ویٹل نے اپنے عالمی توسیعی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر بی لائن کمبوڈیا کے حصول کے ساتھ عالمی پورٹ فولیو کو مضبوط کرلیا

پہلا ویت نامی ادارہ جو بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کرے گا، جو ویٹل کی عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے

نوم پنہہ، کمبوڈیا، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ویٹل (کمبوڈیا) پرائیوٹ لمیلڈ (میٹ فون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوٹیلکو لمیٹڈ (بی لائن کمبوڈیا) کے اثاثہ جات اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے لیے معاہدے پر پہنچ چکا ہے،جو اس کے 2جی،3جی اور 4جی فریکوئنسی لائسنسوں تک محدود نہیں۔ یہ تاریخی معاہدہ، کہ جس میں ایک ویت نامی ادارے نے پہلی بار بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کیا ہے، اس عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہےجس پر ادارے نے شروعات کی ہے۔

ویٹل گلوبل کے جنرل ڈائریکٹر جناب تاؤ ڈوک تھانگ نے کہا کہ “بی لائن کمبوڈیا میں ہماری سرمایہ کاری ہمارے عالمی وژن اور ترقی کے منصوبے کے عین مطابق ہے، جو 2020ء تک صف اول کا ٹیلی کام ادارہ بننا ہے۔ ہم مستقلاً دنیا کے کسی بھی حصے میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں اور ہم نے اپنے لیے 2020ء تک 20 ممالک میں سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔”

بی لائن کے اثاثوں اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے ساتھ یہ معاہدہ ویٹل کو کمبوڈیا میں صف اول کا موبائل آپریٹر بناتا ہے، جو 50 فیصد مارکیٹ حصے کا حامل ہے اور 96 فیصد ملک کے احاطے کے ساتھ سب سے بڑا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس میں ملک کے دور افتادہ علاقے بھی شامل ہیں۔ نئے اور موجودہ صارفین بھی میٹ فون کی معروف نیٹ ورک رسائی اور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔

کمبوڈیا کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملی کے طور پر ویٹل مستقبل میں 4 جی اور 5جی سروسز شامل کرکے مستقبل میں ملک کے ٹیلی کمیونی کیشنز بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی دینے پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

جناب تھانگ نے کہا کہ “آج کا اعلان ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ ہم اپنی نیٹ ورک دستیابی اور معیار کو بہتر بنا رہے ہیں اور کمبوڈیا میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی اقسام بڑھا رہے ہیں۔ صارفین اپنی نظریں اب زیادہ بہتر معیار اور کوریج، بہتر رفتار، اضافی خدمات اور مستقبل قریب میں 4جی سروسز تک رسائی پر رکھ سکتے ہیں۔ ہم صارفین کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید، قابل مقدور اور قابل بھروسہ حل فراہم کرنے کے لیے ذریعے کمبوڈیا میں بنیادی ڈھانچے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔”

ویٹل 2014ء میں تقریباً 10 ارب ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں میں 10 سے زیادہ مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کر چکا ہے اور آج جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں 260 ملین سے زیادہ افراد کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے، جس میں ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، تیمور-لیستے، ہیٹی، موزمبیق، پیرو اور کیمرون شامل ہیں۔ متوقع ہے کہ یہ رواں سال برونڈی اور تنزانیہ میں بھی خدمات جاری کرے گا۔

مزید معلومات: Viettelglobal.vn

Latest from Blog