جدہ/کراچی (پی پی آئی)نقل مکانی پر مبنی پاکستانی مختصر فلم ‘صولاتیہ’ کو آئندہ ماہ جدہ میں شروع ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں انٹری مل گئی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ امتل باویجا نے بتایا کہ فیسٹیول میں فلم کی انٹری ملنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن 30 نومبر سے 9 دسمبر تک جدہ میں منعقد ہوگا۔فلمی میلے میں پیش فلموں کی تعداد 14 ہے جن میں دو پاکستانی مختصر فلمیں شامل ہیں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں جرمنی، انڈونیشیا، امریکہ، ایران اور جنوبی افریقہ سے آنے والی فلمیں بھی مقابلے کا حصہ بنیں گی۔فلم پروڈیوسر حرا فاروقی نے بتایا ہے کہ اس فلم میں خاص طور پر نقل مکانی کے تناظر میں محبت،جدائی، عزم و حوصلہ اور امید جیسے موضوعات کو دانستہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹورنامنٹ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دبئی میں کھیلی جائے گی
انجلینا جولی کا کینسر سے بچاﺅ کے لیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ
ترکی میں حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گئی
تلکارتنے دلشان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ 19مارچ کو ہوگا: سنتھ جے سوریا
پیرس سائیکل ریس: پانچواں مرحلہ کولمبیاکے کارلوس بیٹانکو ر کے نام
انڈین ویلز ٹینس: راجر فیڈرر ، الیگزینڈر ڈو گلو پولو سیمی فائنل میں
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک میں فائلرز کی تعداد 49 لاکھ،مگر مقررہ ہدف سے کہیں کم
اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے مطابق ملک میں فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔پی پی آئی کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31اکتوبرہے اس وقت تک یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق صوبائی معاملہ ہے لیکن بدقسمتی سے صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی 31اکتوبر کو جشن، کانگریس یوم سیاہ منائے گی
راجوری /سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور بعد ازاں اسی برس 31اکتوبر کو مقبوضہ علاقے میں نہاد نہاد تنظیم نو ایکٹ نافذ کیا اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی،جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر کے اسے نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا اور وہ31اکتوبر کو ان ناروا اقدمات کا جشن منانے جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے کے خلاف 31اکتوبر کو بھر پور احتجاج کرے گی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔
عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے، پیپلز فریڈم لیگ
اسلام آباد(پی پی آئی)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کر ثابت کردیاکہ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کیا تھا اسلئے عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں کئے وعدے ایفا نہیں کررہا بلک جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
تلاش کریں
خبریں

ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹورنامنٹ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دبئی میں کھیلی جائے گی
(March 14, 2014)
کراچی: پاکستا ن اور انگلینڈ کے خلاف دوسری انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کر کٹ سیریز اکیس مارچ سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے بتایا کہ انٹرنیشنل کر کٹ سیریز میں تین و ن ڈے او رتین تی ٹوئینٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت میجر ریٹائرڈ حسنین عالم کر یں گے ۔ ٹورنامنٹ کے ڈائرکٹر امیر الدین انصاری نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ ڈس ایبلڈ ٹیموں کے درمیان اکیس مارچ کو ٹی ٹوئینٹی سیریزکے دو میچز ہوںگے جبکہ تیسرا میچ 22مارچ کو ہوگا۔ون ڈے سیریز 24سے 29مارچ تک کھیلی جائے گی ، پاکستان کرکٹ بورڑ نے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ جاتی کی ہے۔ جبکپ پی بی ایس اے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیم کو دبئی بھیج رہی ہے، پاکستان ٹیم 19مارچ کو دبئی روانہ ہوگی۔

انجلینا جولی کا کینسر سے بچاﺅ کے لیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ
(March 14, 2014)
لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاو کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز ملے ہیں۔ جولی کے شوہر بریڈ پٹ نے بھی ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاو کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔

ترکی میں حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گئی
(March 14, 2014)
انقرہ: ترکی کے شہر انقرہ میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تدفین کے دوران احتجاج کی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا۔ ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں دوسرے روز بھی حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز احتجاج کے دوران مرنے والوں کی تدفین کے بعد ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ وزیر اعظم طیب اردگان نے حکومت مخالف احتجاج کی مذمت کی،احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تلکارتنے دلشان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ 19مارچ کو ہوگا: سنتھ جے سوریا
(March 14, 2014)
کولمبو: سری لنکا کے جارح مزاج بیٹسمین تلکارتنے دلشن کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ سرلنکا کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ دلشن ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جائیں گے ، ڈاکٹروں کے مطابق 19مارچ تک دلشن فٹ ہو جائیں گے ، لیکن19مارچ کو ویسٹ انڈ یز کے خلاف وارم اپ میں غیر دستیابی کی صور ت میں سیلیکٹرز پر متبا دل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے دباﺅ ہوگا۔تلکارتنے دلشن رواں سال20فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ اگر دلشن ویسٹ انڈیز کے خلا ف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے تو میرے خیا ل میں وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گے ، اسی حوالے سے ہم نے ٹیم فزیو سے تفصیلی بات کی ہے ، ان کی شرکت کی حتمی تاریخ 19مارچ کو ہونے والا پریکٹس میچ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دلشن اس وقت باﺅلنگ اور فیلڈنگ کر رہے ہیں لیکن بیٹنگ کے دوران انھیں مشکل پیش آرہی ہے۔ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سیلکٹرز کے پاس دلشن کی جگہ متبا دل دوسرا آپشن نہیں تھا لیکن سری لنکا کے پاس موجو دہ اسکواڈ میں دلشن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین کھلاڑی موجو د ہیں،مہیلا جے وردھنے نے 2012کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیاب اوپننگ کی تھی جبکہ حالیہ ایشیا کپ میںدلشن کی جگہ اوپنر کی حیثیت میں شامل لاہیرو تھیریمانے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ہیں۔ جے سوریا نے کہاکہ جب سے تھیریمانے اچھی فارم کا مظا ہرہ کر رہے ہیں ہمارے پاس دلشن کا متبادل ہے دوسری صورت میں ہمارے پاس سینیئر کھلاڑیوں میں بھی ایسی صلاحیت ہے کہ وہ اوپننگ کا مسئلہ حل کر دیں گے۔ ہمارے پاس دلشن کے متبادل کے لیے کچھ فیصلے ضرور ہوئے ہیں۔ جے سوریانے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجو دہیںاور میں بحیثیت سیلیکٹرکھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر خوشی ہو تی ہے۔

پیرس سائیکل ریس: پانچواں مرحلہ کولمبیاکے کارلوس بیٹانکو ر کے نام
(March 14, 2014)
پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹانکورنے پیرس نائس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیاجبکہ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس کی مجموعی برتری برقرارہے۔ریس کا پانچواں مرحلہ 153 کلومیٹرپرمحیط تھا۔ کولمبیا کے کارلوس بیٹانکوراختتامی حد سے نوکلومیٹردورپلوٹون سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن انہیں فنشنگ لائن تک پہنچنے کیلئے لکسمبرگ اورڈنمارک کے سائیکلسٹس کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔بیٹانکورنے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اڑتیس منٹ پندرہ سیکنڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لکسمبرگ کے بوب جنگلزدوسرے اورڈنمارک کے سائیکلسٹ تیسرے نمبرپررہے۔مجموعی برتری برطانیہ کے گیرینٹ تھومس ،جرمنی کے جان ڈیگن کولب کیخلاف تین سیکنڈزکی مجموعی برتری برقراررکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

انڈین ویلز ٹینس: راجر فیڈرر ، الیگزینڈر ڈو گلو پولو سیمی فائنل میں
(March 14, 2014)
کیلیفورنیا: راجر فیڈرر،الیگزینڈر ڈوگلوپولوانڈین ویلزٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سابق عالمی نمبرایک سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراوریوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولوو انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سوئس ماسٹرراجرفیڈررکا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے تھا۔ سابق عالمی نمبرایک کھلاڑی نے اینڈرسن کوباآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور1-7 اور1-6 رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈررکا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولووسے ہوگا۔جبکہ الیگزینڈرڈوگلوپولوو کی ایونٹ میں کامیابی کا سفربھی جاری ہے۔ ڈوگلوپولوو نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوشکست دینے والے کینیڈا کے میلوس راﺅنچ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ڈوگلوپولوو نے کینیڈین کھلاڑی کے خلاف 3-6 اور4-6کے اسکورکے ساتھ فتح حاصل کی۔