اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی، 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا۔عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے
زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی
کراچی(پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
پنجاب انتخابات کیس: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل مسترد
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ تھے۔سماعت کے آغاز پر وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں انتخابات کی تاریخ دینے کی حد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس پر جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا اس سب کا نظر ثانی کیس سے تعلق نہیں بنتا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیں تاکہ دلائل تیار کر سکوں۔جسٹس منیب نے ریمارکس دیئے کہ جو فیصلہ آیا وہ کیس ختم ہو چکا۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا سیکشن 58،57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
جسٹس منیب اختر نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ وکیل صاحب ذہن میں رکھیں یہ نظر ثانی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کی ذمہ داری دیتا ہے اختیار نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے متعلق واضح ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ 3 بار بتا چکے کہ الیکشن کمیشن کے پاس طاقت نہیں ذمہ داری ہے اب آگے چلیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ آگے نہیں بڑھا سکتا، آپ نظر ثانی کیس میں ہمارے سامنے آئے ہیں دوبارہ سے دلائل مت دیں۔جسٹس منیب اختر کا وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہی دائرے کے گرد گھومنا بند کریں، آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عملدرآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔فاضل جج نے مزید کہا کہ عدالت نے متعدد بار پوچھا الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز اور سکیورٹی دی جائے تو انتخابات کرائیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا فنڈز اور سکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جب بھی آئینی خلاف ورزی ہوگی عدالت مداخلت کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں وزارتِ داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے اور 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی گئی۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ پیر تک ایمان مزاری کے خلاف صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر آگاہ کریں۔سماعت کے آغاز میں عدالت نے وزاردت داخلہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائیں ہیں؟ جس پر وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ حکام کیسی بات کر رہے ہیں؟۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے، آرڈر دیر سے ملا ہے کچھ وقت دے دیا جائے، ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے۔عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو کیا ہدایات ہیں؟ جیل میں ہے آپ تفتیش کریں چالان جمع کرائیں ٹرائل کرائیں، عدالت سے کیا کہنا چاہیے تھا اور کیا نہیں کہنا چاہیے، میں اس سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، سیکرٹری داخلہ کو بتائیں کہ ایمان مزاری کے کیس میں کورٹ آرڈر کیا ہے؟ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو 20 اگست کے بعد کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
نئی دہلی( پی پی آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو گذشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ باﺅلر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دس ستمبر سے شروع ہونے والی ڈھاکاپریمیئر لیگ کے دروازے پاکستانی کھلاڑیوں پر بند کردئیے ۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ٹیموں کے مطالبے کے باوجود پاکستان بورڈ سے اجازت طلب کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی جو بڑی تعداد میں ڈھاکہ لیگ کھیلتے تھے،اس بار نہیں جاسکیں گے۔

زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
کراچی: زمبابوے کے خلاف ٹی20 اورایک روزہ سیریز میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی فاتح پاکستانی ٹیم کے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود شاہد آفریدی بات کئے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اورایک روزہ سیریز کی تکمیل پر اسٹار آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر انور علی ہرارے سے کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر موجود میڈیا شاہد آفریدی کی تلاش میں سرگرداں رہا لیکن سابق کپتان نے میڈیا سے بات نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔ گھر روانگی کے وقت اسٹار آل راو¿نڈر کافی غصے میں دکھائی دیئے۔ فاسٹ بولر انورعلی نے زمبابوے کے خلاف فتح کو آئندہ کے میچز کے لئے اہم قراردے دیا۔ اسکواڈ میں شامل محمد عرفان، ناصر جمشید، عمر امین،احمد شہزاد، اسد علی اور حارث سہیل لاہور پہنچیں گے۔ زمبابوے کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کھلاڑی زمبابوے پہنچ چکے ہیں ۔

حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا
کراچی( پی پی آئی ) حکومتی عدم دلچسپی کے سبب ایشین انڈر16 کوالیفائنگ فٹبال راﺅنڈ کا کراچی میں انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو رواں سال اے ایف سی انڈر16 کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی سونپی۔ چارماہ پہلے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کرانے کے لیے سندھ حکومت اوربلدیہ عظمی کراچی کو مطلع کیا لیکن پیپلزاسٹیڈیم میں رینجرز کی رہائش کے سبب سب کچھ تباہ ہوچکا ہے نہ میدان سرسبز ہے، نہ اسکور بورڈ سلامت، جبکہ شائقین کے لیے کرسیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کہتے ہیں کہ جب کھیل حکومت کی ترجیحات ہی نہ ہوں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔فٹبال کے ایشیائی عہدے داروں نے20 اگست کواسٹیڈیم کا معائنہ کرنا تھا لیکن انہیں اب تک مدعو نہیں کیا گیا۔ اب سرکار کی روایتی سست روی کے سبب شہرقائد آٹھ سال بھی کسی انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا
ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ آج (منگل)سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں اسکواڈز نے فتح اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں گے۔ دوسری جانب زمبابوے کے کھلاڑیوں کا بورڈ سے میچ فیس تنازع جاری ہے۔ تیسرے ون ڈے سے پہلے انہوں نے اپنی ڈیڈ لائن بڑھاتے ہوئے ٹیسٹ میچوں کے لیے مشروط شرکت کی دھمکی دی تھی۔

