ٹرانسپو رٹروں کو لطیف آباد میںگاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے: صدر چیمبر آف کامرس حیدر آباد

حیدر آباد میں حیسکوریجن کے 14اضلاع میں 3لاکھ سے زائد صارفین سے وصولی کا کام تیز کر دیا گیا

نیشنل میوزیم کراچی میں لاہور کی مصورہ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش

بارسلونا اوپن: جاپان اور اسپین کے کھلاڑی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

فاسٹ بولرجنید خان کالنکا شائر سے معاہدہ

30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹرانسپو رٹروں کو لطیف آباد میںگاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے: صدر چیمبر آف کامرس حیدر آباد

حیدرآباد: حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہریوں اور تاجربرادری کے مفاد میںلطیف آباد ٹویوٹا وین اسٹینڈ فو ری طو رپر بحال کیا جائے ۔گوہراللہ کا کہنا تھا کہ قریبی وین اسٹینڈ بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپو رٹر وں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔رات کے اوقات میں فیملی کے ساتھ سفر میں کوہسار ، لطیف آباداور قاسم آباد کے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ٹرانسپو رٹروں کا موقف ہے کہ ضلعی انتطامیہ کی طرف سے بلدیہ بس ٹرمینل بند کرنے سے بہت سے ٹرانسپورٹر سخت پریشان ہیں ، لہذا ان ٹرانسپو رٹروںکو قرب و جوار میں بحال کیا جائے اور ترجیحی بنیا دوں پر ٹرانسپو رٹروں کو لطیف آباد ٹویوٹا وین اسٹینڈ سے گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے ۔

مزید پڑھیں

حیدر آباد میں حیسکوریجن کے 14اضلاع میں 3لاکھ سے زائد صارفین سے وصولی کا کام تیز کر دیا گیا

حیدرآباد: وزارت پانی و بجلی کے احکامات پر حیسکو ریجن کے 14 اضلاع میں 3 لاکھ سے زائد نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے صارفین سے واجبات کی وصولی کو تیز کردیاگیا ہے ،اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران 10ہزار 725 سرکاری و نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔جبکہ 95کروڈ روپوں سے زائد کی وصولی کی گئی ہے ۔اوربجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرنے کے ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ حکم پر HDA ،واساکے صرف واٹر سپلائی اور ڈرینیج کے بجلی کے کنکشن بحال کردیئے ہیں۔ اور 39 غیرقانونی کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جن فیڈوروں میں واجبات کی وصولی 100 یا 80 فیصد ہوگی ان کی بجلی کی بندش کا دورانیہ کم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو ریجن کے 14 اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی مشن کو تیز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران میں 10ہزار 725 سرکاری و نجی صارفین کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ آپریشن سرکل I-، کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 15 ارب 41 کروڑ 49 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر 6 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے2479 سرکاری اداروں اور 1871 نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریشن سرکل II-، کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 1ارب 57کروڑ 79 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر 1 ارب 92کروڑ ایک لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے 1625سرکاری اداروں اور 1400نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریشن سرکل نوابشاہ کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 99 کروڑ 8 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر48کروڑ 98 لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے 1390سرکاری اداروں اور 1960نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 58 خصوصی ریکوری ٹیمیں ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ظہور احمد شیخ کی سربراھی میں کاروائیاں کررہے ہیں ، واضح رہے کہ ہائی کورٹ حیدرآباد کے حکم پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے HDA ،واسا کے صرف واٹر سپلائی اور ڈرینج کے بجلی کنکشن بحال ہیں۔ HDA ،واسا کے 202 بجلی کے منظور شدہ کنکشن پر حیسکو کے 7.9 بلین کے واجبات جولائی 2010سے اب تک کے ہیں ، اس کے علاوہ HDA،واسا کے 39 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ ایسے تمام 11 کے وی فیڈر جن پر نادہندہ صارفین پر80% فیصد واجبات کی رقم یا اس سے زائد ہے ، وہاں پر بجلی کی بندش کا دورانیہ بل ترتیب 12 ۔ 16۔ 18 اور 20 گھنٹے کیا جائے گا، اور جن فیڈروں پر واجبات کی وصولی 100 فیصد یا 80 فیصد ہوگی ، ان فیڈروں کے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ کم کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں

نیشنل میوزیم کراچی میں لاہور کی مصورہ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش

کراچی: صوبائی وزیر سیاحت وثقافت شرمیلا فاروقی نے ارم اشفاق کی بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کاافتتاح کردیا۔ کراچی نیشنل میوزیم میںمنعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ارم اشفاق کی پینٹنگز قابل تعریف ہےں،انھوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی کاوشوں کو ضرور سراہنا چاہیئے ،اس سے فنکاروں کے حوصلے بلند ہوںگے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میںمدد ملے گی۔اس موقع پر مصورہ ارم اشفاق کا کہنا تھا کہ کراچی میں نمائش کا میرا یہ پہلا موقع ہے اور عوام کی نمائش میںبھر پورشرکت سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ارم اشفاق کامزید کہنا تھا کہ مصوری کاشوق ورثے میں ملا ہے ،میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن مصوری کے شوق نے مجھے پیشہ ور مصور بنا دیا،فنکارہ نے سندھ حکومت کی طرف سے نمائش کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے پاکستان کے مختلف شہروں میں چھ سولو نمائش کر چکی ہوں لیکن کراچی کے اندر نمائش کے انعقاد پر میں زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔نمائش 30اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں

بارسلونا اوپن: جاپان اور اسپین کے کھلاڑی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

بارسلونا: جاپان کے کی نیشیکوری اور اسپین کے ٹومی روبریڈو نے بارسلونا اوپن ٹینس کے تیسرے مرحلے مین پہنچ گئے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے جانے والے کلے کورٹ ایونٹ میں فورتھ سیڈ جاپان کے کی نیشیکوری نے دوسرے مرحلے میںمقامی کھلاڑی روبرٹو باتستا کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ نیشیکوری کی فتح کا اسکور 6-1، 6-4 اور6-3 رہا۔ ففتھ سیڈ اسپین کے ٹومی روبریڈو نے آسٹریلیا کے مارنکو میتسووچ کو مات دی۔ روبریڈو نے آسٹریلوی حریف کے خلاف 6-3 اور6-4 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

فاسٹ بولرجنید خان کالنکا شائر سے معاہدہ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرجنیدخان نے کاونٹی کلب لنکا شائر سے نئے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا۔جنید خان انگلش کاونٹی کے نئے سیزن میں شر کت کے لیے اگلے ماہ وہ لندن روانہ ہوں گے۔کاﺅنٹی کے سیزن میں جنید خان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔ جنید خان اس سے قبل 2011میں بھی لنکا شائر کی جانب سے کاﺅنٹی کر کٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان

کراچی: قومی ٹینس ایسو سی ایشن نے 30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کے گروپ کا اعلان کردیا۔ قومی چیمپئین محمد آصف ٹوبا گروپ ایف کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔قومی اسنوکرٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں قومی چیمپئن محمدآصف ٹوبا، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں جب کہ حاجی عبدالرشید ٹیم مینیجرکے فرائض انجام دیں گے۔ قومی چیمپیئن شپ کے رنرز اپ حمزہ اکبر کو گروپ ایچ کا ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال گروپ پی کے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 26اپریل سے تین مئی تک متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں کھیلی جارہی ہے۔ جس میں شرکت کے لئے ٹیم جمعے کو دبئی روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں شامل کیوئسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے اور وہ چیمپیئن شپ میں قومی کیوئسٹس کی جانب سے بہترین کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔

مزید پڑھیں