کراچی (پی پی آئی)ضلع ویسٹ پولیس، سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، گرم چشمہ اور سبیل گوٹھ میں سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس سے 3ٹینکر، 15 سے زائد پانی کی موٹریں، پمپ، جنریٹر اور پائپ کو قبضہ میں لیا۔ واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں 10 سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر خان، شہباز خان، آغادین، صدام حسین، محمد، شاہ حسین، آصف اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق درج مقدمات میں نامزد دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کاروائی جاری ہے۔ یہ ملزمان غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ آپریٹ کرکے ٹینکرز مافیا کو پانی فروخت کرتے تھے۔
وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی،متفرق درخواست پرویز الٰہی کے وکیل طاہر نصراللہ وڑائچ نے دائر کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے،عدالت پرویز الٰہی کو بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔
قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بغیرپروٹوکول سپریم کورٹ پہنچ گئے،چیف جسٹس پاکستان اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے۔تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے،پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا، چیف جسٹس پاکستان کیساتھ عام ججز والی سکیورٹی ہی دی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ، لاہور ہائیکورٹ کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جواب آیا ہے، عدالت نے کہاکہ ہم نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا تھا وہ کہاں ہیں؟ کیا آپ عدالتی احکامات کو ایزی لے رہے ہیں،ہم نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد میں مصروف ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ آئی جی اسلام آبادسے پوچھ کر بتائیں کیسے آنا چاہیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک پیش ہونے پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تلاش کریں
خبریں

وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
(August 7, 2013)
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن باﺅلنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔

ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
(August 7, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیاءہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے لیے جو ہدف رکھے تھے وہ پورے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے حریف ٹیموں کی خامیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ کپتان محمد عمران بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی لگن سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہیں کہ شاٹ کارنر پر سخت محنت ہوئی اور اس شعبے میں کافی حد تک خامیوں پر قابو بھی پایا ہے۔عید کے بعد کھلاڑی گیارہ اگست کو دوبارہ لاہور میں اکھٹے ہوں گے۔دوسرا مرحلہ انیس اگست تک جاری رہے گا،ملائیشیا میں ہونے والا ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست کو شیڈول ہے۔

راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جرمنی کے فلوریان مئیر اور لٹویا کے روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئے،سربیا کے جانکو تیپسارویک کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راو¿نڈ میں ہی ختم ہو گیا۔مونٹریال میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں جرمنی کے فلوریان مئیر اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مدمقابل ہوئے ،فلوریان نے آسٹریلوی حریف کے خلاف ایک گھنٹہ اور سینتیس منٹ کے مقابلے میں پانچ سات ، چھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔دوسرے راو¿نڈ میں جرمن کھلاڑی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ سے ہو گا۔ایک اور مقابلے میں لٹویا کے آرنسٹ گلبز نے سپینش حریف لوپیز کے خلاف کامیابی حاصل کی،ارنیسٹس کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
(August 7, 2013)
بارسلونا( پی پی آئی)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں ہالینڈ کی تیراک رنومی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی کیٹ کیمپ بیل نے چاندی اور برطانیہ کی تیراک فرانسسکا ہنسال نے کانسی کاتمغہ گلے کی زینت بنایا۔

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

