کراچی (پی پی آئی) کراچی میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کے ثبوت سامنے آنے لگے ہیں اور شہر قائد کے کئی علاْقوں میں سڑکیں دھنسنے کو واقعات سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب سروس روڈ پر گہرا گڑھا پڑنے سے ٹرالر اس میں دھنس گیا۔سڑک پر 5 سے 6 فٹ کا گڑھا پڑنے سے سروس روڈ بند ہو گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔مز۔اسی طرح گرو مندر سے پیپلز چورنگی جانے والی سڑک پر بلدیہ آفس کے سامنے چار سے پانچ گز سڑک دھنسنے سے اسلامیہ کالج کی سمت جانے والوں کو طویل روٹ اختیار کر نا پڑ رہا ہے اور جگر مراد آبادی روڈ کی گھوڑا چورنگی پر صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک بھی جام رہتا ہے۔
ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس
پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن
رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز
نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حق دو تحریک کا مطالبات پورا نہ ہونے کی صورت میں ’مسلح جدوجہد‘ کا عندیہ
کوئٹہ (پی پی آئی)حق دو تحریک کے چیئرمین مولانا ہدایت الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ اگر گوادر کے مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو وہ مسلح جدوجہد شروع کرنے میں ہچکچائیں گے نہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جن مطالبات کی وجہ سے انہوں نے گوادر میں طویل دھرنے دیے، اب تک وہ مسائل حل نہیں ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹرالر مافیا‘ صوبے کے ساحلوں میں کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی مچھیروں کے روزگار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ہدایت الرحمٰن نے جوجماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں اس بات پر زور دیا کہ فشریز اور دیگر اہم اتھارٹیز کی موجودگی کے با وجود یہ صورتحال جاری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی پْرامن کوششوں کو نظر انداز کیا گیا تو وہ ’مسلح جدوجہد‘ کا سہارا لیں گے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے گوادر کے تقریبا 9 اضلاع اور دیگر شہروں میں پْرامن دھرنے دیے، جن کا مقصد ان ٹرالر مافیا کو بلوچستان کے سمندروں سے دور کرنا، اسمگلنگ کی روک تھام، غیر ضروری چوکیوں کا خاتمہ اور دوسرے اہم مسائل کی طرف متوجہ مرکوز کرانا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ ٹرالر مافیا کو صوبے کے ساحلوں کو استعمال کرنے سے روکیں گے اور غیر ضروری چیک پوسٹس کا خاتمہ کروائیں گے لیکن تاحال اس معاہدے پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئینی حدود میں رہ کر اپنی پْرامن کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ اس کا تعلق مقامی آبادی کی بقا سے ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن کے مطابق انہوں نے مطالبات سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو آگاہ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سابق اور موجودہ دونوں حکومتوں نے ٹرالر مافیا سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور محکمہ فشریز پر ہر ٹرالر سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا۔
ای او بی آئی کووفاقی حکومت کی میچنگ گرانٹ نہ ملنے سے کئی کھرب روپے خسارہ کا سامنا
کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے ای او بی آئی کو1995سے میچنگ گرانٹ کی بندش کے باعث پنشن فنڈ کو کئی کھرب روپے کے خسارہ کا سامنا ہے، آایکچوریل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہ ہوئی تقو مستقبل میں پنشن فنڈ ختم ہونے کا خدشہ ہے، نجی شعبہ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ، معذوری اور ان کی وفات کی صورت میں ان کے پسماندگان کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کو درپیش مالی مسائلمیں 1995سے وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی میچنگ گرانٹ کی بندش سر فہرست ہے جبکہ آجران کی اکثریت کی جانب سے اپنے اداروں اور ملازمین کی رجسٹریشن سے ہر ممکن بچنے کی پالیسی اور قلیل تعداد میں رجسٹرڈ آجران کی جانب سے موجودہ کم از کم اجرت کے بجائے پرانی شرح سے کنٹری بیوشن کی ادائیگی کے باعث ای او بی آئی پنشن فنڈ کو دو کھرب روپے سے زائد کے خسارہ کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان، اسرار ایوبی نے کہا کہ ضعیف العمر ملازمین فوائد ایکٹ مجریہ 1976کے مطابق وفاقی حکومت ای او بی آئی کی جانب سے رجسٹرڈ آجران کی جانب سے وصول کردہ سالانہ کنٹری بیوشن کے مساوی رقم سالانہ میچنگ گرانٹ کے طور پر باقاعدگی سے فراہم کیا کرتی تھی۔ لیکن 1995میں اچانک ایک فنانس بل کے ذریعہ یہ میچنگ گرانٹ بند کردی گئی اور اب وفاقی حکومت ای او بی آئی کو دکھاوے کے طور پر محض ایک لاکھ روپے سالانہ میچنگ گرانٹ ادا کر رہی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اسرار ایوبی نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ہر تین برس کے وقفہ کے بعد ای او بی آئی کے واجبات اور اثاثہ جات کی ایکچوریل ویلیویشن کرانا لازمی ہے۔ جس کے بغیر کنٹری بیوشن اور پنشن کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا 30 جون 2022ء میں ای او بی آئی کے واجبات اور اثاثہ جات کی گیارہویں تخمینہ کاری کرائی گئی تھی۔ جس کی رپورٹ میں ایکچوریل ماہرین نے پنشن فنڈ میں 2.517 کھرب روپے کے خسارہ کا انکشاف کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ای او بی آئی کے بیمہ دار افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور ای او بی آئی پر مستقبل کے لاکھوں پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی کی قانونی ذمہ داری 2.965 کھرب روپے بنتی ہے جبکہ اس وقت پنشن فنڈ کی ویلیو صرف 0.448 کھرب روپے بتائی گئی ہے۔ ایکچوریل ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ماہانہ کنٹری بیوشن کی موجودہ شرح 6 فیصد مستقبل میں بھی برقرار رہی تو خدشہ ہے کہ آئندہ پانچ تا دس برسوں کے دوران پنشن فنڈ میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی اور آئندہ گیارہ تا سولہ برسوں کے دوران پنشن فنڈ کے مکمل خاتمہ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان ساجد حسین طوری نے بھی 27 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی میں دیئے گئے اپنے بیان میں 2033 میں پنشن فنڈ میں کمی واقع ہونے اور 2039 میں اس کے مکمل خاتمہ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔اسرار ایوبی نے موجودہ محدود پنشن منصوبہ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے ہمہ گیر شکل دے کر 18 برس کی عمر کے ہر برسر روزگار پاکستانی، ذاتی کام کے حامل شہریوں، غیر منظم شعبہ سے وابستہ اور ہوم بیسڈ کارکنوں کی پنشن منصوبہ میں ازخود رجسٹریشن اور ازخود کنٹری بیوشن کی ادائیگی کے لئے یونیورسل نظام متعارف کرایا جائے اور لاکھوں ملازمین کے ای او بی آئی پنشن فنڈ کے استحکام کے لئے ماہانہ کنٹری بیوشن کی موجودہ شرح 6 فیصد ماہانہ میں اضافہ کرکے 10 فیصد کیا جائے جس میں آجر کا حصہ 8 فیصد اور ملازم کا حصہ 2 فیصد مقرر کیا جائے اور اپنے تمام ملازمین کی رجسٹریشن نہ کرانے والے اور کنٹری بیوشن کے نادہندہ آجران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اْتنی بات کریں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اْتنی بات کریں، پی پی آئی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں.قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
(February 19, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ریان میکلیرن فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میکلیرن کو بیٹنگ کے دوران مچل جونسن کا باﺅنسر لگا تھا ۔ میکلیرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باﺅنسر لگنے سے سرمیں درد اور متلی کی شکایت ہے اور یہ تکلیف انہیں باﺅنسر لگنے کے 30گھنٹے بعد شروع ہوئی ۔ جنوبی افریقا کے ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق میکلیرن کی حالت پہلے سے بہتر ہے لیکن کھلاڑی کو کسی بڑی انجری سے بچانے کے لئے دوسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا جارہاہے ۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا ۔ آسٹریلیا کو پروٹیز کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
(February 19, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ٹیم کے فاسٹ باﺅلر لونابوسو ٹسوبے کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ جنوبی افریقی بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سوٹسوبے کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکل ہے اور انہیں فٹنس کی بحالی کے لئے مزید محنت اور وقت کی ضرورت ہے،تاہم ان کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔

پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس
(February 19, 2014)
لاہور: پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی ۔ اجلاس میں یونین کے سیکریٹری عارف سعید ،رضوان ملک، خرم ہارون اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان رگبی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا ۔پاکستان رگبی ٹیم رواں سال ایشین فائیو رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن
(February 19, 2014)
جوہانسبرگ: قومی ہاکی ٹیم کے دولت مشترکہ گیمز میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل گلاسگو میں 23تا 29اپریل تک پانچ ملکی وارم اپ ایونٹ میں حصہ لے گی جس میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پاکستان ،ارجنٹائن ،بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ گرین شرٹس کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل جائے ۔

رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز
(February 19, 2014)
ریوڈی جنیرو: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ شائقین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ اسپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن حریف ڈینئیل ٹریور کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔ رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریور کو شکست دی۔ رافیل نڈال کی کامیابی کا اسکور چھ تین، سات پانچ، رہا۔ اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر کا سامنا فرانس کے جیریمی سے ہوا۔ اسپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار
(February 19, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے خلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم آٹھ سیڑھیاں پار کر کے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی چھ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچ سیڑھیاں پار کر کے کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راونڈ کیٹیگری میں ایشون روی چندر سر فہرست ہیں۔