کراچی (پی پی آئی)نبی کریم ﷺکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے نامساعد حالات کے باوجود فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار تحفظ ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات سے ملاقات میں کیا کیا۔پی پی آئی کے مطابق محمد انور پٹنی نے کہا کہ 7ستمبر کا دن مسلمانوں کے لئے یوم فتح مبین ہے اس روز پیر مہر علی شاہ کے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کی جدوجہد کو مولانا شاہ احمد نورانی و دیگر کی کوششوں سے حقیقی کامیابی ملی تھی اور پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا تھا۔
شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
برطانیہ نے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے
کراچی(پی پی آئی) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے گئے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سکینرز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 16 لاکھ پاکستانی بستے ہیں، یہ پاکستانی برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارا خاص تعلق ہے، ہر سال لاکھوں افراد پاکستان اور برطانیہ کا سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی نقل و حرکت دونوں ممالک کے عوام میں مضبوط تعلق کی عکاس ہے، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے لیے فضائی روابط بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ نے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لیے 6 کروڑ مالیت کے جدید سکینرز فراہم کیے ہیں، اس اقدام سے مسافروں کے سامان کی مناسب سکیننگ ہو سکے گی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سکینرز حوالے کرنے پر خوشی محسوس ہوئی۔
لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ
لاہور(پی پی آئی) لاہور: لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے ڈی سی لاہور نے فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔ڈی سی لاہور کے مطابق شہر یا گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ کا بڑا سبب ہے، شہر بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے، سالڈ ویسٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔رافعہ حیدر نے کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
نسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر حلیم عادل شیخ رہا، دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
کراچی(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کی، انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔
تلاش کریں
خبریں

شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(September 23, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے نواحی قصبہ غلام مرتضیٰ رند میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی ۔ قصبہ غلام مرتضیٰ رند کے رہائشی مولا بخش کی تین سالہ بیٹی علیشاہ سنگر ماتیز نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے پیر پھسل جانے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
(September 21, 2013)
سنگاپور: فارمولا ون کے ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے ۔سنگاپور گراں پر ی کے پریکٹس سیشن کے دوسرے راﺅنڈ میںسباستین ویٹل مقررہ اسپیڈ سے زائدپر اپنی کار کو چلایا ،جس کی وجہ سے ان پر 200یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سباستین ویٹل اتنی رقم دس منٹ سے بھی کم وقت میں کماتے ہیں ۔سباستین ویٹل کی سالانہ آمدنی 12ملین یورو ہے جوکہ ایک دن کے حساب سے 32376یو رو بنتے ہیں ۔اسی حساب سے سباستین ویٹل کی فی منٹ آمدنی 22یورو بنتی ہے ۔چنانچہ عالمی چیمپئن کے لئے دو سو یورو کمانا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہداد پور اور ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے حالت تشویش ناک ہو گئی ،متعدد سینٹر بند اور عملہ کوفارغ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ سال قبل صوبے بھر میں ہیپا ٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے شروع کیا جانے والا پروگرام دو ماہ سے سرکاری طور پر انجکشن اور ادویات نہ ملنے سے عملاً بند ہو چکا ہے ،ضلع سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں قائم سینٹروں میںہیپاٹائٹس کے موذی مراض کی دوائیاں دو ماہ سے مریضوں کو نہیں ملنے کے سبب متا ثرہ لوگ سخت عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کو مقررہ مدت میں دوائیاں نہیں ملی تو یہ مرض مزیدشدت کے ساتھ ابھر ے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اسپتال شہدادپور میں تقریبا±چا ر سوکے قریب مریض درج ہیں، اس اسپتال میں ہیپائٹس کی پانچ ہزار روپے کی پی سی آر ٹیسٹ صرف آٹھ سو روپے میںکی جاتی ہے لیکن ادویات اور بھاری قیمت والے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہار امریضوں کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔ادھر پی ایم اے شہداد پور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام شبیر قائم خانی نے حکومت کی توجہ اس امر کی جا نب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس موذی مرض کے انسداد کے لئے اقدامات کر نا اشد ضروری ہے ، ہیپاٹائٹس پروگرام سے مستقل ادویات اور انجکشن فوری طور پر فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ کام متعلقہ اداروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوںپر کر نا چاہیے۔

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
(September 21, 2013)
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
(September 21, 2013)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔
