اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ضمانت منظور کی۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔تین ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پولیس نے علی وزیر کو پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم اور پراپرٹی کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ
چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست
ویرات کوہلی شکست کا غم بھلانے ائیرپورٹ سے انوشکا کے گھر پہنچ گئے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی
کثرت شراب نوشی ،سبائن لیسسکی برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں
نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں : ممتاز حسین جکھرانی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آئینی ایشوز میں الجھا کر سپریم کورٹ کا امتحان لیاگیا،چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ فروری 2023میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے،آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیاگیا،سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خودشکار بنی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کررہا ہوں،گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالنی تھی،تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ23ہزار مقدمات نمٹائے،اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18ہزار تھی،کوشش تھی کہ زیرالتوا مقدمات 50ہزار سے کم ہو سکیں،زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 2ہزار کی کمی ہی کر سکے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فروری 2023میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے،آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیاگیا،سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خودشکار بنی، جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا، اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی،تمام واقعات آڈیولیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔
ملیریا کی وبا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کیسز میں بھی اضافہ
خیرپور(پی پی آئی) سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے تودوسری جانب ملیریا کے پھیلاو میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔لیکن سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے چند سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کْل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں البتہ کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پرخودکشی کے آٹھ ہزار سے زائدواقعات
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی سے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق غربت،مہنگائی اور دیگر سماجی وجوہات کے باعث خودکشی کے واقعات میں تیزی آئی ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ بنیادوں پرآٹھ ہزار سے زائد افرادخودکشی کرلیتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہر دوسرے منٹ میں خودکشی کا ایک واقعہ رونما ہوتا ہے۔خودکشی کی روک تھام کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایسی اشیا تک لوگوں کی رسائی کم کردی جائے۔ پاکستان میں کی گئی تازہ تحقیق کے مطابق ملک میں خودکشی کے رجحان بڑھ رہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ
سڈنی: نگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر16 رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور11 رنزبناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ واٹسن نے کچھ مزاحمت کی وہ43رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ اسمتھ نے115 رنزبنائے۔بریڈ ہیڈن نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں326رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر آٹھ رنزبناسکی۔

چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست
چنائے: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کوچنائے اوپن کے کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور روہن بوپننا تقریبا دوسال بعد چنائے اوپن میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں توباآسانی کامیابی حاصل کرلی لیکن انڈوپاک ایکسپریس کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ٹاپ سیڈ جوڑی کو روس کے کیرن کھاچانوو اوربھارت کے ساکتھ مائینینی کے پئیر نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ کیرن اور ساکتھ کی فتح کا اسکور سات پانچ دوچھ اوربارہ دس رہا۔

ویرات کوہلی شکست کا غم بھلانے ائیرپورٹ سے انوشکا کے گھر پہنچ گئے
ممبئی: جنوبی افریقا سے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہار کر وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی گھر جانے کے بجائے پہلا روز گزارنے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے گھر چلے گئے ۔ویرات کوہلی ائیر پورٹ پر بھارتی بورڈ کی بس میں بیٹھنے کے بجائے اکیلے انتظار کرتے رہے اور تمام کھلاڑیوں کے جانے کے بعد ایک گاڑی میں روانہ ہوئے ۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ویرات اور انوشکا کے درمیان شیمپو کے کمرشل سے شروع ہونے والا عشق تاحال اپنے انجام کو نہیں پہنچا۔دونوں اکثر مختلف ہوٹلوں پر اکٹھے کھانا کھاتے دکھائی دیتے ہیں ۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی ۔کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامئے کے مطابق کینگروز آئندہ ماہ جنوبی افریقاکا دورہ کریں گے جہاں سیریز کے دوران وہ تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا انویٹیشنل لیول کے درمیان پانچ فروری سے پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12فروری سے سینچورین میں شیڈول ہے ۔

کثرت شراب نوشی ،سبائن لیسسکی برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں
برسبین: جرمن ٹینس اسٹار سبائن لیسسکی معدے کی تکلیف کے باعث برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں ۔لیسسکی کو دوسرے راﺅنڈ میں سوئس پلیئر اسٹیفنی ووئیجل کا سامنا کرنا تھا لیکن انہیں اس کا موقع نہیں مل سکا ۔ اطلاعات کے مطابق لیسسکی کثرت شراب نوشی کے باعث معدے کی تکلیف میںمبتلا ہوگئیں ہیں ۔

نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں : ممتاز حسین جکھرانی
کراچی: صوبائی وزیر امور نوجوانان اور ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں نوجوانوں کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز مختلف کورسز ‘ ورکشاپ اور یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ کو وسعت دینے میں اور اپنی شناخت بنانے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور محکمہ یوتھ افیئرز سوشل اور پولیٹیکل طور پر نوجوانوں کو آگاہی دینے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز کے تعاون سے منعقدہ ینگ لیڈرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں 350 نوجوان طلباءاور طالبات کی شرکت اس کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان محکمہ کی کاوشوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر امور نوجوانان و ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ محکمہ عنقریب یوتھ فیسٹیول منعقد کرے گا جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔
