کراچی (پی پی آئی)سندھ بھر میں لاکھوں افغان باشندے غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان افغانیوں کے پاس کوئی قانونی دستاویز بھی موجود نہیں اس کے باوجود وہ اپنے ملک واپس نہ جانے کی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلان کردہ ڈیڈ لائن 4 روز بعد، 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، دوسری صورت میں افغان باشندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔
ویلز ٹینس:عالمی نمبر 2نوواک جو کو وچ سیمی فائنل میں
ماشوخیل سے شدت پسندوں11افراد کو اغوا کر لیا
لاہور میں نرسوں پر تشدد کے خلاف حیدر آباد میں احتجاج
کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے: جماعت اسلامی حیدرآباد
ڈپٹی کمشنر کی زیر سر پستی آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ منعقد
تھر کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تما م صوبائی پی ڈی ایم سے رابطہ : ڈائرکٹر پی ڈی ایم اے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسرائیل فلسطین جنگ خاتمے کیلئے مسیحی برادری نے یوم دعا منایا
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری نے اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے جمعہ27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منایا۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
مصر سے دو معروف قاری صاحبان کی پاکستان آمدمتوقع
حیدرآباد (پی پی آئی)جمعیت القراحیدرآباد کے زیر نگرانی، جنوری اور فروی میں مملکت مصر سے دو معروف قاری صاحبان کی پاکستان آمدمتوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق جمعیت القرا حیدرآباد کے صدرقاری مشیر احمد خان نے محافل کے انعقاد میں دلچسپی رکھنے والے احباب سے رابطہ کی اپیل کی ہے۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
کراچی(پی پی آئی)وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کیخلاف پیرکلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔ آپ کی جدوجہد اور قربانی اْن لوگوں کیلئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کیلئے کوشاں ہیں۔ بِلا شْبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشْبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں اور پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ویلز ٹینس:عالمی نمبر 2نوواک جو کو وچ سیمی فائنل میں
(March 15, 2014)
کیلیفورنیا: عالمی نمبر 2 نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جان ایزنر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 2نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی جولین بینیٹی سے ہوا۔ سربین اسٹار نے شاندار کھیلکا مظا ہرہ کر تے ہوئے حریف کھلاڑی کو 6-1، 6-3 سے زیر کیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کے جان ایزنر اورلٹویاکے رنیسٹس گلبرن مد مقابل ہوئے۔ جان ایزنر نے سخت مقابلے کے بعد7-6، 7-6 سے فتح سمیٹی۔

ماشوخیل سے شدت پسندوں11افراد کو اغوا کر لیا
(March 15, 2014)
پشاور: پشاور میں60 سے زائد اغواکار تھانہ بڈھ بیر کی حدود ماشوخیل سے گیارہ افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشوخیل سے شدت پسندوں نے گیارہ افراد کو اغوا کرلیا اغوا کار نامعلوم مقام کی طرف مغویوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اغواءکاروں کی تعداد ساٹھ کے قریب تھی جو علی الصبح بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں میں اسلحہ سے لیس ہوکر داخل ہوئے اور گیارہ افراد کو اغوا کرلیا، مغویوں کا تعلق شنواری قبائل سے ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

لاہور میں نرسوں پر تشدد کے خلاف حیدر آباد میں احتجاج
(March 15, 2014)
حیدرآباد: لاہورمیں نر سوں پر تشددکے خلا ف سول ہسپتال حیدرآباد میں نرسوں نے بازﺅں پر کالی پٹیاںباندھ کر احتجاج کیا اورنعرے لگا ئے ۔اس موقع پر نرسوں کا کہنا تھا کہ لا ہور میں نر سوں نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کیا تھا جہاں پو لیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا یا جس کی سخت مذمت کی جا تی ہے ،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نرسوں پرتشددکر نے والے پو لیس اہلکاروں کے خلا ف کارروائی کی جائے اور ان کو قرار وقعی سزا دی جائے۔

کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے: جماعت اسلامی حیدرآباد
(March 15, 2014)
حیدرآباد: امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشیخ شوکت علی اور جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور مےں دہشتگردی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ۔اسلام اور پاکستان دشمن نہیں چاہتے کہ ملک مستحکم ہواسی لیے دہشتگردی کاخوفناک سلسلہ جاری ہے ۔کوئٹہ اور پشاور مےں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے وہی قوتیں اور ان کے ایجنٹ ملوث ہےں جنھوں نے گزشتہ دنوں اسلام آبادمےں آگ وخون کاکھیل کھیلاتھا،دشمن قوتیں فرضی ناموںسے بم دھماکوں ،خودکش حملوں اورٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک مےں عدم استحکام پیداکررہی ہےں اور یہ قوتیں چاہتی ہےں کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کامیاب نہ ہوںریاست اور گروہ دونوں آپس مےں مستقل دست وگریباں ہوتے رہےں اور دشمن کواپنے مذموم مقاصدپورے کرنے کے مواقع ملتے رہےں۔اسلام آبادکے بعد سانحہ کوئٹہ اور سانحہ پشاور بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انھوں نے کہاکہ درجنوں انسانی جانوں کاضیاع انتہائی افسوس ناک ہے لیکن صرف حکومت کی جانب سے مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گابلکہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے چھپی ہوئی قوتوں کو ہر صورت بے نقاب کرناپڑے گااور اُن کے ثبوتوں کے ساتھ عالمی برادری مےں پیش کرکے دہشتگردی کامکمل خاتمہ کرناہوگاتاکہ ملک مےں امن وامان قائم ہو۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر سر پستی آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ منعقد
(March 15, 2014)
حیدرآباد: مقامی کھیلوں کے فروغ کے لئے سیکریٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر اورڈپٹی کمشنر کے تعاون سے آل سندھ مقابلہءملاکھٹر منعقد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرٹنڈومحمد خان عقیل احمد نے ٹنڈو محمد خان میںمنعقدہ آل سندھ مقابلہءملاکھٹرا2014 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا،مقا بلے میںسندھ بھر کے35 پہلوانوں نے حصہ لیا،اس موقع پر سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری علی نواز پنھورنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو شاندار مقابلے منعقد کرتے رہیں گے، اس موقع پر سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے نائب صدر احمد نواز،سندھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر خاصخیلی، پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے صدر صدیق چھیپہ صحافی انور شیخ، عمر دارز خان، میڈیا کوآرڈینٹر عامر کفایت، پہلوان اللہ ڈینو پنھور، پہلوان حاکم علی منگہار،پہلوان عبدالستار شیدی، پہلوان جان محمد بگٹی، پہلوان نور حسین پنجابی، بوسکی پنجانی،شیر محمد بھٹی کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، آخر میں مہمان خصوصی عقیل احمد نے پہلا انعام پہلوان غلام معصطفی نارو،دوسراانعام پہلوان عبدالرحمان پنھور،تیسرا انعام پہلوان حاجی شیدی کو نقد انعامات دیئے۔

تھر کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تما م صوبائی پی ڈی ایم سے رابطہ : ڈائرکٹر پی ڈی ایم اے
(March 15, 2014)
حیدرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد چنڑ نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی کی صورتحال سے نمٹنے اور امداد کے لیے پی ڈی ایم اے خیبرپختون خواہ ، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور پی ڈی ایم اے پنجاب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سرکار کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے خیبرپختون خواہ سے امداد کیلئے رابطہ کرنے پر اب تک 60ٹن چاول20 کلوگرام کے حساب سے 12ہزار آٹے کی بوریاں ، 36ٹن چینی ، 60 ٹن مختلف دالیں، 10 ٹن چائے، 12 ہزار ٹن آئل ، 2لاکھ 16 ہزار منرل واٹر کی بوتلیں ، 1 ٹن نمک، 10 ٹن کھجور، 15ہزار بسکیٹ پیکیٹس، خشک دودہ کے چار ہزار پیکیٹس، پندرہ ہزار ہائی انرجی بسکیٹ کے پیکیٹس ، پانچ ہزار سیریلک کے پیکیٹس ، اور او ۔آر۔ایس کے دس ہزار پیکیٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے پچاس کلوگرام کے پندرہ سو چاول کے تھیلے بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی امداد کے لئے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے پچاس کلوگرام کے320 چاول کے تھیلے، اور 12 ہزار راشن کے تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ چیمبر آف کامرس کراچی کی جانب سے تین امدادی سامان کے ٹرک بھیجے گئے ہیں ، جس میں ایک ٹرک پانی کی بوتلوں ، ایک ٹرک خشک دودھ کی اور ایک ٹرک چاول کاشامل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پی ڈی ایم اے سکھرنے لو بسکٹ کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے اورانہوں نے اس سلسلے میں12 ہزار ہائی انرجی بسکٹ اور مزید 25ہزار راشن بیگز بھی فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد چنڑنے مزید بتایا کہ تھر میں قحط سالی کے خاتمے اور مستقل بنیادوں پر حل کے لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے لانگ ٹرم منصوبے شروع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔