کراچی (پی پی آئی) صوبہ بھر میں گرجا گھروں، مساجد،امام بارگاہوں، مزارات اوراہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو انتہائی چوکس رہنے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے،عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔
ناراض اولمپئنز کو منانے کیلئے پی ایچ ایف نے تین رکنی مفاہمتی کمیٹی قائم کردی
مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 367 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 990 روپے مالیت کے 21 کروڑ 55 ہزار 910 شیئرز کا لین دین بھی ہوا۔
نواز شریف کی 1432 دنوں بعد پاکستان واپسی اور معاشی صورتحال
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 6 جولائی 2018کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے 10 سال سزا پانے کے بعد 19 نومبر 2019 کو خرابی صحت کی بنیاد پر لندن روانہ ہو گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق19 نومبر 2019 سے21 اکتوبر 2023 کی مدت کے دوران پاکستان کی معیشت میں کافی نشیب و فراز آئے، پاکستان کے کل قرضے 36 ہزار 161 ارب روپے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 104 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں، یوں گزشتہ 47 ماہ کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح حکومت کے اندرونی قرضے 17 ہزار 132 ارب روپے اضافے کے ساتھ 21 ہزار 676 ارب روپے سے بڑھ کر 38 ہزار 809 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں بیرونی قرضے جو کہ نومبر 2019ء میں 110 ارب ڈالر پر تھے، ا?ج 124 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ 4 برسوں کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد سے بڑھ کر 31.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ 47 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 16.5 رہی جبکہ رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد ریکارڈ ہوئی، نومبر 2019 میں فی ڈالر ریٹ 155 روپے تھا جو کہ 123 روپے اضافے کے ساتھ اب 278 روپے ہے۔
ایپا ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد پاکستانی مشہور شخصیات کی مانچسٹر آمد
مانچسٹر (پی پی آئی) انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) کی تیسری تقریب میں شرکت کیلئے اداکارشہریار منور،اداکارہ حبا بخاری، عتیقہ اوڈھو، حمائمہ ملک، عمار خان اور کومل میر سمیت متعدد پاکستانی مشہور شخصیات مانچسٹر پہنچی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں نئے چہروں کی قابلیت کو فروغ دینے اور روز افزوں ترقی کے ساتھ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی پی پی اے ایوارڈز بھی نسبتاً نئے ہیں اور وہ موسیقی، فلموں اور ڈراموں میں بھی ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں۔ اس بڑی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی شوبز کی کئی اہم شخصیاتکی تصاویر اور ویڈیوز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ناراض اولمپئنز کو منانے کیلئے پی ایچ ایف نے تین رکنی مفاہمتی کمیٹی قائم کردی
(February 21, 2014)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے سابق اولمپئنز پر مشتمل 3رکنی مفاہمتی کمیٹی تشکیل کردی ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پی ایچ ایف سے ناراض سابق اولمپئنز سے ملاقات کرکے انہیں قومی دھارے میں واپس لانے کی کوشش کرے گی تاکہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کرسکیں ۔ کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفر علی خان ،خواجہ ذکاءالدین اورافتخار سید شامل ہیں ۔

مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
(February 21, 2014)
میڈرڈ: اسپین کے 21سالہ موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک مارکویز پاﺅں ٹوٹنے کے باعث ایک ماہ تک ریسنگ ٹریک سے باہر ہوگئے ۔ مارکویز بارسلونا کے قریب واقع علاقے لیلائیڈ ا میں ٹریننگ سیشن کے دوران خراب کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے تھے ۔ ان کی قطر میں 23مارچ کو موٹوجی پی سیزن شروع ہونے سے قبل مکمل صحت یابی کی توقع کی جارہی ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
(February 21, 2014)
لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے کی جگہ ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا ۔ خواہش مند امیدواروں کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ چھ اپریل سے شروع ہوگا ۔

بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
(February 20, 2014)
بحرین: بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار پائے۔بحرین میں فارمولا ون کی ٹیسٹنگ ریس ہوئی۔ دنیا بھر سے ڈرائیورز نے ریس میں جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ جرمن ڈرائیور نائیکو ہلکنبرگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 36 اعشاریہ 8 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اسپینش فرنینڈو آلانسودوسری، برطانوی ڈرائیور لیوئس ہملٹن تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ عالمی چیمپئن سباستین ویٹل پانچویں نمبر پر رہے۔

ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
(February 20, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذکاءاشرف کی برطرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پرعدالت نے وزیر اعظم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست کی سماعت نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست میں فریق بننے کے لئے ون ٹین کے تحت درخواست کی سماعت ہوئی۔ ون ٹین میں فریق بننے کے لئے مرزا احمد سابق کمانڈر اور پی سی بی کے گورننگ باڈی کے ممبر نے اپنے وکیل عبد الرزاق رجب کے ذریعے دائر کی۔ وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ پی سی بی کے رولز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان غیر آئینی طور پر پی سی بی کے آئین میں ترمیم کی جو کہ صدر پاکستان پیٹرن آف چیف کو کرنی چاہیے تھی۔ عدالت نے وفاق، وزیر اعظم، پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور جلد جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
(February 20, 2014)
لاہور: ایشیاءکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی 22 فروری کو ڈھاکا روانہ ہوں گے۔25 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش شاہینوں کو، ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ ہوگی، کیوں کہ سری لنکا اور بھارت کے ساتھ ساتھ بنگال ٹائیگرز بھی بھی کوئی دھماکا خیز پرفارمنس پیش کرسکتے ہیں۔ان سب عوامل کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو احساس ہے کہ بڑے ایونٹ کیلئے بڑی تیاریاں بھی کرنا ہوں گی، کیمپ میں کھلاڑیوں کو رہنمائی کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل سابق پلیئرز نے خوب محنت کرائی ہے۔ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
