مراکش نے وزارت کھیل اور اسٹیڈیم کے سربراہوں کو برطرف کردیا

رباط:مراکش نے کھیلوں کے سرکردہ اہلکاروں کو فٹ بال میدان سے نکاسی آب میں ناکامی پر برطرف کردیاگیا۔ مراکش کے پرنس مولے عبداللہ اسٹیڈیم میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلہ ہونا تھا جس میں بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی بروقت نہیںکی جاسکی تھی۔ مراکش کی وزارت کھیل کے جنرل سیکرٹری کریم آکاری ،ڈائرکٹر اسپورٹس مصطفی آزیرول اور ڈائرکٹر اسٹیڈیم سید ازکا کو معطل کردیا گیاہے اور ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے فیفا نے مخدوش حالات پر مراکش سے تمام میچوں کو تبدیل کردیا تھا۔

Latest from Blog