آواران (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے
ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کرلیا
وی آئی پی شاپ اور دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایشیا میں خواتین صارفین کی آن لائن قوت خرید پر رپورٹ جاری کردی
صحت عامہ، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت میں غیر معمولی انسانی پر افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے احسان اللہ بیات کے لیے انسانی حقوق اعزاز
افغان وائرلیس نے 3.75جی+ سروسز جاری کردیں:افغانستان میں حقیقی موبائل براڈبینڈ لانے والا واحد سیلولر ٹیلی فونی ادارہ
اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 42افرادکو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا
مراکش نے وزارت کھیل اور اسٹیڈیم کے سربراہوں کو برطرف کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ میں قبائلی عمائدین سے گفتگو،جمعیت میں شمولیت کی دعوت دی
کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جو تین روزہ دورے پر ہفتہ کو کوئٹہ پہنچے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے تینوں ایام مصروف گزارے اہم شخصیات سے ملاقاتیں،کارکنوں سے خطاب کیساتھ ساتھ انھوں نے قبائلی عمائدین سے بھی گفتگو کی اور جمعیت میں شمولیت کی دعوت دی۔۔
لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی،فضائی آلودگی کم
لاہور(پی پی آئی)لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی ہے اورآلودگی کی اعتبار سے لاہور پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں ا سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، فیز 8 ڈی ایچ ااے میں فضائی آلودگی میں آلودگی کی شرح 484، سیدمراتب علی روڈپر457، یوایس قونصلیٹ میں ا 392، جوہر ٹاؤن میں 384 ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق انتظامیہ اور ماہرینِ صحت کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسے اجتناب کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔
شہید ناموس رسالت غازی علم الدین کایوم شہادت آج منایا جائے گا
کراچی(پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا 94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے پرمیاں والی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے غازی علم الدین کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور ہر سال عام تعطیل نیزغازی علم الدین کا تذکرہ شامل نصاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کرلیا
(December 16, 2014)
میونخ، 16 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — معروف اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیت ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داری جی-سسٹمز اور ایلمور کے ساتھ اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کے پاور پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی سروس فراہم کرنے کی خاطر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر شمسی تنصیب کے معروف ادارے اراوا پاور اور دنیا کی بڑی بجلی کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے اکی ای ڈی ایف انرجیز نوویلس اسرائیل (“ای ڈی ایف-ای این”) کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ایلات سے تقریباً 45 کلومیٹر دور شمال میں کبوتز کتورا میں واقع منصوبہ 600,000 مربع میٹر کی صحرائی زمین پر بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ نئی شمسی توانائی تنصیب ہر سال 70,000 میگاواٹ گھنٹے سے زیادہ کی صاف اور قابل تجدید توانائی پیدا کرے گی۔ ای ٹی سولر اس شمسی پلانٹ کے لیے منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن اور پلانٹ کی خاکہ بندی، خرید، ضبط معیار، تعمیراتی نگرانی اور سپردگی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ای ٹی سولر دیکھ بھال کی خدمات کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے بھی کام کرے گا، اور اراوا پاور آپریشن خدمات پیش کرے گا۔ ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈینس شی نے تبصرہ کیا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں اب تک سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ ہے، یہ مقامی مارکیٹ میں صاف، قابل مقدور اور قابل بھروسہ توانائی کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے ہمارے جامع شمسی توانائی حلوں کا اہم مظاہرہ بھی ہے۔ ہمیں ای ڈی ایف-ای این اور اراوا پاور کے ساتھ اپنے تعاون کو پھیلانے اور گہرا کرنے پر خوشی ہے، کہ ہم رواں سال اسرائیل میں 7.8 میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل کے بعد افادہ عام کے اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیں۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی کے پلانٹ کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال شامل ہیں۔ ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.comاور www.etsolutions.de۔ ای ڈی ایف-ای این کے بارے میں ای ڈی ایف انرجیز نوویلس قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں رہنما ہے۔ ادارہ بنیادی طور پر اپنے مالک ادارے اور تیسرے فریقین کے لیے زیادہ تر یورپ اور شمالی امریکہ میں ماحول دوست بجلی توانائی کے منصوبے تعمیر کرتا، نصب کرتا اور چلاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.edf-energies-nouvelles.com۔ اراوا پاور کے بارے میں اراوا پاور اسرائیل میں معروف شمسی توانائی کے اداروں اور شمسی شعبے کے رہنما اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ 2011ء میں کیتورا سن، اسرائیل میں زمینی بنیاد پر شمسی
وی آئی پی شاپ اور دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایشیا میں خواتین صارفین کی آن لائن قوت خرید پر رپورٹ جاری کردی
(December 16, 2014)
سروے میں شامل ایشیائی خواتین میں تقریباً 90 فیصد آن لائن ملبوسات اور لوازمات خریدتی ہے جبکہ 63 فیصد جواب دینے والی خواتین روزانہ آن لائن دکانوں کو تلاش کرتی ہیں گوانگ چو، چین، 16 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چین اور دنیا بھر میں برانڈز کے لیے سب سے بڑے آن لائن رعایتی خوردہ فروش اور ساتھ ساتھ چین میں خواتین کے لیے نمبر 1 عمودی ای-کامرس خوردہ فروش وی آئی پی شاپ ہولڈنگز لمیٹڈ (این وائی ایس ای: VIPS، vip.com) نے ایشیا میں خاتون صارفین کی بڑھتی ہوئی قوت خرید کے حوالے سے سروے پر اکنامسٹ گروپ کے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ شراکت داری اور آغاز کیا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20141216/0861409493 رپورٹ “عروج کی جانب اور آن لائن: ایشیا میں خواتین صارفین” کے عنوان سے آج جاری کی گئی تھی، اور اس میں برعظیم چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں بڑے شہری علاقوں کی 5,500 خواتین کے ساتھ ساتھ صارفی تجزیہ کاروں، اہم خوردہ فروشوں اور برانڈ مالکان کا سروے کیا گیا۔ تحقیق نے پایا کہ خواتین خطے میں آن لائن خریداری کی ترقی کو تحریک دے رہی ہیں، جن میں سے کئی آف لائن پر آن لائن کو ترجیح دے رہی ہیں۔ سروے میں جواب دینے والیوں میں سے 63 فیصد انٹرنیٹ پر کم از کم دن میں ایک مرتبہ مصنوعات اور خدمات کی تلاش کرتی ہیں، جبکہ تقریباً 30 فیصد روزانہ دو یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ یہ کرتی ہیں۔ علاقے میں 80 فیصد سے کچھ کم خواتین کریانے کا سامان آن لائن خریدتی ہیں، 83 فیصد آرائش و زیبائش کے سامان کے لیے اور ملبوسات اور لوازمات کے لیے کچھ مزید بڑھ کر تقریباً 90 فیصد خواتین آن لائن جاتی ہیں۔ وی آئی پی شاپ کے چیئرمین اور سی ای او ایرک شین نے کہا کہ “خواتین ایشیائی مارکیٹ میں تحریک دینے والی انوکھی اور اہم قوت ہیں۔ اور وی آئی پی شاپ میں 90 ملین کل اراکین میں 80 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں، جو ہماری فروخت کے 90 فیصد کی حامل ہیں۔ ای آئی یو کے ساتھ شراکت داری ہمیں صارفی خریداری کی عادات کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع دے گی اور چین میں آن لائن خوردہ مارکیٹ میں قائدانہ کردار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔” عمارات میں واقع کاروباروں پر توجہ دینے والے خوردہ فروشوں کے لیے سب سے پریشان کن بات یہ کہ تقریباً نصف – 49 فیصد – خواتین نے اتفاق یا بھرپور اتفاق کیا کہ وہ دکانوں کے بجائے آن لائں شاپنگ کے تجربے کو ترجیح دیتی ہیں۔ برعظیم چین میں یہ تناسب 69 فیصد تک ہے۔ رپورٹ کے اضافی کلیدی انکشافات یہ ہیں: ایشیا کے بڑے شہروں میں خواتین تیزی سے خود مختار ہو رہی ہیں۔ خطے بھر سے سروے میں جواب دینے والی 43 فیصد خواتین انتظامی، ایگزیکٹو یا ماہرانہ خدمات کے عہدوں پر موجود ہیں، جبکہ 83 فیصد گھریلو آمدنی میں حصہ ڈالتی ہیں۔ بیشتر خواتین بجٹ ان اشیاء کے لیے ترتیب دینے میں خود مختار ہیں آرائش و زیبائش کے سامان (81 فیصد)، ملبوسات اور
صحت عامہ، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت میں غیر معمولی انسانی پر افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے احسان اللہ بیات کے لیے انسانی حقوق اعزاز
(December 16, 2014)
کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر افغانستان آزاد انسانی حقوق کمیشن (AIHRC) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیما ثمر نے 8 دسمبر 2014ء کو احسان اللہ بیات کو اپنا انسانی حقوق ایوارڈ پیش کیا۔ اعزاز جناب بیات کے افغانستان – خصوصاً دیہی علاقوں میں – اپنے غیر منافع بخش ادارے بیات فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں، عورتوں، غرباء اور ضعیفوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے کام پر دیا گیا ہے۔ اپنے انتخاب کا علم ہونے پر جناب احسان بیات نے کہا کہ “میں اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے دوران اے آئی ایچ آر سی کی جانب سے اس اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ تاریخی عالمی معاہدہ دنیا بھر میں تمام افراد کو یکساں مواقع دینے کی کوششوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مضبوط کیا گیا تھا، اور گزشتہ تیرہ سالوں میں ایک ایک نئے اور جدید افغانستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا میرے لیے ایک اعزاز تھا جو عالمگیر انسانی حقوق کی ضرورت کا فہم اور حمایت رکھتا ہو۔” جناب بیات نے مزید کہا کہ “گزشتہ تیرہ سالوں میں میری تمام انسانی اور کاروباری کوششیں، چاہے وہ بیات فاؤنڈیشن کے تحت ہوں، افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی، یا آریانہ ٹیلی وژن و ریڈیو کے تحت، ان کی نظریں تمام افغانوں پر مرکوز رہیں – ان کے مقام اور زبان سے بالاتر ہو کر – تاکہ ملک کے لیے مشکل دہائیوں میں تمام ناانصافی کو شکست دے سکیں اس امید کے ساتھ کہ افغان مرد، عورت اور بچے ملک کے تمام حصوں سے اکٹھے ہوں، تعمیر نو کریں> استحکام دیں اور اپنی قوم کو آگے لے جائیں۔ ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کی تعلیم کی حمایت جاری رکھیں گے اور تمام افغانوں کے حقوق کی مزید حفاظت اور انہیں عزیز رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں مدد کریں گے۔ اس لیے میں عاجزانہ طور پر اے آئی ایچ آر سی کا رواں سال کا اعزاز قبول کرتا ہوں۔” آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک کے بارے میں 2005ء میں جناب احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو (اے ٹی این) افغانستان کے سب سے بڑے نجی ابلاغی چینلز ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 25،000،000 افغانوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ اے ٹی این بذریعہ سیٹلائٹ یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں دری اور فارسی بولنے والے ناظرین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ معلومات، مواد اور تفریح پر مرکوز اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مسائل پر خصوصی نظر رکھتے ہیں اور اے ٹی این کی ٹیم واقعات کی درست اور غیر متعصبانہ خبریں پیش کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہے۔ ابتداء ہی سے اے ٹی این کا ہدف شمولیت و تعلیم اور “بہتر کل کے لیے دروازے” پیش کرنا ہے ۔ دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں (اے ٹی این
افغان وائرلیس نے 3.75جی+ سروسز جاری کردیں:افغانستان میں حقیقی موبائل براڈبینڈ لانے والا واحد سیلولر ٹیلی فونی ادارہ
(December 16, 2014)
کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء / پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اپنے جامع 2جی نیٹ ورک اور کامیاب موبائل رقوم منصوبے (مائی منی) کی بنیاد پر افغانستان کے پہلے موبائل آپریٹر افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) افغان ٹیلی کمیونی کیشنز شعبے میں اپنے قائدانہ کردار کو جاری رکھتے ہوئے آج کابل میں 3.75جی+ سروسز کے اجراء کے ذریعے حقیقی موبائل براڈبینڈ خدمات پیش کرنے والا پہلا موبائل ٹیلی فونی ادارہ بن گیا ہے۔ دنیا بھر کے معروف فروخت کنندگان کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کابل میں اپنے ریڈیو اور بنیادی نیٹ ورک کو مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کرنے والے اے ڈبلیو سی سی کی سروس کا اجراء اسے کابل شہر میں اپنے ہر 3جی مقام پر افغانستان میں جدید ترین ڈوئل-کیریئر-ایچ ایس پی اے+ (ہائی اسپیڈ پیکٹ ایکسس پلس) ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا واحد آپریٹر بناتا ہے۔ یہ حل افغانستان میں پہلیبار 42 ایم بی پی ایس فی سیل کا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو کابل میں تیز ترین 3جی سروس دے رہا ہے۔ افغان وائرلیس نے اپنے 3جی اجراء کے حصے کے طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6) کا بھی نفاذ کیا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کو آج افغانستان میں تمام آئی پی وی 6 نیٹ ورک کے ساتھ پہلا اور واحد ادارہ بنا رہی ہے۔ اس حل کے ساتھ اے ڈبلیو سی سی تمام افراد اور اداروں کو ایک عوامی آئی پی ایڈریس فراہم کرتی ہے جو دنیا بھر میں کہیں سے بھی براہ راست قابل رسائی ہوگا، اور اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو آئی پی وی 4 کے مقابلے میں زیادہ حفاظت کے ساتھ گھریلو خودکاری، فائل شیئرنگ، آن لائن گیمنگ، پیئر-ٹو-پیئر پروگرامز اور دیگر ایپلی کیشنز کو سنبھالنے جیسی سرگرمیوں میں آسانیاں دے گا۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے افغانستان کے ٹیلی فونی شعبے میں صنعت کے رہنما ادارے کی حیثیت اور ذمہ داری کا لطف اٹھا چکے ہیں اور ہمیں ملک میں پہلے ایسے حقیقی موبائل براڈبینڈ فراہم کنندہ کی حیثیت اختیار کرنے پر فخر ہے جو “براڈبینڈ” کی عالمی تعریف پر پورا اترتا ہو۔ ہمیں کابل میں اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے پر خوشی ہے، چاہے وہ بہتر انٹرنیٹ سرفنگ کی صورت میں ہو، آن لائن گیمنگ یا ایس ڈی یا ایچ ڈی فارمیٹ میں بہتر وڈیو دیکھنے کے تجربات ہوں، ہمیں یقین ہے کہ صارفین جلد ہی 3.75جی+ ٹیکنالوجی اور موبائل براڈبینڈ کے حقیقی معنی اور تیز رفتاری کو سمجھ جائیں گے۔” جناب امین نے مزید کہا کہ “3جی میں منتقلی کے اپنے حصے کے طور پر ہم نے ملک میں انٹرنیٹ گنجائش کو بھی بڑھایا ہے اور کابل کے گرد ایک بہتر اور بھرپور ٹرانسمیشن نیٹ ورک تعمیر کیا ہے تاکہ ڈیٹا کے بڑے حجم کے قابل بھروسہ اور ہموار بہاؤ کو ممکن بنایا جا سکے جو موبائل براڈبینڈکی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ یہ ہمیں حقیقی برانڈبینڈ
اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 42افرادکو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا
(December 16, 2014)
میڈرڑ:اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 2010-11کے اسپینش لالیگا سیزن میں لیونٹے اور ریال زاراگوزے کے درمیان میچ کو فکس کرنے کے الزام میں 42افراد کو سزادینے کی سفارش کی ہے۔ اسپینش سیکنڈ ڈویژن کے فائنل میچ میں ریال زاراگوزانے لیونٹے کو1-2سے شکست دی تھی۔ پراسکیوٹر کے مطابق اس میچ کو فکس کیا گیا تھا ،جس میں نامزد 42افراد میں 28دونوں طرف کے کھلاڑیوں سمیت انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ زاراگوزا کے سابق صدر اگاپیتواگلیسیاس ،سابق کو چ جیوئر آگیئر،دو سابق ڈائرکٹراور کچھ کھلاڑی جو حتمی ٹیم میں شامل نہیں تھے بھی شامل ہیں۔ الزام میں کہا گیاہے کہ لیونٹے کے کھلاڑیوں کو میچ ہارنے کے لیے9لاکھ65ہزار یورواداکئے گئے تھے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایندر ہریرا اور ایٹلیٹکومیڈرڑ کے کپتان گابی جیسے مشہور کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کیاگیاہے۔
مراکش نے وزارت کھیل اور اسٹیڈیم کے سربراہوں کو برطرف کردیا
(December 16, 2014)
رباط:مراکش نے کھیلوں کے سرکردہ اہلکاروں کو فٹ بال میدان سے نکاسی آب میں ناکامی پر برطرف کردیاگیا۔ مراکش کے پرنس مولے عبداللہ اسٹیڈیم میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلہ ہونا تھا جس میں بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی بروقت نہیںکی جاسکی تھی۔ مراکش کی وزارت کھیل کے جنرل سیکرٹری کریم آکاری ،ڈائرکٹر اسپورٹس مصطفی آزیرول اور ڈائرکٹر اسٹیڈیم سید ازکا کو معطل کردیا گیاہے اور ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے فیفا نے مخدوش حالات پر مراکش سے تمام میچوں کو تبدیل کردیا تھا۔
