سری نگر (پی پی آئی) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ کی ہدایت دیتے ہوئے رات کو روشنی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گیارہویں شریف کے سلسلہ میں مساجد،مزارات،درگاہوں،خانقاہوں پر کئے گئے چراغاں کو ختم کرنے اور امام بارگاہوں میں نصب علم پر روشن بلب بھی بند کرنے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا ہے۔
یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے
ہواوے ٹاک بینڈ بی2 کے ساتھ ویئرایبل ڈیوائس مارکیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوا
سی ایس اے گروپ نے ہینوور، جرمنی میں نئے دفتر کے ساتھ یورپ کے خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات میں توسیع کردی
نارتھ ووڈ انوسٹرز نیو یارک پیلس ہوٹل لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کریں گے
یونین پے حصول میں جاپان کا نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا
ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کرکٹ کے ہیرو واپش آ رہے ہيں
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منایا گیا
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی میں یوم شہدائے فلسطین منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے بے گناہ فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ فلسطین پر پوری امت میں وحدت کی ضرورت ہے، جنگ بندی کے معاملے پر اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں رہنے والے بنگالی، ایرانی اور برمی بھی غیر یقینی کا شکار
کراچی (پی پی آئی)ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی شروع ہے۔اس فیصلے کے بعد جہاں افغان شہری پریشان ہیں وہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہنے والے بنگالیوں، ایرانیوں اور برمیوں سمیت دیگر قومیتیں بھی بے یقینی کا شکار ہیں، پی پی آئی کے مطابق کئی دہائیوں سے بڑی تعداد میں بنگالی،ایرانی، برمی اور افغان شہری کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ نیٹی جیٹی پل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر محمدی کالونی عرف مچھر کالونی کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔اس علاقے میں آج بھی مشرقی پاکستان کی جھلک نظر آتی ہے، یہاں کی دکانیں، کاروبار، پکوان، کپڑے اور خاص کر مچھلی کی مختلف اقسام اور اسے فروخت کرنے کا منفرد انداز پورے شہر میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں افغان باشندوں کے بعد سب سے زیادہ بنگالی آباد ہیں۔بنگالیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ’پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد بنگالی رہتے ہیں۔ بنگالیاور برمی ایک جیسے رہن سہن کی وجہ سے اِن کی پہچان بھی تقریباً ایک جیسی ہی ہو گئی ہے۔
ایف آئی اے کی خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا،سماعت 10 نومبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی)خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سے اپنی حراست میں لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے،خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے کہا 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کئے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں،خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں؟۔ بعدازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں
یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے
(June 9, 2015)
شنگھائی، چین، 8 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، جو یونین پے کو 4 جون سے مالدیپ میں ہونے والی عالمی سیاحتی انجمن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے 27 ویں وزراء اجلاس کے ساتھ تعاون کرنے والا واحد ادائیگی برانڈ بنا رہی ہے۔ دنیا بھر میں سیاحوں کو بہتر خدمات دینے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل اہم سیاحتی مقامات پر یونین پے کارڈ قبولیت کو مسلسل پھیلا رہا ہے تاکہ کارڈ یافتگان کو آسانی، حفاظت اور ترجیحی ادائیگی خدمت اور کارڈ استعمال کرنے کے فوائد دیے جا سکیں۔ یونین پے انٹرنیشنل برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کی سیاحت کے لیے وزارتوں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسی ادائیگی خدمات پیش کی جائیں جو سیاحوں ی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں اور مقامی سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دیں۔ پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعدادوشمار ے مطابق کل 550 ملین سے زیادہ سیاحوں نے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے کا دورہ کیا، جس چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سیاحوں کے تین بڑے ذرائع ہیں۔ عالمی یونین پے کارڈ قبولیت کا جال 150 سے زائد ممالک اور خطوں کے احاطے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ایشیا بحر الکاہل خطے میں، جہاں یونین پےکارڈ قبولیت زیادہ مستحکم ہے، یونین پے قبولیت کوریج بنیادی طور پر دوران سفر سیاحوں کی ادائیگی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔ سیاحتی صنعت اور یونین پے کے درمیان تعاون بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، کیونکہ مقامی باشندے روزمرہ استعمال اور بین الاقوامی سفر کے لیے یونین پے کارڈز کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور منگولیا میں یونین پے کارڈز کامل قبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ تائیوان میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زائد تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں تقریباً تمام معروف تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز اور کم و بیش 1.2 پن-بیسڈ ادائیگی کے لیے یونین پے ارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ اور آسٹریلیا میں یونین پے کارڈز 70 فیصد اے ٹی ایمز اور 50 فیصد تاجروں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں۔ یو این ڈبلیو ٹی او اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ اور سیاحت کے شعبے میں ایک معروف عالمی انجمن ہے۔ اس کا مقصد سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دینا اور ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور تبادلے کو سہولت دینا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر یونین پے انٹرنیشنل نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے اور وسائل کی تقسیم اور ایک دوسرے کی برتری کا فائدہ اٹھانے کے لیے عالمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ ادائیگی سہولت اور سیاحتی مقامات میں یونین پے کارڈ یافتگان کے اخراجات کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل
ہواوے ٹاک بینڈ بی2 کے ساتھ ویئرایبل ڈیوائس مارکیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوا
(June 9, 2015)
بنکاک، تھائی لینڈ، 5 جون / انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ — ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے مارچ کے اوائل میں اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں ٹاک بینڈ بی2 کا اجراء کرتے ہوئے جدید ویئرایبل ڈیوائسز فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ رہنما بننے کی طرف قدم اٹھایا اور 28 مئی کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہواوے پی8 اور ویئرایبل، کے ساتھ ساتھ ہواوے کے میڈیاپیڈ ایکس2 اور اسمارٹ پاور بینک اے پی007 کے ساتھ، جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں جاری کیا۔ ٹاک بینڈ بی2 ایک بلوٹوتھ ہیڈسیٹ اور اسپورٹس کڑا ہے، جو جسمانی لحاظ سے متحرک ذہین کاروباری رہنماؤں کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ ٹاک بینڈ بی2 ہواوے کا دوسری-نسل کا فٹنس بینڈ ہے، جسے ہواوے کے پیرس ایستھیٹکس ریسرچ سینٹر نے ڈیزائن کیا ہے، جس میں پرتعیش ڈیزائن، فیشن، گاڑیوں، 3ڈی، ڈیجیٹل اور برانڈ حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے 10 ڈیزائنرز کا عملہ موجود ہے۔ ٹاک بینڈ بی2 شاندار ہوابازی المونیم مواد کا تیار کردہ ہے اور ایک وضع دار اور مضبوط نظارہ پیش کرتا ہے۔ “بلاشبہ، ویئرایبل ڈیوائسز اس صنعت میں اہم ترین رحجانات میں سے ایک رہیں گی، اور ہواوے کی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے بل بوتے پر ہواوے کنزیومر بی جی ویئرایبل شعبے میں رہنما بننا چاہتا ہے۔” جناب تھامس لیو، صدر ہواوے کنزیومر بی جی جنوب مشرقی ایشیا نے کہا۔ جناب لیو نے کہا کہ ویئرایبل ڈیوائسز پی8 جیسے پیچیدہ اسمارٹ فونز کے ساتھ تیار کی جائیں گی تاکہ صارفین کے روزمرہ امور اور زندگی کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔ پاسورڈ کے بغیر فون کو ان لاک کرنے جیسی سہولیات کے ساتھ بی 2 محض ایک سادہ سے کلک کے ذریعے قریب موجود فون کو آسانی سے ڈھونڈ سکتا ہے اور اسی طرح کی دیگر سہولیات بھی۔ بی2 کو تمام وقت جوڑے رکھنے کے لیے یہ طویل بیٹری زندگی کا حامل ہے: 5 دنوں کا مسلسل استعمال، 6 گھنٹے کی کال اور 12 دنوں کا اسٹینڈبائے۔ 3 رنگوں، سیاہ، سرمئی اور سنہرے، میں دستیاب ڈیوائس کو صارفین قابل تبدیل پٹیوں کے ذریعے اپنی مرضی میں بدل سکتے ہیں، جس میں نرم ربڑ پٹی شامل ہے جو جلد دوست اور الرجی سے دوست ہے، یا پھر کسی پرتعیش چمڑے کی پٹی سے بھی۔ ٹاک بینڈ بی2 صارف کے ٹہلنے، دوڑنے، سائیکل چلانے، کودنے اور حرکت کی مختلف حالات میں موجودگی کو خودکار طور پر پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ یہ حرکت کی مختلف صورتوں کی زیادہ سائنسی اور درست ترین پہچان کے لیے ایک اسمارٹ انسانی روزمرہ طبعی سرگرمی شناخت کا نظام رکھتا ہے جو مختلف حرکتوں کی کم و بیش ہزاروں صورتوں کا ڈیٹا جمع کرسکتا ہے۔ ذریعہ: ہواوے کنزیومر بزنس گروپ
سی ایس اے گروپ نے ہینوور، جرمنی میں نئے دفتر کے ساتھ یورپ کے خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات میں توسیع کردی
(June 8, 2015)
فرینکفرٹ، جرمنی، 8 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ نے ہینوور (جرمنی) میں اپنا دفتر کھول لیا ہے جس کی توجہ خطرناک مقامات (ہیزلوک) کی جانچ اور تصدیق کے ساتھ ساتھ عملی حفاظت پر ہوگی۔ نئی ٹیم میں ہربرٹ پیٹرز اور گورڈن نیوروتھ شامل ہیں، جو جرمن مارکیٹ میں خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق معروف ماہرین ہیں۔ وہ سی ایس اے گروپ کی عالمی خطرناک مقامات کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ جرمن صارفین کو تصدیق اور متعلقہ خدمات فراہم کریں۔ سی ایس اے گروپ کے علاقائی نائب صدر برائے یورپ رالف شونک نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ اپنے ہینوور دفتر اور ٹیم میں غیر معمولی ماہرین کی شمولیت کے ذریعے یورپ میں اپنی تصدیق کی خدمات کو پھیلانے پر بہت خوش ہے ۔ ہمیں تیل کے شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت سے بھی جرمنی میں زبردست طلب حاصل ہے، اور ہم اب جرمنی مین اپنے صارفین کے ذریعے مقامات خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں۔” ہینوور دفتر سی ایس اے گروپ کی ہیوارڈن، برطانیہ میں مئی 2015ء میں کھلنے والی جدید خطرناک مقامات تجربہ گاہ کے ساتھ مکمل ہے۔ نئی ہوارڈین تجربہ گاہ جدید آلات اور تکنیک کا استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں جامع ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے والی جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔ تجربہ گاہ جانچ کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربے پیش کرتی ہے، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربے “حقیقی” صورتحال کی نقل کے لیے تیار کیے گئے ہیں، دھماکے اور آگ سے حفاظت ے تجربے، ایندھن ڈالنے والے ڈسپنر کی جانچ اور ایک “غیر دھاتی تجربہ گاہ” جسے خصوصی طور پر چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ مزید برآں، سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن اور فرینکفرٹ میں اپنی جرمنی تجربہ گاہوں میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھے گا تاکہ خطرناک مقامات کی جانچ فراہم کی جا سکے۔ سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، اٹیکس اور آئیکس اسناد کے لیے خطرناک مقامت کی جانچ اور تصدیق فراہم کرتا ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک ہنرمند ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات کی خدمات میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، برطانیہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کی جانچ کے لیے تنصیبات رکھتا ہے اور دنیا بھر میں سینکڑوں تجربہ کار خطرناک مقامات کے ماہرین بھی۔ نیا دفتر سی ایس اے روپ، ٹیکنالوجی زینٹرم ام وسن شافٹس پارک، ہولرٹھالی 17، 30419 ہینوور میں قائم ہے اور اس سے بذریعہ فون 60068874 511 49+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیارات کی تعمیر؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ
نارتھ ووڈ انوسٹرز نیو یارک پیلس ہوٹل لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کریں گے
(June 8, 2015)
نیو یارک، 5 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نیو یارک میں قائم ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری اور انتظامی ادارے نارتھ ووڈ انوسٹرز تصدیق کرتا ہے کہ وہ نی ویارک پیلس ہوٹل کی کوریا میں قائم پرتعیش ہوٹلوۂ ے مالک اور چلانے والے ادارے لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کے لیے معاہدہ کرچکا ہے۔ یہ مالی سودہ اس موسم گرما میں مکمل ہونا متوقع ہے بشرطیکہ تمام دستوری شرائط پوری ہوں۔ نارتھ ووڈ انوسٹرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ککریل نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم نیو یارک پیلس ہوٹل کو دنیا کے بہترین پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک کی حیثیت سے بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں نیو یارک پیلس میں کئی باصلاحیت ملازمین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے جن کے بغیر یہ تبدیلی ممکن نہ تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوٹے جیسا معتبار مالک بے مثال خدمت اور عیش کی پیلس کی روایت کو برقرار رکھے گا۔” لوٹے گروپ کوریا کے بڑے اداروں کے مجموعوں میں سےای ہے جس کے 79 ملحقہ ادارے اور 2013ء میں 74 ارب ڈالرز کی سالانہ آمدنی تھی۔ لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، لوٹے گروپ کے رکن کی حیثیت سے، کوریا کی مارکیٹ میں نمبر 1 ہیں۔ نارتھ ووڈ انوسٹرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر جوناتھن وینگ نے کہا کہ “لوٹے ایک انتہائی تجربہ کار ہوٹل چلانے والا ادارہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس نے اپنی مستقل عالمی توسیع کے حصے کے طور پر نیو یارک پیلس ہوٹل کو حاصل رنے کے لیے منتخب کیا۔ ہماری نظریں ادارے کو پیلس ہوٹل کی ملکیت ے ذریعے اپنی کامیابی کا سفر کرتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔” نیو یارک پیلس کے بارے میں دی نیو یارک پیلس، ایک پرتعیش وسط شہر کا ہوٹل جو 50 ویں اور میڈیسن کے کنارے پر واقع ہے، میں 2013ء کے خزاں میں 160 ملین ڈالرز کی تزئین نو مکمل ہوئی۔ اس بحالی نے ملکیت کے خاص کمروں اور ہوٹل کے اندر قائم ہوٹل دی ٹاورز کے کمروں کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ اضافی بہتریوں میں نئی لابیاں، خصوصی کمرے اور ریستوراں اور شراب خانے بشمول ٹربلز ٹرسٹ، دی لابی لاؤجني، ٹیورن آن 51، ریئرٹیز اور پومے پالائے شامل ہیں۔ تقریبات کے لیے 24,000 مربع فٹ کی جگہ کے ساتھ دی پیلس تاریخی ولارڈ مینشن میں موجود نجی مقامات کا بھی حامل ہے جو 19 ویں صدی کی اشیاء کا حامل ہے اور شاندار شادیوں، تقریبات اور عشائیوں کے لیے بہترین ہے۔ 909 کمروں کے ساتھ دی پیلس بے مثال جاہ و جلال، بہترین مناظر، وسیع کمروں اور عمدہ خدمت کے لیے معروف ہیں۔ سینٹ پیٹرک کے گرجے کے سامنے اور روک فیلر سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہوٹل کا عالمی سطح پر معروف آنگن 15 ویں صدی کے مختلف اطالوی گرجوں کی امتیازی خصوصیات رکھتا ہے اور 1882ء سے تاریخی ولارڈ مینشن کے داخلے کی حیثیت کا حامل ہے۔ نیو یارک پیلس امتیازی حیثیت رکھنے والے ولارڈ مینشن کو جدید 55 منزلہ برج کے ساتھ خوش اسلوبی سے ملاتا ہے۔ مہمان آن لائن www.newyorkpalace.com پر یا 1-800-NY-PALACE (1-800-697-2522). پر رابطہ
یونین پے حصول میں جاپان کا نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا
(June 4, 2015)
شنگھائی، چین، 3 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — جاپان میں اپنے داخلے کے 10 ویں سال کا جشن منانے والے یونین پے انٹرنیشنل کے مطابق وہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لحاظ سے جاپان میں سب سے بڑا غیر ملکی ادائیگی کارڈ برانڈ بن چکا ہے۔ 2005ء سے جب یونین پے نے جاپان میں پہلا قدم رکھا تھا، 50 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 400,000 تاجر یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) کی قبولیت ممکن بنا چکے ہیں، جو سیاحوں اور روزمرہ کے تقریباً تمام عام مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔ جاپان میں مقیم ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے باشندوں کی جانب سے یونین پے کارڈز کے استعمال کے حجم میں بھی گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے ابتدائی اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے ہر کارڈ یافتہ نے جاپان میں سفر کے دوران اپنے یونین پے کارڈ کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن ضرور کی ہے۔ جاپان میں چینی سفارت خانے میں سفیر برائے معیشت و تجارت لیو یاجون نے کہا کہ “یونین پے کی ترقی کوچینی اداروں کی بیرون ملک جانے کی حکمت عملی اور اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے نمونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یونین پے کے کاروباروں کے جاپان میں آگے بڑھتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ زیادہ سے زیادہ جاپانی یونین پے کے ذریعے چین کے بارے میں مزید جانیں۔” یونین پے انٹرنیشنل کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر لیری وینگ نے کہا کہ ” اس سال 4 ملین سے زیادہ چینی سیاحوں کا دورۂ جاپان متوقع ہے اور چین جاپان کے لیے سب سے زیادہ سیاح دینے والے ملک بن جائے گا۔” “اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مقامی کارڈ قبولیت ماحول اور اگلی دہائی میں کارڈ اجراء کو تیزی سے بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ یونین پے جاپانی باشندوں کی روزمرہ زندگی کا زیادہ اہم حصہ بنا سکیں۔” انہوں نے کہا۔ نتائج مقامی یونین پے کارڈ قبولیت کوریج کی توسیع سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں گہرے اور انفرادی دوروں کے بڑھتے ہوئے رحجان کو پورا کرنے کے لیے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں ہونے والی کوششیں بھی شامل ہی۔ کارڈ اجراء میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ 2007ء سے جب جاپان میں پہلا یونین پے کارڈ جاری ہوا تھا، یونین پے کارڈ مصنوعات کی مکمل رینج جاری کی جاچکی ہے اور درجنوں ممالک اور خطوں میں عام استعمال ہوتی ہے۔ اب جبکہ یونین پے بڑے پیمانے پر عالمی ادائیگی برانڈ کی حیثیت سے قبول کیا جارہا ہے اور کارڈ یافتگان کی ضروریات کو پورا کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے، یونین پے انٹرنیشنل نےجاپان میں “یونین پے” کے تلفظ کی تبدیلی کا بھی اعلان کرتا ہے جو گزشتہ جاپانی تلفظ سے انگریزی تلفظ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ادارہ جشن کے موقع پر یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک جاپان کے 10 اہم کاروباری اضلاع میں 400 سے زائد تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز کے استعمال پر 5 سے 10 فیصد رعایت بھی پیش کرے گا۔ مزید معلومات
ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کرکٹ کے ہیرو واپش آ رہے ہيں
(June 4, 2015)
دبئی، متحدہ عرب امارات، 2 جون، 2015 / پی آر نیوزوائر — کرکٹ کے سابق عظیم بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے کچھ ایک نئے اور انوکھے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مقابلے میں دوبارہ اپنے ہنر دکھانے والے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تین اسٹیڈیموں میں ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ ملٹی میڈیا نیوز ریلیز کو دیکھنے کے لئے کلک کریں: http://www.multivu.com/players/English/7542351-cricket-masters-champions-league/ ماسٹرز چیمپئنز لیگ، MCL، ایک فرنچائز کی شکل میں ہو گا۔ تاہم، آئی پی ایل یا بگ بیش (Big Bash) کے برعکس، ٹیمیں جغرافیائی محل وقوع پر مبنی نہيں ہوں گی، اور اس کے بجائے یہ سب سے بہترین ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جنھیں فرنچائزی کا مالک کوالیفائنگ پلیئر بیس سے اکٹھا کر سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے پہلے سال میں چھ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوگا، جس میں 90 کھلاڑی حصہ لیں گے – ہر اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہوں گے۔ سب کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونا لازمی ہے۔ MCL کو امارات کرکٹ بورڈ (ECB) کے ذریعہ پہلے 10 سال کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا منتظم اور حقوق رکھنے والا ادارہ، جی ایم اسپورٹس، کھیل کی گورننگ باڈی، بھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے ذریعہ مقرر کردہ ہدایات پر کلی طور پر عمل کر رہی ہے۔ MCL کے ابتدائی میچ فروری 2016 کے ابتدائی دو ہفتوں میں ہونے والے ہيں۔ یہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ بدھ کو دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شروع کیا گیا تھا۔ اس میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ برائن لارا، آسٹریلیائی آئکن ایڈم گلکرسٹ، اور ریٹائرڈ پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم سمیت کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ اور ماضی کے آسٹریلیائی کپتان ایلین بارڈر، جو دونوں MCL کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں، بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ، MCL کے چیئرمین، ظفر شاہ، نے کہا: ”بہت سے دوسرے مقبول کھیلوں کی طرح، کرکٹ کھلاڑیوں اور مداحوں میں ایک حقیقی خواہش ہے کہ وہ کھیل کے کچھ ریٹائرڈ آئکنز کو ایک سنجیدہ مقابلے میں دیکھیں۔ MCL اس کو پیش کرنے والا ایک انوکھا اور سالانہ مسابقتی ٹی 20 ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس کے ذریعے کرکٹ کے مداح مسلسل طور پر معیاری اور تفریحی کرکٹ دیکھ سکیں گے جس میں کھیل کے کچھ عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے۔ امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ انھوں نے تبصرہ کیا: ”MCL ایک شاندار تصور ہے، جس میں اب یہاں یو اے ای جو ٹورنامنٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل صحیح طرح کے مسابقتی مقابلے دیکھنے کا موقع بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ یو اے ای کرکٹ مزید بہترین ہوتی جا
