پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت

ایڈمنسٹریٹر حیدر آبا دنے چیف سینیٹرانسپکٹر اوردیگر افسران سے جواب طلبی و معطلی

دانش کنیریا کیس: راشد لطیف کی لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات

ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ:محمد آصف کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا

ملائیشیا:سلطان جوہرکپ جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

جسقم کی کال پر سندھ کے اکثر اضلاع میں مکمل ،حیدرآباد اور میر پور خاص میں جزوی ہڑتال کی گئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت

پشاور :  قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی تیسری خیبر پختونخواویمنز سکواش چیمپئن شپ میں پشاور، مردان، بنوں اور ایبٹ آباد کی 16کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو مات دی۔ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نوآموز کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں نمایاں رہنے والی کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرینگی۔ویمنز سکواش چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں

ایڈمنسٹریٹر حیدر آبا دنے چیف سینیٹرانسپکٹر اوردیگر افسران سے جواب طلبی و معطلی

حیدرآباد: اےڈمنسٹرےٹر حےد را ٓبا د مےونسپل کارپورےشن سےد بر کا ت رضوی نے نا قص کارکردگی پر چےف سےنٹری انسپکٹر اور مقدم کومعطلی ا ور جو اب طلبی کے احکا ما ت جا ری کر دئےے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت و صفا ئی کے سلسلے مےں کو ئی کو تا ہی برداشت نہےں کی جا ئے گی، انھوں نے شہر مےں صفا ئی و ستھرائی کے لئے اےک ہفتے پہلے شہر مےں صحت و صفائی کی صو رتحا ل کو بہتربنا نے کی وارننگ کے بعد شہر کے مختلف علا قوں کا دورہ کےا، اس مو قع پر مےونسپل کمشنر لطےف لو دھی، ِہےلتھ آفےسر،موٹر وہےکل انسپکٹر سمےت دےگرافسران بھی مو جو د تھے۔ اےڈمنسٹرےٹر حےدرآبا د سےد بر کا ت رضوی نے شہر مےں صفا ئی و ستھرائی کے سلسلے مےں شہر کے مختلف علا قوںسمےت انا ج منڈی کا بھی دورہ کےا جہا ں عوامی شکا ےا ت اور صحت و صفا ئی کی نا قص کا رکردگی پر ای اےن ڈی لاء۱۰۰۲ءکے تحت مقدم شہزاد ، شامواور رحمت کومعطل کرتے ہو ئے چےف سےنٹری انسپکٹر جمےل اوراسلم منشی ،اسلم رحمت کو جواب طلبی کے احکا ما ت جا ری کر دئےے جبکہ چےف سےنٹری انسپکٹر فےاض کو تبدےل کر کے اپنے محکمہ مےں رپو رٹ کر نے کی ہداےت کی ہے۔ انھوں نے مذےد کہا کہ جن افراد کو جواب طلبی کے احکا ما ت جا ری کیے گئے ہےں وہ دو دن مےں اپنی کا رکردگی کو بہتر بنا ئےں اگر معےا ر پر پو رے نہےں اترے گئے تو انہےںای اےن ڈی لاء۱۰۰۲ءکے تحت نوکر ی سے برخوا ست کر دےا جا ئے گا ۔ اےڈمنسٹرےٹر حےد را ٓبا د سےد بر کا ت رضوی نے متعلقہ افسران کو ےہ ہداےت کی ہے کہ وہ آبا دےوں مےں مو جو د گاربےج کو دن رات کی شفٹوں مےں مکمل کروائےں اور روزانہ کی بنےا د پر اپنے کاموں کی رپورٹ آفس مےں جمع کرا ئےں ،صحت و صفا ئی کے کاموں کا انسپےکشن کرا ےا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت و صفا ئی کے کا موں مےں اس با ت کو ےقےنی بناےا جا ئے کہ ٹرےفک کی روانی متا ثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں

دانش کنیریا کیس: راشد لطیف کی لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور دانیش کنیریا کیس کے حوالے سے مواد بورڈ کو جمع کرا دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بورڈ کی جانب سے راشد لطیف کو نوٹس بھیجنے کی روشنی میں رکھی گئی تھی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ راشد لطیف نے دانیش کنیریا کیس کے حوالے سے کچھ مواد بورڈ کو دیا ہے جن کا بغور معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید میٹنگز بھی رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں

ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ:محمد آصف کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا

بنکاک : عالمی چیمپئن محمد آصف سام سنگ سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ میں مسلسل تیسرا میچ ہارگئے۔ ماجد علی کوبھی اپنے دوسر ے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کیوئیسٹس اب تک فتح سے محروم ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے روزمحمد آصف کو تیسرے میچ میں انگلینڈ کے بیری ہاکنزنے پانچ دوفریمزسے شکست دی۔ انگلش کیوئیسٹ کی فتح کا اسکورپینسٹھ صفر، پینسٹھ ایک، تریپن چھ، صفرچھیاسٹھ، چھ بیالیس، سینتیس تیرہ اورچوالیس چاررہا۔ آصف کوٹورنامنٹ کے پہلے روز تھائی لینڈ کے جیمزوٹانا اورانگلینڈ کیرکی والڈن کیخلاف بھی شکست ہوئی تھی۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ محمد ماجد علی بھی دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کین ڈوہرتی سے ہارگئے۔ ڈوہرتی نے ماجد کوپانچ ایک فریمزسے زیر کیا۔

مزید پڑھیں

ملائیشیا:سلطان جوہرکپ جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

جوہر بار: سلطان جوہرکپ جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ افتتاحی میچ پاکستان اورکوریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ بائیس سے انتیس ستمبرتک ملائیشیا کے شہرجوہربارومیں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت پاکستان، کوریا، بھارت، ارجنٹائن اورانگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اورکوریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ قومی جونئیرٹیم تئیس ستمبرکوانگلینڈ، پچیس ستمبرکوبھارت، چھبیس ستمبرکوملائیشیا اوراٹھائیس ستمبرکوارجنٹائن کے مدمقابل آئیگی۔ سنگل لیگ کی بنیاد پرکھیلے جانیوالے ایونٹ کی دوٹاپ ٹیمیں انتیس ستمبرکوفائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں

جسقم کی کال پر سندھ کے اکثر اضلاع میں مکمل ،حیدرآباد اور میر پور خاص میں جزوی ہڑتال کی گئی

کراچی : جسقم کے سابق چیئر مین بشیر خان قریشی کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیخلاف منگل کے روز ہڑتال کی کال پراندرون سندھ کے اکثر اضلاع میں شٹر بنداور پیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ اندرون سندھ کے اضلاع لاڑکانہ ،گھوٹکی ،ٹھٹھہ، بدین،خیرپور،جام شورو،کوٹری اور دیگر اضلاع میں جسقم کے سابق چیئر مین بشیر خان قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے خلاف مکمل ہڑتال جبکہ حیدرآباد اور میرپور خاص میں جزوی ہڑتال رہی۔ جئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی کی جانب سے بشیر خان قریشی کی حکومت کی طرف سے جسم کے اجزا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے منگل کے روز ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہی نامعلوم مسلح افر اد نے حیدرآبادحالی روڈ پر پر ایک ٹرک اور ہٹری کے قریب ایک مسافر وین کو آگ لگادی جبکہ نامعلوم مسلح افراد نے قاسم آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، منگل کی صبح قاسم آباد،سٹیزن کالونی،حسین آباد،جامشورو ،کوٹری میں مکمل شٹربند اور پیہ جام ہڑتال کی گئی ان علاقوں میں تمام پیٹرول پمپ ،سی این جی پمپ اوار نجی اسکول بند رہے جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعنیات کی گئی تھی تاہم حیدرآباد اور لطیف آباد کے بڑے بازار کھلے رہے اورٹریفک بھی معمول کے مطابق چلتی رہی جبکہ گل سینٹر اور چاندی بازار بند رہے ،دوسری جانب ہڑتال کے سبب لمس،سندھ یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی کی پوائنٹ بسیں نہیں چل سکی جس کے سبب طلباءجامعات میں نہیں پہنچ سکے اورتدریسی عمل معطل رہا۔ خیرپور میں بھی جزوی ہڑتال کی گئی ،کاروبار ی سرگرمیاںدوپہر بارہ بجے سے بحال ہوگئیں۔ ضلع بدین کے متعدد شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے ، سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہی ، بعض علاقوں سے فائرنگ اور مشتعل افراد کی جانب سے ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ،تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں میں طلباءکی حاضری بہت کم رہی ،ٹریفک معطل ہونے سے اندرون سندھ سفر کے معمولات بھی متاثر ہوئے ، حیدرآباد ،بدین ،گلارچی ،مٹھی ،ڈگری اور دیگر مقامی روٹ پر سفر کرنے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے ۔ گھوٹکی کے چھوٹے بڑے شہروں ڈھرکی ،اوباڑو،میرپور ماتھیلو و دیگر شہر وں کے چہوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز سرکاری و نجی ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری اسکولز صبح سے ہی بند رہے ،پیٹرول پمپ اور CNG اسٹیشن بھی بند رہے ۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، پولیس موبائلیں وقفہ وقفہ سے شہرمیں گشت کرتی نظر آئیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ڈھرکی میں دوکانیں بند کرانے پر جسقم کے کارکنوں اور دوکانداروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک کارکن رفیق حیدر شر زخمی ہو گیا جس کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔لاڑکانہ میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح شٹر بند ہڑتال کی گئی ، مارکیٹیں ،بازاراور پٹرول پمپ بند رہے،ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا ،اسکول اور کالج بھی بند رہے ۔ جسقم کے

مزید پڑھیں