کراچی (پی پی آئی) شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہ نواز منعمی نے پی پی آئی کو بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے۔ مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال سے بھی اس بیماری کے اثرات سے پچا جا سکتا ہے۔
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
کچے میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن، ممدانی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
کندھ کوٹ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کندھ کوٹ کے کچے میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا جدیداسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرزسندھ کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا اعلان
کراچی (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مردم شماری 2023 کے تناظر میں نئے بننے والے شماریاتی بلاک کوڈز میں گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیاہے جو 30 ستمبر 2023 تک جاری رہے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹر کی تصدیق کرنے کیلئے عملہ تعینات کیا ہے،عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ قومی فریضہ نہایت خوش اسلوبی سے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ پی پی آئی کے مطابق شہر قائد میں ابھی تک گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کے عمل کای تصدیق نہیں ہو سکی ہے
کچلاک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ،دستی بم حملہ، اہلکار زخمی
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے۔پی پی آئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان
(July 21, 2026)
ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
(July 21, 2026)

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
(October 20, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
(October 20, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔ چیمپئن شپ کے تمام میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میںکھیلیں جائیں گے ۔پی ایف ایف حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
(October 20, 2013)
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹین پی باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 300سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں کے بابین سنگلز، ڈبلز امیجور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز کے مقابلے ہوں گے ۔ ایونٹ کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔سات روزہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27اکتوبر کو کھیلیں جائیں گے ۔

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
(October 20, 2013)
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
(October 20, 2013)
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
(October 20, 2013)
نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مہیش بوپتی کے ساتھ جوڑی بنانے فیصلہ کیا۔اعصام الحق اور پوبارا کی جوڑی نے آخری مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔روہن بوپارا نے اعصام الحق کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعصام جیسے ساتھی کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جوڑی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔بوپارا اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اعصام الحق نے اپنے سیزن ڈچ کھلاڑی جولین روجر کے ساتھ کھیلے لیکن سوائے میامی ماسٹرز کے یہ جوڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔