پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن

رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز

نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار

سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں

بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : محمد حفیظ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس

لاہور: پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی ۔ اجلاس میں یونین کے سیکریٹری عارف سعید ،رضوان ملک، خرم ہارون اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان رگبی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا ۔پاکستان رگبی ٹیم رواں سال ایشین فائیو رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔

مزید پڑھیں

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن

جوہانسبرگ: قومی ہاکی ٹیم کے دولت مشترکہ گیمز میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل گلاسگو میں 23تا 29اپریل تک پانچ ملکی وارم اپ ایونٹ میں حصہ لے گی جس میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پاکستان ،ارجنٹائن ،بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ گرین شرٹس کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل جائے ۔

مزید پڑھیں

رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز

ریوڈی جنیرو: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ شائقین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ اسپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن حریف ڈینئیل ٹریور کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔ رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریور کو شکست دی۔ رافیل نڈال کی کامیابی کا اسکور چھ تین، سات پانچ، رہا۔ اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر کا سامنا فرانس کے جیریمی سے ہوا۔ اسپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

مزید پڑھیں

نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے خلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم آٹھ سیڑھیاں پار کر کے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی چھ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچ سیڑھیاں پار کر کے کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راونڈ کیٹیگری میں ایشون روی چندر سر فہرست ہیں۔

مزید پڑھیں

سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں

دبئی: رواں ماہ قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرنے والی رومانوی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ فٹنس مسائل کے باعث دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ فرانس کی علیزے کورنٹ سے تھا۔ پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے 6-1 سے فتح سمیٹی، دوسرے سیٹ کے دوران سیمونا انجری میں مبتلا ہو گئیں جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر کورٹ سے باہر چلی گئیں اور علیزے نے اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ سیمونا کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیمونا نے 16 فروری کو قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں

بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : محمد حفیظ

لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کی صورت حال سے کھلاڑی پریشان نہیں، ایشین چیمپئن ہیں بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرائیں گے۔ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم کراوڈ اور ہوم گراونڈ کے بغیر بھی اچھا پرفارم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے فوری نتائج کی توقع کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کی ٹیم شائقین کھیل کی توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید پڑھیں