسپا ٹریٹمنٹ کمرے، ایک میڈیا روم، بلیئرڈ روم، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، گیم روم، دیوان خانہ مع آتش دان، باورچی کا باورچی خانہ اور طعام گاہ شامل ہیں۔ 12,000 مربع فٹ کا چھت پر چبوترہ کباناز اور کباب بھوننے اور بیرون خانہ تفریح کے لیے جگہوں کا حامل ہوگا۔ ایلاڈ گروپ کی ایگزیکٹو نائب صدر برائے مارکیٹنگ و سیلز سمانتھا ساکس نے کہا کہ “دونوں دنیا کی بہترین چیزیں پیش کرنے والا ون ویسٹ اینڈ مین ہٹن کے اہم ترین کاروباری اضلاع تک فوری رسائی کے ساتھ ایک رہائشی علاقے کی ہر آسائش فراہم کرے گا، یہ سب بالائی مغربی علاقے ثقافتی مرکز کے اندر رہتے ہوئے۔” One West End Residence Living Room. دیگر دستیاب سہولیات میں شامل ہیں ہوٹل انداز کی خدمات کے ساتھ 24 گھنٹہ دربان، سائیکل رکھنے کی جگہ، کولڈ اسٹوریج، بر بمقام پارکنگ اور خریدنے کے لیے دستیاب اسٹوریج یونٹ۔
کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ
کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتافرنٹ-ٹو-بیک پلیٹ فارم کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا، استحکام، سادہ سازی، صارفین کے لیے نمو کو ممکن بناتا ہے سان فرانسسکو، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور سرمایہ مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والا کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹویئر کے شعبے میں مارکیٹ رہنما ادارے سیپ (این وائی ایس ای: SAP) کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدہ کرچکاہے۔ اس معاہدے کے تحت سیپ کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتا فرنٹ-ٹو-بیک خزانے اور سرمائے مارکیٹوں کا پلیٹ فارم دو حل کے ایکسٹینشن کی حیثیت سے ازسرنو فروخت کرے گا: سیپ (ر) کیپٹل مارکیٹس ٹریڈنگ سلوشن از کالپسو اور سیپ کیپٹل مارکیٹس ٹریژری سلوشن از کالپسو۔ اس معاہدے کے تحت سیپ صارفین کالپسو کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو سیپ کے ایڈوانسڈ سرور (ر) انٹرپرائز (سیپ اے ایس ای) میں شامل ہوتا اور مالیاتی مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا ہے، استحکام، سادہ کاری اور نمو کو ممکن بنا رہا ہے۔ حل صارفین کو استعمال میں آنے والے نظاموں کی کل تعداد کو کم کرنے، ڈھانچے کو سادہ بنانے، عمل کو ہموار کرنے اور ملکیت کی کل لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موثریت کو بڑھانے کی سہولت دیتے ہیں۔ کالپسو ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سی ای او چارلس مارسٹن نے کہا کہ “یہ شراکت داری اپنی طرز کی بہترین کمرشل بینکاری اور کیپٹل مارکیٹ کے حلوں کو صارفین تک شاندار فوائد پہنچانے کے لیے یکجا کرتی ہے۔ نتیجتاً، صارفین آزمودہ ٹیکنالوجی کی فراہم کردہ زبردست خودکاری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بڑھتی ہوئی موثریت اور کم ٹی سی او کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں۔” کالپسو کا پلیٹ فارم سیپ اے ایس ای میں یکجا ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں کئی کیپٹل مارکیٹ ادارے استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے کام کے لیے اہم عملی اقدامات کو مدد دے سکیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر صارفین اب اپنے کاروباروں میں نئی مالیاتی مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل جدت طرازی کو فوری طور پر متعارف کروانے کے لیے کالپسو اور سیپ کے لیے حلوں کی فعلی و تکنیکی مضبوطی کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ “اس نئی شراکت داری کے ذریعےسیپ اور کالپسو کیپٹل مارکیٹوں اور بینک خزانوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مضبوطی کاف ائدہ اٹھائیں گے تاکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے مارکیٹ کے معروف حل کی مکمل رینج فراہم کرسکیں۔” روس وین رائٹ، عالمی سربراہ، مالیاتی خدمات، سیپ نے کہا۔ “سیپ پہلے ہی کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے حل استعمال کرنے والے صارفین کی وسیع تعداد رکھتا ہے، جس میں سیپ اے ایس ای، یکجا خطرے اور مالیات کے لیے بنیادی پلیٹ فارمز، اور سیپ ہانا (ر) پلیٹ فارم شامل ہیں ان سیپ حلوں کو کالپسو کی ایپلی کیشنز کے ساتھ یکجا کرنے سے ہم اپنے صارفین کے لیے چند زبردست نئے امکانات دیکھ رہے ہیں جس سے وہ اپنے کاروباروں کو تبدیل کرسکیں گے۔ کالپسو پلیٹ فارم اور سیپ کی
کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی
– کیپ سرور ای ایکس وی 5.18 صارفی تجربے کو بہتر بناتا اور اے بی بی ٹوٹل فلو مکمل خصوصیات کے مجموعہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے پورٹ لینڈ، مین، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خودکاری کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر تیار کنندہ ادارے کیپویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.18 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اہم بہتریوں میں اضافی ڈیوائس کنیکٹیوٹی اور مختلف عمودی صنعتوں، بشمول ساخت گری، تیل و گیس، اور بجلی و مفاد عامہ کی سہولیات میں صارفین کے لیے بہتر صارفی تجربہ شامل ہیں۔ Kepware Technologies. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “ہمارا جدید ترین پروڈکٹاجراء بہترین مثال ہے کہ کیپویئر صارفین کے فیڈبیک کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جو فوری اہم کارآمدیت اور خصوصیات کی بہتری کے لیے ضروری ہوتی ہیں – بشمول فوری ٹیگ تدوین اور اے بی بی کی پیمائش اور ٹیکنالوجیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اضافی سپورٹ۔” کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 میں مندرجہ ذیل کلیدی اپڈیٹس شامل ہیں: میڈیا لیول ریڈنڈینسی پلگ-اِن اب صارف کے طے شدہ متحرک کنندہ میکانزم کو سپورٹ کرتی ہے جو واحد نقطہ قدر تبدیلی، معیار تبدیلی، یا شرح تبدیلی کی بنیاد پر فیل اوور کا آغاز کرسکتی ہے۔ یہ صلاحیت کیپویئر کے اے پی سی یو اے بیسڈ ٹنلنگ حل کے ساتھ انتہائی بھروسہ مند سرنگ کھدائی میں اضافہ ہے۔ کیپ سرور ای ایکس پلیٹ فارم اب فوری طور پر ٹیگ تعریف بنانے میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ یہ تبدیلیاں موجودہ اور نئے صارفین پر لاگو ہوتی ہیں، اور تمام منسلک صارفین کی تکمیل کو یقینی بناتی ہیں۔ اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیو اب مائع الیکٹرونک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) ڈیٹا کلیکشن کی مدد کرتی ہے۔ یہ ٹوٹل فلو آلات (جو بہاؤ کی شرح، دباؤ اور درجہ حرارت جیسے فوری ڈیٹا نکات کو جمع کرتا ہے) سے ٹرینڈ لاگ فائلوں کو نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اورانہیں سی ایس وی فائلوں کے ذریعے دستیاب کرتا ہے۔ امریکی سیلز مینیجر، اے بی بی، نےاسکاٹ پیٹرسن نے کہا کہ “اے بی بی ٹوٹل فلوریموٹ پیمائش اور خودکاری نظام تیل و گیس کی تنصیبات کی درستگی، موثریت، حفاظت اور پیداوار کو ڈرامائی طور پر بڑھانے کے لیے ثابت شدہ ہیں۔ ایک ایسی مارکیٹ میں جہاں درست پیمائش اور موثر کارگزاری بہت ضروری ہیں، اے بی بی کیپ ویئر جیسے معروف کمیونی کیشنز فراہم کنندگان کی مدد سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کیپویئر کی اپنے اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیور میں جاری بہتریاں صارفین کے لیے ٹوٹل فلو سسٹمز کا فائدہ اٹھانے اور اس کے کل مجموعے کو متنوع ایپلی کیشنز اور ڈھانچوں کے ساتھ مکمل کرنا ممکن بناتی ہے، جو ہمارے حلوں کی پیمائش اور ڈیٹا تجزیے کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھاتی ہے۔ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 32 مصنوعات کے لیے اپڈیٹس بھی پیش کرتا ہے، جس میں اے پی سی یو اے کلائنٹ ڈرائیور
2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع
واشنگٹن، 24جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اب جبکہ سی جی اے پی دنیا بھر کے نوآموز اور پیشہ ور افراد کی غیر معمولی فوٹوگرافی کو نمایاں کرنے کے کامیاب 10 سالوں کا جشن منا رہا ہے، اس کے 2015ء سالانہ تصویری مقابلے کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ Enter CGAP’s 10th Annual Photo Contest and Tell the Story of Financial Inclusion. انٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیے: http://www.multivu.com/players/English/7267353-cgap-photo-contest تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150623/224869 2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2015ء سے قبل یہاں آن لائن جمع کروائیں۔ گزشتہ دہائی میں سی جی اے پی مقابلے ان نمایاں طریقوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں کہ باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی غریب افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان سالوں میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور ڈيجیٹل مالیاتی خدمات جیسے جدید پلیٹ فارمز دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ ایسے افراد کو امید اور چیلنج دونوں فراہم کررہے ہیں جو بینک کی خدمات سے محروم ہیں۔ مالیاتی شمولیت کے تبدیل ہوتے میدان پر توجہ مرکوزرکھنے کے لیے رواں سال کے مقابلے کی توجہ چار کلیدی موضوعات پر ہوگی: ڈیجیٹل مالیاتی خدمات؛ عورتوں کا مالیاتی خدمات کا استعمال؛ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مائیکروفنانس اور چھوٹے کاشت کار اور ان کا خاندان۔ درخواستیں ان موضوعات کے اندر مصنوعات،اداروں اور طریقوں کا احاطہ کرسکتی ہیں، اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور تکنیکی مسائل کی وسیع میدان کو چھو سکتی ہیں۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں تمام خطوں کے لیے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ماضی کے فاتحین نے زبردست اور تخلیقی تصاویر پیش کیں جو سرفہرست عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوئیں۔ گارجین نے 2014ء مقابلے ، جس نے 95 ممالک سے تقریباً 5,000 درخواستیں وصول کیں، کو “مالیاتی خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے” والا قرار دیا جبکہ بزنس انسائیڈر نے کہا کہ مقابلے نے “ترقی پذیر دنیا کے کاروباری منتظمین کو بلند کرنے والی تصاویر” کو نمایاں کیا۔ 2015ء میں متعدد انعامات جاری کیے جائیں گے جن میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام شامل ہوگا، اور ساتھ ساتھ علاقائی فاتحین اور عوامی ووٹ کے ذریعے ایک پیپلز چوائس ایوارڈ بھی۔ ووٹنگ 10 ستمبر سے 17 ستمبر تک ہوگی۔ فوٹوگرافی کے ذریعے دنیا کو مالیاتی شمولیت کا “چہرہ” دکھانے میں مدد کیجیے اور یہ کہ کس طرح مالیاتی شمولیت میں بڑھتا ہوا اضافہ غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اپنی تصاویر جمع کروائیے اور اعلان کو اپنے سماجی رابطوں میں پیش کیجیے۔ سی جی اے پی کے بارے میں سی جی اے پی (دی کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 34 معروف انجمنوں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو ترقی دینے کی خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور عطیہ دہندگان کے ساتھ شمولیت کے ذریعے جدید حل تیارکرتا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں ممکن بنایا جا سکے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی شواہد کی بنیاد پر تائید کے پلیٹ فارم کے ساتھ
چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر
ننگ بو، چین، 17 جون 2015ء / سن ہوا-ایشیانیٹ — جیسے ننگ بو پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کے قریب پہنچا ہے، شہر 8 جون سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ تقریب کا جشن منا رہا ہے جس نے مستقبل کے بیج بوئے ہیں۔ “کشادگی اور تعاون میں اضافے اور شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع کے ساتھ چین-سی ای ای سی نمائش چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کے لیے بلغراد رہنما ہدایات کے تحت ہوئی، جس پر دسمبر 2014ء میں بلغراد، سربیا میں دستخط کیے گئے تھے۔ چین-سی ای ای سی نمائش میں چین اور 16 سی ای ای ممالک کے ہزاروں حکومتی رہنماؤں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ تقریب میں سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان ہر طرف کے تعاون کو فروغ، چی جیانگ صوبے کے بین الاقوامی اثر ورسوخ میں اضافہ اور ننگ بو بندرگاہ کی معیشت کو سہولت دیں گی۔ سی ای ای ممالک کے 70 سے زائد حکومتی شعبوں اور اداروں نے چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری تعاون سیمینار کے موقع پر بنیادی ڈھانچے، سیاحت، ساخت گری، خوراک اور طب کے 132 تعاون منصوبوں پر 200 سے زیادہ حکومتی شعبوں، سرمایہ کاری کو ترویج دینے والے اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ جامع مذاکرات کیے۔ منتظمین نے ایک سی ای ای خصوصی مصنوعات کا میلہ بھی منعقد کیا جس کا ہدف ننگ بو بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار تھے۔ میلے میں 16 سی ای ای ممالک کے کل 201 اداروں نے شرکت کی، اور شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات سمیت 3,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی۔ مزید برآں، سی ای ای ممالک کی جانب سے خصوصی مصنوعات کے لیے 70,000 مربع میٹر نمائش ہال 4 ارب یوآن (644 ملین ڈالرز) کی کل سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا، جو انتظامی کمیٹی کے مطابق ممکنہ طور چین اور دیگر ممالک سے زیادہ مہمانوں کی توجہ مبذول کروائے گا۔ چین-سی ای ای سی نمائش کے اہم حصے کے طور پر چین-سی ای ای سی فورم برائے تعاون اضافے میں چین اور سی ای ای ممالک کے کئی حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پس منظر میں چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر بات کی جائے۔ منصوبہ صدر سی جن پنگ نے 2013ء میں پیش کیا تھا، جس کا مقصد دو قدیم تجارتی راستوں کو زندہ کیا جائے اور باہمی فائدے کے تحت مارکیٹوں کو مزید کھولا جائے۔ مزید برآں، منتظمین نے طرفین کے درمیان ثقافت و سیاحت کو بڑھانے کی کوشش کے لیے کئی بڑی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ ننگبو شہر نے ننگبو میوزیم آف آرٹ میں دوسری سی ای ای ممالک ہم عصر فن پارہ نمائش منعقد کی، جس نے 16 سی ای ای ممالک کے 19 مصوروں کی 74 آئل پینٹنگز کو پیش کیا۔
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا
شنگھائی، 16 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے پی وی ماڈیولز مئی میں فریمونٹ، کیلیفورنیا میں واقع آر ای ٹی سی کی تنصیب میں انتہائی درجے کا کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں، جو رواں سال مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ کی جانب سے کی گئی ایسی ہی کامیاب جانچ کا تسلسل ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO کلاس 4 ہیل ٹیسٹ دو انچ (50.8 ملی میٹرز) قطر کی برف کی سخت گیندیں استعمال کرتا ہے جنہیں منفی 17 درجہ سینٹی گریڈ پر جمایا جاتا ہے اور جو پی وی ماڈیول کی شیشے کی سطح پر مختلف مقامات پر ماری جاتی ہیں جس میں درمیان، ایک کونا اور ایک کنارہ اور ساتھ ساتھ دھاتی چوکھٹ اور مختلف مقامات بھی شامل ہوتے ہیں، یہ مختلف رفتار سے ماری جاتی ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 76 میٹرز فی سیکنڈ (274 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ اس مرتبہ آر ای ٹی سی کی جانب سے جے اے کے پی وی ماڈیولز پر استعمال کی گئی کلاس 4 ہیل ٹیسٹ کی حرکیاتی ضرب کی توانائی مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ تجربہ گاہ کی جانب سے کیے گئے گزشتہ ہیل ٹیسٹ میں مندرجہ کی گئی توانائی کے مقابلے میں آٹھ مرتبہ سے بھی زیادہ ہے جب 45 ملی میٹر کے اولے 30.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے استعمال کیے گئے تھے۔ جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب وی شان نے تبصرہ کیا کہ “سخت ترین موسمی حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات تیار کرنے کی خاطر یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت صورتحال میں اولوں کے اثرات کا ٹیسٹ پاس کریں۔ آر ای ٹی سی میں کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرنا جے اے سولر کے پی وی ماڈیولز کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا ثبوت ہیں، اور ساتھ ساتھ کارکردگی کو مستقل بہتر بنانے، مصنوعاتی جدت طرازی اور زبردست معیار بندی کے ذریعے صارفین کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ہماری انتھک کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔” لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO