اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی وجہ سے سندھ والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اگر جنوری کے آخر کی تاریخ دے دی جائے تو بے چینی کم ہو جائے گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں۔ سندھ کے عوام نگران حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نگران حکومت کا دورانیہ بڑھا تو مسائل پیدا ہوں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ بے بنیاد کیس ہے، آج بھی ہمیں 28 نومبر کی تاریخ ملی ہے۔ سندھ حکومت کا ایک پلانٹ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔
بگ آن ٹیلی کام نے بلیک فون کے ساتھ تقسیم کاری کا بڑا معاہدہ کرلیا
کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی
میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی
چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر
انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان
امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
9 مئی کیس میں یاسمین راشد، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
لاہور(پی پی آئی) 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی،عدالت نے ملزموں کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔
حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ
اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا ستمبر نان ٹیکس آمدن 453 ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 210 ارب 60 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال ابتدائی 3 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال صارفین سے اسی مدت میں 47 ارب 47 کروڑ لیوی وصول کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈیزل پر 55 روپے،پٹرول پر 60 روپے لیٹر لیوی کی وصولی جاری ہے، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا مجموعی ہدف 869 ارب روپے ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں نے مارک اپ کی مد میں 66 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے،پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب 54 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے،تیل و گیس کی مد میں رائلٹی کے ذریعے 41 ارب 65 کروڑ جمع ہوئے۔ رپورٹ کیمطابق پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز نے 3 ارب 58 کروڑ روپے منافع کمایا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 5 ارب 222 کروڑ ریونیو کمایا،صوبوں نے مارک اپ کی مد میں 18 ارب سے زائد اکھٹے کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصافکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے۔وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تلاش کریں
خبریں

بگ آن ٹیلی کام نے بلیک فون کے ساتھ تقسیم کاری کا بڑا معاہدہ کرلیا
جنیوا، یکم اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بلیک فون نے آج اعلان کیا کہ اس نے بگ آن ٹیلی کام (بگ آن گروپ کا ادارہ جس کا صدر دفتر دبئی میں ہے) کے ساتھ اہم تقسیم کار معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں اور یوں برانڈ کی توجہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطوں تک بڑھا دی ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140115/PH46617LOGO معاہدہ – جو بلیک فون کی تاریخ میں تازہ ترین بڑا معاہدہ ہے- برانڈ کی ترقی میں ایک اہم قدم کی علامت ہے، کیونکہ بگ آن ٹیلی کام پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ٹیسٹنگ اور لانچ کے مذاکرات شروع کرچکا ہے۔ ٹوبی ویئر-جونز، سی ای او ایس جی پی ٹیکنالوجیز نے کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ و افریقہ خطے میں ایسی ڈیوائسز اور سروسز کی بڑی طلب دیکھی ہے جو پرائیویسی کو باقی تمام معاملات پر ترجیح دیتے ہیں، اور یہی وہ چیز ہے جو بلیک فون فراہم کرسکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بلیک فون لانے کے لیے بگ آن ٹیلی کام سے بہتر کوئی شراکت دار نہیں ہوسکتا، اور ہماری نظریں خطے کے ممالک میں اس کے باضابطہ اجراء پر مرکوز ہیں۔” بگ آن ٹیلی کام کے چیئرمین اور سی ای او رمزی عبد المجیدنے کہا کہ “ہیکنگ اسکینڈلز کے اس دور میں بلیک فون لوگوں کے پرائیویسی پر گرفت کھو بیٹھنےکے بنیادی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہی نجی اور محفوظ حیثیت سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں نصب خصوصیات صارف کو کنٹرول دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ وہ کس معلومات کو دوسروں سے شیئر کرنا اور کون سی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یوں وہ صارف کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔” عبد المجید نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم مشرق وسطیٰ و افریقہ کے خطے کے آپریٹرز کو بہت جلد یہ یونٹ بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ ہم مختلف ممالک میں باضابطہ اجراء کے لیے کام کررہے ہیں۔ عالمی بلیک فون نظام کا اہم حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلیک فونک کی دستیابی موبائل صنعت کے دھارے کو پلٹانے والا مرحلہ ہوگی – جس کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے۔” اس عہد میں جب عام ڈیوائسز اور ایپس صارف کی ذاتی اور حساس معلومات کے بدلے میں خصوصیات پیش کرتی ہیں، بلیک فون – دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جو صارف کی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے – صارف کی نجی حیثیت کو مقدم رکھتا ہے۔ جو افراد اپنی نجی معلومات پر گرفت رکھنا چاہتے ہیں– جیسا کہ عوامی شخصیات، معروف شخصیات، حکومتی عہدیداران، ایگزیکٹوز- بلیک فون اور اس کا بہتر سیکورٹی کا آپریٹنگ سسٹم، پرائیوٹ او ایس، جو اینڈرائيڈ ٹ م کٹ کیٹ پر بنا ہوا ہے ، انہیں بغیر مفاہمت کے حفاظت اور سیکورٹی معاملات پر گرفت دیتا ہے۔ بلیک فون کی دستیابی، خصوصیات اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://www.blackphone.chملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر @Blackphone_chکو فالو کیجیے۔ بگ آن ٹیلی کام لمیٹڈ کے بارے میں دبئی، متحدہ عرب امارات میں صدر

کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی
بیجنگ، 30 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — نمائش کی گنجائش کے اعتبار سے کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کا ایشیا کا سب سے بڑا میلہ 2014ء چائنا ٹوائے ایکسپو اور چائنا کڈز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک اپنے دروازے کھولے گا، جس میں 120,000 مربع میٹر نمائشی مقام پر 1,364 عالمی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں سال میلے میں چین اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ “گو کہ نمائش کے لیے تمام نشستیں ستمبر کے اوائل ہی میں فروخت ہوگئی، لیکن ہمیں اب بھی مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شرکت کے لیے درخواستیں اور خواہشیں موصول ہو رہی ہیں۔” مے لیانگ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے چائنا ٹوائے اینڈ جووینائل پروڈکٹس ایسوسی ایشن (CTJPA) نے کہا۔ “مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ چین اور بیرون ملک سے مہمانوں کے قبل از نمائش اندراج میں بھی بالترتیب 72 اور 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شرکاء کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف یہ کہ کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بلکہ تجارت کے اس پلیٹ فارم کی موثریت تسلیم کرنے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔” برآمد کے لیے تیار ساخت گر نئی بلندیوں پر، غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تیار میلوں کے بین الاقوامی اثر اور غیر ملکی مہمانوں کی سال بہ سال آمد میں اضافے کے ساتھ نمائش میں شریک برآمدات کے لیے تیار چینی ساخت گر بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھتے ہیں۔ رواں سال نئے نمائش کنندگان میں 90 فیصد چینی ساخت گر ہیں اور 87 فیصد چینی نمائش کنندگان برآمدات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ساخت گر، چھوٹے یا بڑے، بین الاقوامی آرڈرز لیتے ہیں اور غیر ملکی خریداروں کی طب کو پورا کرنے کے لیے مصنوعاتی جدت طرازی اور معیار بندی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش رکھتے ہیں۔ پیداواری خطوں کی مشترکہ شرکت تقریباً 20 پیداواری خطوں جیسا کہ جنوبی چین میں چنگھائی، چونگ شان، شین چین، جن جیانگ، مشرقی چین میں کون شان، ننگ بو، پنگھو، کیسی، باؤینگ، یونگ جیا اور یونہے اور شمالی چین میں پنگ سیانگ، گاؤمی اور چنگ ڈاؤ اپنی تازہ ترین مصنوعات ظاہر کرنے کے لیے مقامی کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے کارخانے منظم کریں گے، جس میں نرم کھلونے، پلاسٹک اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے کھلونے، لکڑی کے کھلونے، قبل از اسکول اور کھیل کے میدان کے کھلونے، بچہ گاڑی، بچوں کی سواریاں اور دیگر شامل ہیں۔ نہ صرف ان پیداواری خطوں کے اہم ساخت گر نمائش میں باقاعدہ شرکت کرتے ہیں، بلکہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے معیار کے ادارے بھی شرکت کریں گے۔ مزید اہم بات یہ کہ ان میں سے کئی نئے نمائش کنندگان ہیں اور جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کسی میلے میں تجارت نہیں کی۔ یہ چین میں واحد میلہ ہے جہاں آپ سب سے مل سکتے ہیں۔ بچہ گاڑیاں اور کار نشستیں بدستور کلیدی مستحکم شعبے ہوں گے، پنگھوڑے، بچوں کا فرنیچر اور ان

میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی
میرپورخاص:ایمیچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیاگیا۔ ایمیچر باڈی بلڈنگ میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین سید عطااللہ حسین شاہ اور مختیار کار میرپورخاص بشیر جسکانی نے مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں باڑی بلڈروں نے اپنے فن کا بہتر مظاہرہ کیا جس میں مسٹر اوپن ڈویثرن ٹائٹل گولڈ جم چاندنی چوک کے شبیر بلوچ نے حاصل کی ، جبکہ مسٹر میرپورخاص ڈویثرن 2013 کا ٹائٹل وزیر خان باڈی بلڈنگ کلب میرپورخاص کے قاسم علی نے حاصل کی اور جونئر کا ٹائٹل علی خان باڈی بلڈنگ کلب کے مبین قریشی نے حاصل کی ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غفار خان ، جنرل سیکریٹری جمال بلوچ اوردیگرکاکہنا تھا کہ میرپورخاص میں ایسے مقابلوں کا انعقاد باڈی بلڈروں میں حوصلہ پیدا کرتا ہے ،ان مقابلوں میں بلڈروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جس سے ان کی صحت اور نشونما بہتر ہو سکے اورمیرپورخاص شہر کا نام روشن ہو سکے ، بعدزاں تینوں ونروں میں ونر ٹرافیاں تقسیم کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔

چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر
برلن:جرمن فٹ بال کلب سینٹ جرمن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار کھلاڑی زلاٹن ابراہیمووک بارسلونا کے خلاف چمپیئنز لیگ کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سینٹ جرمن کے مطابق ابراہیمووک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، واضح رہے ابراہیمووک سینٹ کلب کے آخری دومیچوں میں بھی ایڑی میں انجری کے باعث حصہ نہیں لے سکے تھے۔ابراہیمووک کی جگہ یوروگوائے کے فٹ بالر ایڈسن کاوانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں شامل ارجنٹینا کے ایزکوئیل لیویزی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔سینٹ جرمن ہوم گراﺅنڈ میںبارسلونا کے خلاف آج مدمقابل ہوگی۔

انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان
لندن: انگلش کلب آرسنل کے ٹیم منجیر آرسینے ونگر کھلاڑیوں کی پے در پے انجریوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔آرسینے ونگر پریمئر لیگ کے آئندہ کے مقابلوں اور چیلسی کے خلاف اہم مقابلے کے لیے اہم کھلاڑیوں سے محروم ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور سیزن میں ٹیم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔آرسنل کے اہم کھلایوں آرون رامسے،میکل آرٹیٹا ،جیک ولشر،جیشو مونریال اوریایا سانوگا کے زخمی ہوگئے ہیں،آرسینے ونگر نے کھلاڑیوں کی انجری کی نوعیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آرون رامسے اور میکل دو اہم میچوں گالاسترا اور چیلسی کے خلاف میچوں سے باہرہوگئے ہیں۔

امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے
نیویارک: امریکی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی ڈیرک جیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ڈیرک جیٹر نے امریکی میجر لیگ بیس بال کے 20سیزن میں نیویارک یانکیز کی نمائندگی کی۔40سالہ ڈیرک پانچ دفعہ ورلڈ سیریز چمپیئن رہے،نیویارک یانکیز کے1990 اور 2000میں ڈیرک کی قیادت میں چمپیئن بنی تھی۔ڈیرک جیٹربیس بال میں3ہزار ہٹ کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔نیویارک یانکیز کی ٹیم نے انھیں تاریخٰی الواداع کیا اور مداحوں نے بھی یادگار انداز میں الوداع کیا۔