راموس انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس کے ساتھ انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء میں شرکت کرے گا

شین ژین، چین، 2 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین میں قائم معروف ٹیبلٹ ساز اور انٹیل کے پہلے عالمی ٹیبلٹشراکت دار راموس کو 27 و 28 اپریل کو دبئی میں ہونے والی انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں ادارہ اپنے جدید انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس پیش کرے گا، جن میں کور ایم پروسیسرز کے ساتھ 2-ان-1 ٹیبلٹس اور بے ٹریل سی آر اور صوفیہ-آر 3جی پلیٹ فارمز کے ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ 7 انچ سے 11.6 انچ کے آنے والے ہینڈسیٹس بھی شامل ہیں۔

2001ء میں شین ژین میں قائم ہونے والا راموس ابتداءًآر اینڈ ڈی اور ڈیجیٹل اے/وی پلیئرز تیار کرنے سے وابستہ تھا۔ 2007ء میں ادارے نے ایک ایم پی4 پلیئر آر ایم 970 ڈیزائن اور تیار کیا جو اب تک چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ہے، جس کے مجموعی طور پر 6 ملین یونٹس تک فروخت ہوئے۔ اس نے 2012ء سے انٹیل سے اشتراک کر رکھا ہے اور نتیجتاً انٹیل کا پہلا عالمی شراکت دار بنا۔ 2014ء میں ادارے کو انٹیل کلوورٹریل +ایس او سی چپس سے لیس اولین 100,000 ٹیبلٹس سب سے زیادہ رفتار پر فروخت کرنے پر تسلیم کیا گیا تھا۔

صارفین کی قوت خریداری میں اضافے اور برقی مصنوعات کی مقبولیت بڑھنے کی وجہ سے چین کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں مقابلہ بہت سخت ہے، جہاں راموس مصنوعات کی ظاہری صورت کے معاملے میں ہمیشہ جدت طراز رہا ہے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ساخت گری کے عمل کو مستقلاً مکمل اور بہتر بنا رہا ہے۔ صارفی ٹیبلٹس کے علاوہ راموس نے 2014ء میں صنعت کے لیے مخصوص ایپلی کیشنز  میں تیزی سے توسیع کی اور مالیات، تعلیم اور مہمان نوازی جیسے متعدد شعبوں میں کامیابی سے قدم رکھا۔ ادارہ کئی صوبوں اور شہروں میں ملک کے بڑے ٹیلی کام کیریئرز میں سے ایک چائنا یونی کورن کے ساتھ تعاون کر چکا ہے۔

چند ماہ میں راموس اپنی مصنوعات کی تعداد میں اضافے اور مزید مارکیٹ مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اولین موبائل فون جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی آر اینڈ ڈی اور  تیاری اور ساتھ ساتھ برقی گاڑیاں اور بیٹریاں بنانے والے معروف چینی ادارے اور نوکیا اور موٹو موبائل فونز کے سابق او ای ایم بی وائی ڈی کی تکنیکی سپورٹ کے سالوں کے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے ادارہ طویل عرصے سے سیلولر شعبے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی رکھتا تھا۔ راموس نے بی وائی ڈی کی بنی ہوئی بیٹری کی نئی نسل کا تجربہ شروع کیا ہے جو عام بیٹریوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ توانائی گنجائش رکھتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر راموس کے ہینڈسیٹس میں استعمال کی جائے گی۔

مزید برآں، راموس کی نئی پیشکشیں 18 سے 21 اپریل کو ہانگ کانگ برقی میلے (بہار ایڈیشن) میں بوتھ نمبر 5اے12 میں ظاہر کی جائیں گی۔

Latest from Blog