کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوئی، ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔
ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے
آسٹریلین سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ سائمن جیرنز نے جیت لیا
پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچنگ پینل کےلئے اشتہار جاری
فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کا سفر اختتامی مراحل میں پہنچ گیا
سوچی اولمپکس: دہشت گردی کی دھمکی پر امریکا کی روس کو تعاون کی پیشکش
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی)کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اکرام ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔پی پی آئی کے مطابق دہشتگرد نے پولیس اسٹیشن ہتھالا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات دو آپریشن کیے، دو مختلف آپریشنز میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دوسری کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید 10 لاکھ افراد ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز کو فائلربنانے کے لیے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ہدف کے حصول کے لیے آر ٹی اوز کے سو افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ منتخب کیے گئے افسران کی ذمہ داریاں دو حصوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ ہدف کے حصول کیلئیآرٹی اوز کے 100 افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانیکا امکان ہے۔بعض افسران کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائے گا۔ بعض افسران کو صرف نئے کیسز نمٹا کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرنے کا اعلان
کراچی (پی پی آئی)صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعثعالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔24 قیراط قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
(January 22, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی میں جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ اختتام پذیرہوگیا ، ایک خاتون سمیت 16 لڑکوں نے حصہ لیا ، کراچی میں فاسٹ بولنگ ایمرجنگ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا۔ آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم نے بھی کیمپ کا معائنہ کیا اور بولرزکومفید مشورے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے کھلاڑیوں کی درست سمت میں رہنمائی کی گئی تو یہی بولرزمستقبل میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ہوں گے۔ ایونٹ کے چیف کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ نوجوانوں کو تربیتی دینے کی ایک کاوش تھی۔ تربیتی کیمپ میں 16 نوجوانوں کے ساتھ ایک خاتون بولر بھی سرگرم دکھائی دی ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا اچھا تجربہ تھا۔ کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے
(January 21, 2014)
شارجہ: سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز میں دنیا کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے ۔ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف 19اوورز میں پانچ اعشاریہ دو چھ کی اوسط سے 100رنز دیے ۔ جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن 2012میں آسٹریلیا کے خلاف 127رنز کی فراخدلی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

آسٹریلین سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ سائمن جیرنز نے جیت لیا
(January 21, 2014)
میلبورن: آسٹریلیا ٹور ڈاون سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ میزبان ملک کے سائمن جیرنز نے جیت لیا۔ آسٹریلیا میں شروع ہونیوالی سائیکل ریس میں دنیا بھر کے بہترین رائیڈرز نے اپنی پرفارمنسسز دکھائیں۔ ریس کے آغاز میں سائیکلسٹس کی آپس میں ٹکریں لگنے سے مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں مقامی فیورٹ سائمن جیرنز نے شاندار رائیڈنگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ آسٹریلوی سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے بیس منٹ اور 34 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ پانچ منٹ کے فرق سے جرمنی کے آندرے گریپیل دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیلے وون تیسرے نمبر پر رہے۔

پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچنگ پینل کےلئے اشتہار جاری
(January 21, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ پینل کے لیے اشتہار دے دیا۔تازہ اشتہار میں کوچنگ کورس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ پی سی بی کے اشتہار کے مطابق کوچنگ پینل میں بیٹنگ فیلڈنگ اور ہیڈ کوچ کی ضرورت ہے۔ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت نہ محسوس کرتے ہوئے بورڈ نے اسے شامل بھی نہیں کیا۔ ٹیم کے کوچز کے لیے سوائے پانچ سال کے تجربے کے کوچنگ کورس کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ اشتہار میں کوچنگ کے امیدواروں کو 6فروری تک اپنی درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ کوچ کمیٹی میں ہیڈ انتخاب عالم سمیت وسیم اکرم، سبحان احمد اور راشد لطیف شامل ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کا سفر اختتامی مراحل میں پہنچ گیا
(January 21, 2014)
بولیویا: فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی کا سفر اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ گیا۔ بولیویا پہنچنے پر صدر نے فیفاٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔ فٹبال کے عالمی کپ کے لیے ٹرافی کا سفر جاری ہے۔ ٹرافی بولیویا پہنچی تو وہاں کے صدر ایووموریلس نے گرینڈ ایونٹ کی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر 1994ءکے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ سونے سے بنائی گئی18 کلو وزنی ورلڈ کپ ٹرافی کا آئندہ پڑاو

سوچی اولمپکس: دہشت گردی کی دھمکی پر امریکا کی روس کو تعاون کی پیشکش
(January 21, 2014)
ماسکو: روسی جمہوریہ داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سوچی شہر میں ہونے والی سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کر سکتے ہیں۔ امریکا نے روس کو عملی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ روس کے انسداد دہشت گردی کے حکومتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ونٹر اولمپکس کو نشانہ بنانے والی ایک ویڈیو کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ ونٹر اولمپکس پر حملے سے متعلق یہ ویڈیو گز شتہ روز ریلیز کی گئی تھی۔ اسی گروپ نے روسی شہر وولگو گراڈ میں دو خود کش بم حملوں میں 34 افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ دوسری جانب روس کے سکیورٹی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انتہا پسندوں کی دھمکی کو پوٹن حکومت جس سنجیدگی سے لیا ہے، وہ درست اور صحیح فیصلہ ہے۔جہادیوں کے لیڈر ڈوکو عمروف نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوچی ونٹر اولمپکس پر حملے کے لیے تیار رہیں، سرمائی کھیلوں پر حملے کی دھمکی شمالی قفقاذ میں واقع مسلمان آبادی پر مشتمل روس کی شورش زدہ جمہوریہ داغستان کے انتہا پسندوں نے آن لائن جاری کی تھی۔ روس میں منعقد کیے جانے والے سرمائی اولمپکس کا میزبان شہر سَوچی شورش زدہ ریاست داغستان کے مغرب میں 500 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے ماسکو کے ایک ادارے کے سکیورٹی تجزیہ کار آندری سولڈاٹوف کا کہنا ہے کہ روسی حکومت کا سرمائی کھیلوں کے لیے دھمکی کو سنجیدگی سے لینا بہت اہم فیصلہ ہے۔ روس کے مشرق وسطیٰ کے امور کے معروف تجزیہ کار گیورگی میرسکی کا خیال ہے کہ قفقاذ کے جہادیوں نے مشرق وسطیٰ کے سرگرم جہادیوں کے ساتھ گہرے روابط استوار کر لیے ہیں اور یہ تشویش کی بات ہے۔ ادھر سرمائی کھیلوں کے حوالے سے سامنے آنے والی دھمکی اور روسی کی جانب سے سکیورٹی معاملات کو مزید تقویت بخشنے کے تناظر میں امریکی فوج کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان نے روسی حکومت کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان ریئر ایڈمرل جان کِربی کا کہنا ہے کہ امریکا روس کو سرمائی کھیلوں کے دوران ہوائی اور سمندری امداد دینے پر تیار ہے۔ کربی کے مطابق امریکا کے دو جنگی جہاز کھیلوں کے دوران بحیرہ اسود میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی ترجمان کے مطابق اِس حوالے سے روسی درخواست کا انتظار کیا جائے گا۔
