117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”

جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا

اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا

“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر

ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز

پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”

گوانگ چو، چین، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے 15 اپریل سے 5 مئی 2015ء تک ہونے والے 117 ویں کینٹن میلے کے لیے جوق در جوق گوانگ چو آئیں گے۔ چین کی سب سے منافع بخش اور معروف تجارتی تقریب — جو اربوں ڈالرز کا کاروبار تخلیق کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے — میں شرکت کرنے کی وجوہات ہمیشہ زبردست رہی ہیں، لیکن اس بار نئے خریداروں کے لیے یہ سفر کرنے پر پرکشش اضافی فوائد ہیں۔ نئے خریداروں کے لیے اشتہاری انعام (اے آر این بی) پروگرام پہلی بار 2014ء کی دوسری ششماہی میں 116 ویں کینٹن میلے میں جاری کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، یونان، روس اور پولینڈ کے نئے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔ 100 امریکی ڈالرز کے کوپن کے ساتھ جو نقد، خوراک یا خدمات کی وسیع اقسام کے ساتھ قابل تلافی ہے، فوائد وسیع اقسام کے، باآسانی قابل مطالبہ اور پورے کینٹن میلے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یقینی ہیں۔ گزشتہ سال اے آر این بی پروگرام کے کامیاب اجرا، جو امریکہ سے نئے خریداروں تک محدود تھا، نے 215 نئے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اور ان میں سے کئی نے اس پیشکش پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ “میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ایک بڑا انعام جیتو ں گا،” خوش باش اور میلے میں پہلی بار شرکت کرنے والے امریکی ہیری نے کہا۔ “میں وطن واپس جانے کے بعد اپنے تمام دوستوں کو ضرور کینٹن میلے کی تجویز دوں گا۔” اے آر این بی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پہلی بار کے متوقع خریداروں کو صرف کینٹن میلے کی ویب سائٹ پر متعلقہ اشتہار پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں ایک ای-میل موصول ہوگی جس میں ان خدمات کی تفصیل ہوگی جس کے لیے پروگرام کوپن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوپنز – جنہیں پیشگی طور پر یا میلے کے دوران خود تلافی کروایا جا سکتا ہے – ہوٹل بکنگ، کار رینٹل، ترجمانی، خدمات، صوبائی دوروں اور ظہرانوں کے بدلے قابل تلافی ہیں، اور نقد کے بدلے بھی ان کا تبادلہ کروایا جاسکتا ہے۔ ایک بات یقینی ہے، کئی پروگرام شرکا 100 ڈالرز کے کوپن کو بالکل اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسا ایک بڑے سے کیک پر چیری۔ میلے کی فیس بک کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیری نے کہا کہ “میں نے یہاں آنے سے پہلے کینٹن میلے کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ اے آر این بی پروگرام، اور ساتھ ہی شاندار میلے، کا مطلب ہے کہ مجھے دوگنا انعام ملا۔ میں لازمی واپس آؤں گا!” 117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml اے آر این بی سوالات کے لیے: محترمہ گینگ چی +86-20-8913-8625 [email protected] ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ +86-20-8913-8628 [email protected]

مزید پڑھیں

جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے نمکین دھند کے خلاف مزاحمت رکھنے والے پی وی ماڈولیز نے دہرے معیار آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کرلیے ہیں جنہیں ٹی یو وی نورڈ نے کیا۔ جے اے سولر پی وی ماڈیولز صنعت میں یہ ٹیسٹ پاس کرنے والے اولین ہیں اور جے اے آنے والے تجارتی میلوں جیسا کہ انٹرسولر بیجنگ اور شنگھائی میں ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو میں اس بہتر بھروسہ مندی کو نمایاں کرے گا۔ ساحلی علاقوں میں نصب شمسی ماڈیولز نمکین دھند کے اثر کی وجہ سے کارکردگی میں انحطاط اور مختصر زندگی کے بڑے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، جو شیشے کو دھندلا اور فریم اور جنکشن بکس جیسے اجزاء کو گلا سکتی ہے۔ جے اے سولر کی ماڈیولز اقسام سخت ساحلی موسم کے سامنے جمے رہنے اور توانائی انحطاط کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹی یو وی نورڈ ٹیسٹنگ میں جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے بھی کم توانائی انحطاط کا مظاہرہ کیا۔ ٹی یو وی نورڈ نے جے اے ماڈیولز پر آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ 6 کی شدت سطح کے ساتھ کیا۔ یہ صنعت میں سب سے بڑا ٹیسٹ ہے، اور 56 دن کے دوران جانچ کے آٹھ چکروں کا حامل ہے۔ دوگنے معیار کا کلاس 6 ٹیسٹ مشکل ہے کیونکہ یہ 112 دنوں کے دورانیے تک پھیلا ہوا ہے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “بھروسہ مندی، توانائی پیداوار اور شمسی پی وی ماڈیولز کی زندگی شدید موسم کی وجہ سے بسا اوقات متاثر ہوتی ہے۔ اس ٹیسٹ میں سند حاصل کرنے سے جے اے سولر مصنوعات کی پائیداری اور اعلیٰ معیار کا ایک اور مظاہرہ ہوتا ہے۔ ہم مسلسل پیداواری جدت طرازی کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے کامیابی کے ریکارڈ پر فخر کرتے ہیں۔”

مزید پڑھیں

اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا

سان انتونیو، 27 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– ریستوران کی صنعت میں بہترین برگر شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں 15 نئے اسٹیک این شیک مقامات کھولے گا۔ اسٹیک این شیک ایم جے ہولڈنگز کے ملحقہ ادارے ایف ایم فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، تاکہ “بہترین برگر” کے سلسلے کو پاکستان میں لایا جائے۔ معاہدہ بگلاری کے اسٹیک این شیک کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کا حصہ ہے۔ ایم جے ہولڈنگز نے اسٹیک این شیک کی توسیع کے لیے ایف ایم فوڈز کو ادارے کی حیثیت سے تشکیل دیا اور دیگر غذائی خدمات، مالیاتی خدمات اور ابلاغی خدمات کے اداروں کی ملکیت بھی رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے سینئر نائب صدر برائے مارکیٹنگ جے فلینیکن نے کہا کہ “ایف ایم فوڈز پاکستان میں اسٹیک این شیک کے بہترین برگر اور ملک شیک تجربے کو متعارف کروانے کے لیے مکمل شراکت دار ہے۔” برانڈ، جو اپنے اسٹیک برگرز، تازہ فرائیز اور روایتی ہاتھوں سے بنائے گئے ملک شیکس کے لیے معروف ہے (زاگاٹ کی جانب سے نمبر 1) کیو ایس آر میگزین کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق “کیو ایس آر 50 برگر شعبے” میں سرفہرست 5 کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہے جس کی بنیاد فی ریستوراں اوسط فروخت پر ہے۔ ایف ایم فوڈز کے ڈائریکٹر جناب وسیم احمد نے کہا کہ “ہم اسٹیک این شیک کو پاکستانی صارفین میں متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں جو اعلیٰ معیار اور ذائقے کو سرہتے ہیں۔ اسٹیک این شیک 80 سال پرانا امریکی برانڈ ہے جو تازگی اور معیار کا مترادف ہے۔ ہم معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر بہترین ممکنہ قیمتوں پر اسٹیک این شیک کا طعام نامہ پیش کرنے کا عہد کرتے ہیں۔” اسٹیک این شیک اپنا پہلا مقام 2015ء میں لاہور میں کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے بارے میں اسٹیک این شیک ایک کلاسیکی امریکی برانڈ ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں 500 سے زیادہ ریستورانوں میں بہترین برگرز اور شیکس پیش کرتا ہے۔ 1934ء سے اسٹیک این شیک ہاتھوں سے بنائے گئے بہترین اسٹیک برگرز اور ملک شیکس پیش کرچکا ہے۔ اسٹیک این شیک بگلاری ہولڈنگز (این وائی ایس ای: BH) کا ادارہ ہے۔

مزید پڑھیں

“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر

– ماؤنٹین ڈیو (ر) نے فلم ساز جسٹن لن کے اشتراک میں اسکاٹی لاگو اور شان مالٹو کے ساتھ پہلی عالمی تخلیق سے “ڈو دی ڈیو” کریڈو کو دوبارہ متعارف کروا دیا پرچیز، نیو یارک، 30 مارچ 2015ء/ پی آر نیوزوائر/ — ڈکٹ ٹیپ، ماچس، ایک اسکیٹ بورڈ اور ڈیو (ر) کی ایک بوتل، پہلی نظر میں کچھ مبہم اور غیر واضح سا لگتا ہے۔ البتہ جب ڈیو نیشن دوسری نظر ڈالتی ہے تو وہ مواقع دیکھتی ہے کہ جہاں دوسرے ایک غیر معمولی، فرحت بخش اور زبردست وقت کی تحریک نہیں  دے سکتے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150319/183215 ماؤنٹین ڈیو کے پرستاروں کی اس انوکھی صفت کی توضیح کے لیے اپنی نوعیت کا انوکھا لیمونی مشروب “ڈو دی ڈیو” متعارف کروایا جا رہا ہے — مجتمع ہونے کی مشہور صدا اور برانڈ اعتماد – اپنی اولین عالمی برانڈ مہم کے لیے بنیاد کی حیثیت سے دنیا بھر میں ڈیو نیشن کو متحد کررہا ہے۔ “ماؤنٹین ڈیو ہمارے بلین ڈالر برانڈز اور سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان، بھارت اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی بے مثال قائدانہ پوزیشن کا لطف اٹھاتا ہے، اور مشروبات اور مجموعی طور پر صارفی اشیاء کے شعبے میں بھی ان چند برانڈز میں سے ایک ہے جن کو کسی حقیقی مسابقت کا سامنا نہیں۔ یہ حقیقتا اپنے زمرے میں واحد ہے۔” بریڈ جیک مین،صدر، پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ (@bradjakeman) نے کہا۔  پہلی عالمی مکمل مارکیٹنگ مہم کے ذریعے ماؤنٹین ڈیو کو ہم آہنگ کرنا اپنے سرفہرست برانڈز میں ازسرنو سرمایہ کاری کرنے، اور اس کے درجے اور طاقت کو بڑھانے سے ہماری وابستگی کا حصہ ہے، جو ہمیں اس طاقتور برانڈ کو اسی جذبے اور تصدیق کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھنے کی سہولت دے گا جس کی توقع ڈیو نیشن ماؤنٹین ڈیو سے رکھتی ہے۔” عالمی “ڈو دی ڈیو” مہم دو تخلیقی فلمیں رکھتی ہے – روایتی اور ڈیجیٹل دونوں جگہ دیکھنے اور شیئر کرنے کے لیے- جہاں عام “اجزاء” کو ڈیو کی بوتل کے ساتھ جوڑ کو اچھے وقت کی بہترین ترکیب تخلیق کی گئی ہے۔ “فائر بورڈ” — پروفیشنل اسکیٹ بورڈر شان مالٹو کے ساتھ — کرتبوں اور پیچیدہ حرکات کے ساتھ ساحل سمندر پر الاؤ روشن کرتی ہے۔ “ڈائریکشنز” اولمپک سنو بورڈر اسکاٹی لاگو اور کینیڈا کی برفیلی چوٹیوں سے پہاڑ کے دامن میں ایک زندہ دل تقریب تک کا سفر ظاہر کرتی ہے۔ “ڈو دی ڈیو ماؤنٹین ڈیو کے لیے محض ایک اشتہاری نعرے سے کہیں بڑھ کر ہے – یہ ایک برادری کے رویے کی نمائندگی کرتا ہے جو درست انداز میں زندگی کو گزارنا چاہتی ہے،” سائمن لوڈن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، پیپسی کو امریکاز بیوریجز نے کہا۔ “اس کے مطابق کہ جو ڈیو نیشن ڈیو سے توقع رکھتی ہے، ہم نے اس عالمی مہم کے لیے مواد تخلیق کیا ہے جس میں تصدیق ہمارا معیار ہے، اور ہم اپنے پرستاروں کو اس کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارنے کا موقع دینے کے کا مزید انتظار نہیں کرا سکتے۔” “ڈو دی ڈیو” کو دنیا بھر میں ایک شاندار

مزید پڑھیں

ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز

کراچی, 27 مارچ 2015 / ایشیانیٹ پاکستان –  گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں میڈیا کی متاثر کن ترقی اپنے حق میں ایک کامیاب کہانی ہے تاہم صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے فقدان اور ان پر حملوں کی وجہ شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو متحرک میڈیا کے مکمل فوائد نہیں مل رہے۔ پاکستانی میڈیا میں پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی  کے لیے ڈنمارک کی حکومت دو سالہ پروگرام شروع کر رہی ہے۔اس منصوبے کو میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ دیگر مختلف اداروں کے ساتھ مل کرلاگو کرے گی۔ اس پروگرام کا آغاز ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن نے کیا،پروگرام کے آغاز کے موقع پر مباحثے کا بھی اہتمام بھی کیاگیا جس میں اہم میڈیا پروفیشنلز ، سیاسی نمائندوں اور میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے افراد نے حصہ لیا۔مباحثے کے دوران پاکستان میں میڈیا کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوے شرکاء نے میڈیا میں پروفیشنل ازم کی ضرورت اور جمہوریت کے قیام و استحکام  کے لیے میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مباحثے کے دوران اظہارخیال کرتے ہوے ڈینش سفیر جسپرمولرسورنسن نے کہا کہ ڈنمارک کو خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے دور افتادہ علاقوں  میںمیڈیا کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے صحافیوں میں پروفیشنل ازم کے فروغ کے لیے منصوبے کا آغاز کردیاہے، سفیر سورنسن نے میڈیا کو جمہوری معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت قرار دیتے ہوے کہاکہ دنیا بھر میں جمہوری معاشرے کی تشکیل میں میڈیاکااہم کردار ہے۔ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر پاکستان میں تنازعات والے علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا ذکر کرتے ہوے سفیر سورنسن نے کہا کہ علاقائی صحافی  اپنے علاقوں میں درپیش سماجی،اقتصادی اور سیاسی مسائل کو زیادہ بہتر طریقے اجاگر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے اقتدار کی نچلی سطح پر سو اضلاع میں تقسیم سے علاقائی صحافیوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں میڈیا انسانی حقوق سے محروم طبقات کی آواز کو بلند کرنے اور صوبائی و مرکزی حکومتوں کے اقدامات  کے فوائد کی نچلی سطح تک میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران متحرک میڈیا نے پاکستان میں معاشی،سماجی اور سیاسی گفتگو میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن صوبوں میں کام کرنیوالے اکثر صحافیوں کو تربیت کی کمی کے ساتھ کم معاوضے جیسے مسائل کا سامنا ہے علاوہ ازیں پرتشدد حملے بھی ان کو متاثر کر رہے ہیں ،ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دس سال کے ساتھ سو کے قریب صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ ڈینش امداد سے شروع ہونے والے دو سالہ پروگرام سے صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق صحافتی ضابطہ اخلاق تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے والی تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ 2010سے پاکستان میں صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کے لیے کام کررہی ہے،یہ تنظیم سیاسی تبدیلی

مزید پڑھیں

پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا

– بڑے روشنی میلے میں ہزاروں مصنوعات تھوک قیمتوں پر ایک جگہ گوچین، چین، 25 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں 18 مارچ 2015ء کو شروع ہوگیا۔ میلے کے لیے تعاون چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری اور انتظام گوچین لائٹنگ ایکسپو کمپنی لمیٹڈ نے کیا ہے۔ یو بی ایم ایشیا اور گوچین ٹاؤن شن پیپلز گورنمنٹ آف چونگ شان جیسے کئی پیشہ ورانہ اداروں نے بھی میلے کی زبردست حمایت کی۔ میلے کے بہار ایڈیشن کی توجہ مقامی لائٹنگ مارکیٹ پر رہی، اور اس میں 1,800 سے زائد نمائش کنندگان پیش ہوئے۔ اس کا کل حجم 700,000 مربع میٹر تک بڑھایا گیا۔ گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں اس میلے میں حجم اور خدمات کے اعتبار سے مزید بہتریاں کی گئی ہیں۔ مصنوعات کی ایک بڑی ورائٹی مختص کیے گئے مختلف زونز میں پیش کی گئی جو روشنی کی تکمیل شدہ مصنوعات، لوازمات اور میکانیکی آلات پر مشتمل رہی۔ اور “مرکزی مقام + تجارتی مراکز” میں اس سال خریداری کا طریقہ بہتر ہوا تھا۔ لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی میلے کا چوتھا ذیلی مقام بنا؛ مہمانوں کو وی آئی پی لاؤنج، مفت وائی-فائی اور مفت شٹل بس سروس وغیرہ جیسی کئی خدمات دی گئیں۔ میلے کے دوران، کئی پیشہ ورانہ کانفرنسز اور فورمز بھی منعقد کیے گئے۔ مثال کے طور پر چھٹی ایل ای ڈی ایپلی کیشن سمٹ فورم، 2015ء لائٹنگ ڈیزائنرز سیلون اور بی اے بی انوویٹو پلیٹ فارم لیکچر جس کی توجہ ایک ای-کامرس پلیٹ فارم کی تیاری پر تھی۔ یہ تمام کانفرنسز اور فورمز لائٹنگ صنعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی، خیالات اور ڈیزائن پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی یہ چین کی روشنی کی مصنوعات بنانے والوں، تقسیم کاروں اور خریداروں کے لیے مارچ میں خریداری کے نئے سال کا آغاز ہے۔ ایڈیشن کے دوران پانچ ذیلی مقامات میں کئی خصوصی پیشکشیں اور انعامی سرگرمیاں ہیں۔ ذیلی مقامات میں سے ایک، لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی 18 سے 21 مارچ تک اپنی افتتاحی تقریب کے جشن کے لیے ایک لائٹ شو کارکردگی دکھائی؛ نئی بہار روشنی مصنوعات کی خریداری کے لیے ایک مقام 18 سے 24 مارچ تک بیسون لائٹنگ پلازا کی جانب سے بنایا گیا؛ اور آخر میں اسٹار الائنس گروپ کی  ”2015ء بہار حصول میلہ” سرگرمی جو لائٹنگ کے خریداروں کو رعایتی کوپنز، زبردست انعامات اور چھوٹ جیسی کئی خصوصی پیشکشیں دیتی ہے۔ اگلا ایڈیشن: 16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں ایڈیشن) تاریخ: 22 تا 26 اکتوبر، 2015ء مقام: چونگ شان، چین نمائش کنندگان کی اقسام: داخلی روشنی، سجاوٹ کی قندیلیں، ایل ای ڈی مصنوعات، کمرشل لائٹنگ، الیکٹرک لائٹنگ سورس، خارجی روشنی وغیرہ باضابطہ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en

مزید پڑھیں