گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 20 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام کے مطابق ایف سی کی مددسے حب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی اس دوران اسمگل سامان برآمد ہوا، حب میں بس سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوا جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔حکام نے بتایا کہ ادو میں بسوں سے فریج کی گیس سے بھرے سلنڈر، ممنوعہ کیمیکل اور چھالیہ برآمد کرلیے گئے، 2 بسوں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت 30 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق حب میں ایک اور کارروائی کے دوران اسمگل کپڑا، سگریٹس، پلاسٹک بیگ اور چھالیہ برآمد ہوا، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان اور بس بھی ضبط کر لی گئی۔حکام نے بتایا کہ حب میں چوتھی کارروائی کے دوران بس سے اسمگل کپڑا، شاپنگ بیگ، چھالیہ، بھارتی گٹکا اور سگریٹس برآمد ہوا، اسمگل شدہ سامان اور بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ایک اور بس سے چھالیہ برآمد ہوا، جس ک مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ حب میں کنٹینرز سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔
کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی، 4 روز میں 75 لاکھ 32 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا۔
Moreکراچی(پی پی آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دائرہ کار کچے کے علاقہ اور ملحقہ دیہات تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجویزحکومت کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق
Moreکراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں 10 کارروائیوں کے دوران 384 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 10ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے
Moreاسلام آباد(پی پی آئی) سینیٹ کا آئندہ اجلاس بدھ 22 مئی سے شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کرینگے، سیینٹ کا مجوزہ اجلاس بجٹ پاس ہونے تک
Moreاسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن 17 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ 25۔2024کے سلسلہ میں اسمبلی کا اجلاس 6 جون سے شروع کرنے کی
Moreکراچی(پی پی آئی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک
Moreکراچی(پی پی آئی)آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان کے تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ تنخواہ دار
Moreکراچی(پی پی آئی)ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار
More