لاہور(پی پی آئی)وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع کے انسپکٹرز کو غفلت برتنے پر معطل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ اجازت لینے کے بعد انجکشنز کی سپلائی ممکن بنائے گا۔خیال رہے کہ اواسٹین انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بینائی ضائع ہونے کے کیسز کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے:کوچ محمد اکرم
سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے22 کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کوارسال
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس کی صدارت ہوا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی میں حج 2023 کے انتظامات، روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج خود کریں گے۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔
ہونڈا موٹرسائیکل کے نئے ایڈیشن کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)ہونڈا موٹرسائیکل کے گولڈ ایڈیشن کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت میں 10,000 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اب لڈ ایڈیشن کی قیمت 292,900 ہوگئی ہے، قبل ازیں اسکی قیمت282,900 روپے تھی۔
پیپلز پارٹی بلوچستان پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ کو طلب
کوئٹہ (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ 30 ستمبر کو شام پانچ بجے جمالی ہاوس چمن ہاوسنگ اسکیم ائیر پورٹ روڈ پر طلب کرلیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
(February 21, 2014)
لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے کی جگہ ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا ۔ خواہش مند امیدواروں کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ چھ اپریل سے شروع ہوگا ۔

بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
(February 20, 2014)
بحرین: بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار پائے۔بحرین میں فارمولا ون کی ٹیسٹنگ ریس ہوئی۔ دنیا بھر سے ڈرائیورز نے ریس میں جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ جرمن ڈرائیور نائیکو ہلکنبرگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 36 اعشاریہ 8 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اسپینش فرنینڈو آلانسودوسری، برطانوی ڈرائیور لیوئس ہملٹن تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ عالمی چیمپئن سباستین ویٹل پانچویں نمبر پر رہے۔

ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
(February 20, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذکاءاشرف کی برطرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پرعدالت نے وزیر اعظم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست کی سماعت نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست میں فریق بننے کے لئے ون ٹین کے تحت درخواست کی سماعت ہوئی۔ ون ٹین میں فریق بننے کے لئے مرزا احمد سابق کمانڈر اور پی سی بی کے گورننگ باڈی کے ممبر نے اپنے وکیل عبد الرزاق رجب کے ذریعے دائر کی۔ وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ پی سی بی کے رولز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان غیر آئینی طور پر پی سی بی کے آئین میں ترمیم کی جو کہ صدر پاکستان پیٹرن آف چیف کو کرنی چاہیے تھی۔ عدالت نے وفاق، وزیر اعظم، پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور جلد جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
(February 20, 2014)
لاہور: ایشیاءکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی 22 فروری کو ڈھاکا روانہ ہوں گے۔25 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش شاہینوں کو، ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ ہوگی، کیوں کہ سری لنکا اور بھارت کے ساتھ ساتھ بنگال ٹائیگرز بھی بھی کوئی دھماکا خیز پرفارمنس پیش کرسکتے ہیں۔ان سب عوامل کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو احساس ہے کہ بڑے ایونٹ کیلئے بڑی تیاریاں بھی کرنا ہوں گی، کیمپ میں کھلاڑیوں کو رہنمائی کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل سابق پلیئرز نے خوب محنت کرائی ہے۔ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے:کوچ محمد اکرم
(February 20, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ عرفان اچھا کھلاڑی ہے اور وہ ٹیم کااثاثہ ہے۔ کرکٹ میں انجریز ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمرگل کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہیں عمر گل نے سری لنکا کیخلاف دو میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔محمد اکرم نے مزید کہا کہ ایک اچھی ٹیم کے ساتھ بطور بالنگ کوچ کام کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،سب ٹیمیں اچھی ہیں۔ شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں۔ گراﺅنڈ میں اترنے کے بعد کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہوتی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے22 کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کوارسال
(February 20, 2014)
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے22 کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کو بھیجوا دئیے۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد اے بی سی کیٹگری کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو دیا جائے گا۔ ذوالفقاربابر، بلاول بھٹی اور شرجیل خان پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہوں گئے، کپتان مصباح الحق، یونس خان،شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور سعید اجمل کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے معاوضے میں20 فیصد اضافے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔