ویرات کوہلی شکست کا غم بھلانے ائیرپورٹ سے انوشکا کے گھر پہنچ گئے

ممبئی: جنوبی افریقا سے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہار کر وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی گھر جانے کے بجائے پہلا روز گزارنے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے گھر چلے گئے ۔ویرات کوہلی ائیر پورٹ پر بھارتی بورڈ کی بس میں بیٹھنے کے بجائے اکیلے انتظار کرتے رہے اور تمام کھلاڑیوں کے جانے کے بعد ایک گاڑی میں روانہ ہوئے ۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ویرات اور انوشکا کے درمیان شیمپو کے کمرشل سے شروع ہونے والا عشق تاحال اپنے انجام کو نہیں پہنچا۔دونوں اکثر مختلف ہوٹلوں پر اکٹھے کھانا کھاتے دکھائی دیتے ہیں ۔

Next Post

چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست

Fri Jan 3 , 2014
چنائے: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کوچنائے اوپن کے کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور روہن بوپننا تقریبا دوسال بعد چنائے اوپن میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں توباآسانی کامیابی حاصل کرلی لیکن انڈوپاک ایکسپریس کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ٹاپ […]