فیصل آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی اب وزیراعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو جلایا، مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کراچی، پنجاب، فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 75 سالوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں، مودی کی ایما پر مسجدوں کو شہید کیا گیا، عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کی دہشت گرد کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز جاری
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق رازق سنجرانی کو 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا اور رازق سنجرانی کو 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔تحریری حکم نامے کے مطابق ایم ڈی سیندک میٹیلز لمیٹڈ بلوچستان ہونے کی بنا پر 2019 سے 2046 تک 22 گریڈ کی رہائش الاٹ ہوئی، کیٹیگری ون رہائش گریڈ 21، 22 کے افسران کیلئے مختص ہے لیکن سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں، اسٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ ایک 33، 34 سالہ شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے۔ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟ رازق سنجرانی توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرائیں اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
حکومت اسٹریٹیجک اداروں کا انتظام اپنے پاس رکھے گی، دیگر کی تنظیم نو یا نجکاری ہو گی: شمشاداختر
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاہے کہ سرکاری ادارے ملکی معیشت کو سالانہ 500 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سٹریٹیجک نوعیت کے اداروں کا انتظام اپنے پاس رکھے گی، دیگر اداروں کی تنظیم نو یا نجکاری کی جائے گی کیونکہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 500 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، موجودہ حکومت نے اس حوالے سے پالیسی اسٹرکچر اور ڈیزائن تیار کیا ہے۔شمشاد اختر نے کہا کہ 2020 میں ایس او ایز کے نقصانات 500 بلین روپے تھے، فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے وزارت خزانہ مدد کرے گی، فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں میں 85 کمرشل ادارے بھی شامل ہیں، ان میں پاور سیکٹر کے 20 ادارے شامل ہیں، حکومتی ادارے خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے، 10 منافع بخش اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی فہرست بنالی ہے،۔ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے زریعے آزادانہ بورڈ ممبرز کا تقرر کیا جائے گا، بورڈ ممبران کو اپنے عہدے کی میعاد کی سیکیورٹی دی جائے گی،نگراں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مختلف اوقات میں حکومتی ملکیتی اداروں کی تنظِیم نو کی گئی، حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے۔شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، کوئی وزارت سرکاری محکموں کو کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی کمپنیوں کی 350 ارب روپے کے منافع ہیں، ان میں سے 185 ارب روپے کے صرف تیل و گیس کمپنیوں کا منافع ہے، سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کی بنیادی وجہ میرٹ کے بغیر تعیناتیاں ہیں۔
پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے ٹیکس لے،غریبوں کو تحفظ دے: سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک(پی پی آئی) آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے، یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم سے بہت اچھی ملاقات رہی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات میں محصولات کی وصولی کو ترجیح دینے اور پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط پالیسیوں کی اہم ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس نے بھی عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تفصیل جاری کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے بعد ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سربراہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔
تلاش کریں
خبریں

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
کراچی: پاکستان کی ٹاپ اسکواش پلیئر ماریہ طور ونٹر کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ کینیڈا کے شہر وینی پیگ جاری ایونٹ میں ماریہ طور پہلی ہی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ ذکاءاشرف کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت قانون کے مطابق کسی بھی عہدے دار کو ہٹانا چاہتی ہے تو ہٹا سکتی ہے۔ حکومت موجودہ قوانین میں ترامیم کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزارت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذکاءاشرف کے وکیل عفنان کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت اپنے اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم کر کے پیٹرن کا رول ختم کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایس آر او جاری کیا گیا اور وہ نوٹس میں نہیں لایا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سب ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں وزارت سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ذکاءاشرف کو رواں برس ریٹائر ہونا تھا۔ گزشتہ سال قوانین میں ترمیم کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی۔عاصمہ جہانگیر نے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرتھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیرکی۔ اوراپنے دورے کویادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں اس موقع پر خوش گوارموڈ میں دکھائی دیئے۔

اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
میڈرڈ: اسپین میں ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست رہی ۔ فنی خرابی کے باعث ریڈبل ٹیم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جیریز سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں ریڈبل کی مشکلات بڑھ گئیں ۔عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کی جگہ ڈینئل ریکارڈو کو آخری لیپس میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ،کار میں دھواں اٹھنے کے باعث وہ ریس مکمل نہ کرسکے ۔میکلارن کے کیون میگنیوسن ایک منٹ 23سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں ۔