اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست

میڈرڈ: اسپین میں ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست رہی ۔ فنی خرابی کے باعث ریڈبل ٹیم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جیریز سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں ریڈبل کی مشکلات بڑھ گئیں ۔عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کی جگہ ڈینئل ریکارڈو کو آخری لیپس میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ،کار میں دھواں اٹھنے کے باعث وہ ریس مکمل نہ کرسکے ۔میکلارن کے کیون میگنیوسن ایک منٹ 23سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں ۔

Next Post

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری

Fri Jan 31 , 2014
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح […]