ویٹل نے اپنے عالمی توسیعی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر بی لائن کمبوڈیا کے حصول کے ساتھ عالمی پورٹ فولیو کو مضبوط کرلیا

ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا

اپریل میں مصادر ڈھونڈنے کے بہترین وقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے گوانگ چو میں تیسرا الیکس شو

اسرائیلی پارلیمان شمسی منصوبے نے جے اے سولر کے ماڈیولز اختیار کرلیے

راموس انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس کے ساتھ انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء میں شرکت کرے گا

آسٹریلوی آل راﺅنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاوئنٹی سے معاہدہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ویٹل نے اپنے عالمی توسیعی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر بی لائن کمبوڈیا کے حصول کے ساتھ عالمی پورٹ فولیو کو مضبوط کرلیا

پہلا ویت نامی ادارہ جو بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کرے گا، جو ویٹل کی عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے نوم پنہہ، کمبوڈیا، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ویٹل (کمبوڈیا) پرائیوٹ لمیلڈ (میٹ فون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوٹیلکو لمیٹڈ (بی لائن کمبوڈیا) کے اثاثہ جات اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے لیے معاہدے پر پہنچ چکا ہے،جو اس کے 2جی،3جی اور 4جی فریکوئنسی لائسنسوں تک محدود نہیں۔ یہ تاریخی معاہدہ، کہ جس میں ایک ویت نامی ادارے نے پہلی بار بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کیا ہے، اس عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہےجس پر ادارے نے شروعات کی ہے۔ ویٹل گلوبل کے جنرل ڈائریکٹر جناب تاؤ ڈوک تھانگ نے کہا کہ “بی لائن کمبوڈیا میں ہماری سرمایہ کاری ہمارے عالمی وژن اور ترقی کے منصوبے کے عین مطابق ہے، جو 2020ء تک صف اول کا ٹیلی کام ادارہ بننا ہے۔ ہم مستقلاً دنیا کے کسی بھی حصے میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں اور ہم نے اپنے لیے 2020ء تک 20 ممالک میں سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔” بی لائن کے اثاثوں اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے ساتھ یہ معاہدہ ویٹل کو کمبوڈیا میں صف اول کا موبائل آپریٹر بناتا ہے، جو 50 فیصد مارکیٹ حصے کا حامل ہے اور 96 فیصد ملک کے احاطے کے ساتھ سب سے بڑا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس میں ملک کے دور افتادہ علاقے بھی شامل ہیں۔ نئے اور موجودہ صارفین بھی میٹ فون کی معروف نیٹ ورک رسائی اور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔ کمبوڈیا کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملی کے طور پر ویٹل مستقبل میں 4 جی اور 5جی سروسز شامل کرکے مستقبل میں ملک کے ٹیلی کمیونی کیشنز بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی دینے پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔ جناب تھانگ نے کہا کہ “آج کا اعلان ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ ہم اپنی نیٹ ورک دستیابی اور معیار کو بہتر بنا رہے ہیں اور کمبوڈیا میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی اقسام بڑھا رہے ہیں۔ صارفین اپنی نظریں اب زیادہ بہتر معیار اور کوریج، بہتر رفتار، اضافی خدمات اور مستقبل قریب میں 4جی سروسز تک رسائی پر رکھ سکتے ہیں۔ ہم صارفین کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید، قابل مقدور اور قابل بھروسہ حل فراہم کرنے کے لیے ذریعے کمبوڈیا میں بنیادی ڈھانچے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔” ویٹل 2014ء میں تقریباً 10 ارب ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں میں 10 سے زیادہ مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کر چکا ہے اور آج جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں 260 ملین سے زیادہ افراد کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے، جس میں ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، تیمور-لیستے، ہیٹی، موزمبیق، پیرو اور کیمرون شامل ہیں۔ متوقع ہے کہ یہ رواں سال برونڈی اور تنزانیہ میں بھی خدمات جاری کرے گا۔ مزید معلومات: Viettelglobal.vn

مزید پڑھیں

ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا

میونخ، 7 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داروں جی-سسٹمز اور ایل-مور گروپ کے ساتھ اسرائیل میں 50میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی خدمات فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منصوبہ اشکلون کی قدیم بندرگاہ سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور 60 ہیکٹرز کی نیم صحرائی زمین پر بنایا جائے گا۔ نئی شمسی توانائی تنصیب ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک گرڈ سے منسلک ہوجائے گی اور سالانہ 85,000 میگاواٹ گھنٹوں کی صاف توانائی پیدا کرے گی، جو ہر سال فضا سے تقریباً 50,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو متوازن کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ ای ٹی سولر منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن، پلانٹ کی وضع بندی، خریداری، معیار پر کنٹرول، تعمیراتی نگرانی اور تحویل کی خدمات جیسی اول تا آخر خدمات فراہم کرے گا۔ تحویل کے بعد ای ٹی سولر اپنے شراکت داروں کے ساتھ آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا کردار ادا کرے گا۔ جناب ڈینس شی، صدراور سی ای او ای ٹی سولر نے کہا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں ہمارا بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے منصوبوں میں ای پی سی سے لے کر او اینڈ ایم تک ہر مرحلے پر منصوبہ بندی اور نفاذ کی ہماری صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسرائیلی مارکیٹ میں صاف، قابل دسترس، قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو اس وقت ہائیڈروکاربنز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔” “شمسی توانائی منصوبہ گزشتہ سال کی کامیابی کے نتیجے میں آیا ہے، جس میں 7.8 میگاواٹ پیک شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل اور 40 میگاواٹ پیک منصوبے کے لیے ایک ٹھیکہ شامل ہے۔ ہم یہ جان کر خوش ہے کہ اپنے مقامی شراکت داروں کے ساتھ ہم مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے اسرائیل میں سب سے بڑے ای پی سی ٹھیکیدار بن چکے ہیں۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی پلانٹ کے پورے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال کرنا شامل ہیں۔ ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com اور www.etsolutions.de۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے: ایرک چینگ ٹیلی فون: 8098 8689 25 86+ایکسٹینشن 9011 / 8386 4518 136 86+ فیکس: 8097 8689 25 86+ ای میل: [email protected] / [email protected]

مزید پڑھیں

اپریل میں مصادر ڈھونڈنے کے بہترین وقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے گوانگ چو میں تیسرا الیکس شو

ہانگ کانگ، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین اور عالمی مارکیٹ دونوں میں گھریلو مصنوعات، روشنی اور برقی صنعت کے لیے دستیاب وسیع کاروباری مواقع پر دستک دینے کے لیے ایشیا میں بنی گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی مصنوعات پیش کرنے والا الیکس (ALEEX) کا تیسرا ایڈیشن 14 سے 17 اپریل 2015ء کو گوانگ چو، چین میں پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، پاچو میں ہوگا۔ گھریلو مصنوعات کے زمرے کے لیے میلے میں پیش ہونے والی مصنوعات میں پیش ہیں: گھریلو مصنوعات، ایئرکنڈیشننگ اور ہواداری کے آلات، باورچی خانے اور غسل خانے کی مصنوعات، گھریلو صفائی کے آلات، برقی صحت عامہ کی مصنوعات اور توانائی بچانے والے آلات۔ روشنی کا شعبہ تجارتی، سجاوٹی، گھریلو اور بیرون خانہ روشنی، جدید ترین ایل ای ڈی اور ایکو لائٹنگ  اور روشنی لوازمات پیش کرے گا۔ صارفی برقی مصنوعات برقی آلات اور گیجٹس کی وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہے: بصری و سمعی مصنوعات، ڈیجیٹل تصویرکشی مصنوعات، ذاتی برقی مصنوعات، طبی و صحت عامہ کی برقی مصنوعات، برقی حفاظتی مصنوعات، ایکو اور توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات، برقی گیمز اور تفریح، ٹیلی کام مصنوعات، برقی اسمارٹ آلات اور لوازمات، اسمارٹ فون لوازمات، کمپیوٹر اور پیریفیرل مصنوعات، ایل سی ڈی ڈسپلے، 3ڈی پرنٹنگ، آٹو الیکٹرونکس، اور پرزہ جات و اجزاء۔ اپریل اور اکتوبر 2014ء میں آخری دو اجلاسوں کی کامیابی کے بعد 2015ء الیکس ہوم اپلائنسز، لائٹنگ اینڈ الیکٹرونکس ایگزی بیشن کہیں زیادہ بڑی ہوگی جس میں ہانگ کانگ، تائیوان، جنوبی کوریااور برعظیم چین سے 250 سے زیادہ نمائش کنندگان 350 بوتھس پر پیش ہوں گے جو سب اپنی جدید ترین ایجادات پیش کریں گے۔ نمائش بدستور بیرون ملک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی چینی مقامی مارکیٹ سے تاجروں اور خریداروں کی توجہ مبذول کراتی ہے، جو ایشیا بھر سے معیاری فراہم کنندگان سے ملاقات کے لیے براہ راست پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ اپریل اور اکتوبر میں عروج پہنچے ہوئے خریداری کے اوقات سے مطابقت رکھنے کا وقت آ چکا ہے، الیکس بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کی نظروں میں ہے جو کینٹن میلے کے پہلے مرحلے میں گوانگ چو کے پاچو ضلع میں جمع ہو رہے ہیں۔ الیکس کا مقام، پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، کینٹن میلے کے مقام سے محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے، جو خریداروں کو بیک وقت دونوں نمائشوں کا دورہ کرنے کی زبردست آسانی دیتا ہے۔ سال میں دو بار ہونے والی نمائش گوانگ چو کے بہار و خزاں کے مصادر ڈھونڈنےکے اوقات کا ایک مستقل حصہ بن چکی ہے، جو بین الاقوامی خریداروں اور مقامی چینی کاروباری دااروں کو روابط بڑھانے اور گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی صنعتوں میں ایشیا بھر سے فراہم کنندگانکی بنیاد مضبوط کرنے کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ رابطہ: محترمہ لنڈا چین، مارکیٹنگ مینیجر، میگا ایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ [email protected] 852-3588-9688+

مزید پڑھیں

اسرائیلی پارلیمان شمسی منصوبے نے جے اے سولر کے ماڈیولز اختیار کرلیے

شنگھائی، 7 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) اپنے چھت پر لگائے گئے شمسی منصوبے کے لیے جے اے پی وی ماڈیولز استعمال کیے ہیں۔ کنیسٹ نے 29 مارچ کو اپنی چھت پر 450 کلوواٹ کے شمسی منصوبے کے آپریشن کی رونمائی کی۔ چھت پر 4,650 مربع میٹر پر محیط یہ دنیا بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کا مکمل کردہ اب تک کا سب سے بڑا شمسی منصوبہ ہے۔ 1,500 فوٹووولٹیک پینلز عمارت کی بجلی کی 10 فیصد ضروریات پوری کریں گے۔ یہ شمسی منصوبہ، توانائی بچانے کے دیگر اقدامات کے ساتھ، ممکنہ طور پر 2015ء کے اختتام تک کنیسٹ کی توانائی کھپت کو ایک تہائی کم کرے گا۔ کنیسٹ کے اسپیکر جناب یولی ایڈلسٹائن نے کہا کہ “جو کچھ ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے وہ توانائی بچاؤ میں ایک حقیقی انقلاب ہے۔ یہ صرف شمسی پینلز نہیں ہیں؛ یہ توانائی آگہی انقلاب کے حوالے سے ایک نقطہ تبدیلی ہے جس کی ہم گزشتہ دو سالوں سے ترویج کررہے ہیں۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم کنیسٹ کی چھت پر اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کے لیے مقامی تقسیم کار رالکو اور ای پی سی کمپنی سولر گرین کے ساتھ تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ شاندار شمسی منصوبہ ملک میں صاف اور قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کنیسٹ کو 450 کلوواٹ جے اے ماڈیولز کی کامیابی سے فراہمی ہمارے اعلیٰ معیار ہماری پی وی مصنوعات کی بھروسہ مندی کا ثبوت اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر کا عکاس ہے۔”

مزید پڑھیں

راموس انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس کے ساتھ انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء میں شرکت کرے گا

شین ژین، چین، 2 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین میں قائم معروف ٹیبلٹ ساز اور انٹیل کے پہلے عالمی ٹیبلٹشراکت دار راموس کو 27 و 28 اپریل کو دبئی میں ہونے والی انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں ادارہ اپنے جدید انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس پیش کرے گا، جن میں کور ایم پروسیسرز کے ساتھ 2-ان-1 ٹیبلٹس اور بے ٹریل سی آر اور صوفیہ-آر 3جی پلیٹ فارمز کے ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ 7 انچ سے 11.6 انچ کے آنے والے ہینڈسیٹس بھی شامل ہیں۔ 2001ء میں شین ژین میں قائم ہونے والا راموس ابتداءًآر اینڈ ڈی اور ڈیجیٹل اے/وی پلیئرز تیار کرنے سے وابستہ تھا۔ 2007ء میں ادارے نے ایک ایم پی4 پلیئر آر ایم 970 ڈیزائن اور تیار کیا جو اب تک چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ہے، جس کے مجموعی طور پر 6 ملین یونٹس تک فروخت ہوئے۔ اس نے 2012ء سے انٹیل سے اشتراک کر رکھا ہے اور نتیجتاً انٹیل کا پہلا عالمی شراکت دار بنا۔ 2014ء میں ادارے کو انٹیل کلوورٹریل +ایس او سی چپس سے لیس اولین 100,000 ٹیبلٹس سب سے زیادہ رفتار پر فروخت کرنے پر تسلیم کیا گیا تھا۔ صارفین کی قوت خریداری میں اضافے اور برقی مصنوعات کی مقبولیت بڑھنے کی وجہ سے چین کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں مقابلہ بہت سخت ہے، جہاں راموس مصنوعات کی ظاہری صورت کے معاملے میں ہمیشہ جدت طراز رہا ہے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ساخت گری کے عمل کو مستقلاً مکمل اور بہتر بنا رہا ہے۔ صارفی ٹیبلٹس کے علاوہ راموس نے 2014ء میں صنعت کے لیے مخصوص ایپلی کیشنز  میں تیزی سے توسیع کی اور مالیات، تعلیم اور مہمان نوازی جیسے متعدد شعبوں میں کامیابی سے قدم رکھا۔ ادارہ کئی صوبوں اور شہروں میں ملک کے بڑے ٹیلی کام کیریئرز میں سے ایک چائنا یونی کورن کے ساتھ تعاون کر چکا ہے۔ چند ماہ میں راموس اپنی مصنوعات کی تعداد میں اضافے اور مزید مارکیٹ مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اولین موبائل فون جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی آر اینڈ ڈی اور  تیاری اور ساتھ ساتھ برقی گاڑیاں اور بیٹریاں بنانے والے معروف چینی ادارے اور نوکیا اور موٹو موبائل فونز کے سابق او ای ایم بی وائی ڈی کی تکنیکی سپورٹ کے سالوں کے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے ادارہ طویل عرصے سے سیلولر شعبے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی رکھتا تھا۔ راموس نے بی وائی ڈی کی بنی ہوئی بیٹری کی نئی نسل کا تجربہ شروع کیا ہے جو عام بیٹریوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ توانائی گنجائش رکھتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر راموس کے ہینڈسیٹس میں استعمال کی جائے گی۔ مزید برآں، راموس کی نئی پیشکشیں 18 سے 21 اپریل کو ہانگ کانگ برقی میلے (بہار ایڈیشن) میں بوتھ نمبر 5اے12 میں ظاہر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

آسٹریلوی آل راﺅنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاوئنٹی سے معاہدہ

لندن:آسٹریلوی آل راﺅنڈر موسیز ہینریکس نے انگلش کاﺅنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا وہ اس سال نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سرے کی نمائندگی کریں گے۔ہینریکس کا کہنا ہے کہ وہ سرے کاوئنٹی سے معاہدہ کر کے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ایک تاریخی کلب ہے اور اس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہنریکس نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچوںمیں ۱ہزار6 سو24 رنز اور70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔وہ اس سے پہلے ،آسٹریلیا،آسٹریلیا اے ، نیو ساﺅتھ ویلز، سڈنی سکسرزاور کئی آئی پی ایل ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں