ریا ل سوشیئڈڈ نے ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا

شیفلڈ شیلڈ:تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

زمبابوے کے ڈو میسٹک کھلاڑیوں کی کم معاوضے کے خلاف ہڑتال

پیباڈی کے چیئرمین اور سی ایاوگریگبوائس کا عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کہ وہ عالمی توانائی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے تین بڑے ایپک ممالک سے سیکھے گئے اسباق استعمال کریں

پال جی ایلن نے ایبولا متاثرہ مغربی افریقہ میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی انسانی امداد کا اعلان کردیا

گوچین میں 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اختتام پذیر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ریا ل سوشیئڈڈ نے ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا

میڈرڑ:ہسپانوی فٹ بال کلب ریال سوشئیڈڈ نے انگلش کلب ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹد کے سابق کوچ ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا ننیا منیجر مقرر کردیا۔ ریال سوشیئڈڈ کے اعلان میں کہا گیاہے ڈیوڈ موئس کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس معاہدے کے مطابق ڈیوڈ موئس 30جون 2016تک کلب سے جڑے رہیں گے۔ ریال سوشیئڈڈ کے برطرف کوچ جاگوبا نے کلب کو دو سیزن میں مایوس کردیا تھا ان کی موجودگی میں سو شیئڈڈکی ٹیم 2013کے سیزن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی جبکہ 2014میں ساتویں نمبر پر چلی گئی تھی جبکہ یورپا لیگ سے باہر ہوگئی تھی۔ ریال سوشیئڈڈ نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں چمپین ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڑ کو1-2سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں

شیفلڈ شیلڈ:تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

تسمانیہ:آسٹریلیا کے شیفلڈ شیلڈ کے مقابلے میں تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تسمانیہ نے دوسری اننگز میں جارڈن سلک اور جوناتھن کی شان دار بیٹنگ کے باعث میچ کے چوتھے روز کے آغاز میں ہی وکٹوریہ کو8وکٹوں سے شکست دے دی، تسمانیہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں200 کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹیں کھو دیں، جارڈن سلک نے ناقابل شکست 97اور جوناتھن ویلز نے آﺅٹ ہوئے بغیر47رنز بنائے۔ تسمانیہ نے پہلی اننگز میں253رنز بنائے جبکہ وکٹوریہ کی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 279اور دوسری اننگزمیں 173رنز بناسکی تھی۔

مزید پڑھیں

زمبابوے کے ڈو میسٹک کھلاڑیوں کی کم معاوضے کے خلاف ہڑتال

ہرارے:زمبابوے کے ڈومیسٹک کھلاڑی کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاوضے کے تنازعے پر ہڑتال پر چلے گئے۔کھلاڑیوں کے ہڑتال پر جانے کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ لوگن کپ کے مقابلے بھی تاخیر کا شکارہوگئے ہیں،آج دو میچ کھیلے جانے تھے ،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیل جروس جو کہ انگلش کاﺅنٹی لینکا شائر کے لیے کھیلتے ہیں ہرارے میں اورسیز کھلاڑی کی حیثیت سے رینہوس کی نمائندگی کررہے ہیں، جروس کا کہنا ہے کہ میچوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں مصروف ہے جہاں انھیں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔

مزید پڑھیں

پیباڈی کے چیئرمین اور سی ایاوگریگبوائس کا عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کہ وہ عالمی توانائی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے تین بڑے ایپک ممالک سے سیکھے گئے اسباق استعمال کریں

سینٹ لوئس، 10 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکئستان — پیباڈی انرجی (این وائی ایس ای: BTU) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرگریگری ایچ بوائس نے آج توانائی افلاس سے نمٹنے اور عالمی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات کو طویل المیعاد انداز میں پورا کرنے کے لیے ایک پانچ نکاتی پالیسی پیش کی ، جو تین ایشیا-بحر الکاہل اقتصادی تعاون (APEC) بڑے ممالک سے سیکھے گئے قابل قدر اسباق کا حوالہ دیتی ہے۔ بیجنگ میں 2014ء ایپک سی ای او اجلاس میں سربراہان مملکت اور سی ای اوز کے وسیع البنیاد مذاکرات کے دوران بوائس نے کہا کہ چین، آسٹریلیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ تینوں نے توانائی افلاس کو کم کرنے، کم خرچ توانائی رسائی تخلیق کرنے اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے اہم پالیسی سبق پیش کیے ہیں۔ چین 1990ء سے 650 ملین افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے کوئلہ استعمال کرچکا ہے جس کے دوران کل مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں 850 فیصد اضافہ ہوا اور کوئلے سے بننے والی بجلی کے استعمال آٹھ گنا بڑھا، اس پیشرفت کو بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے “ایک اقتصادی معجزہ” قرار دیا۔ آسٹریلیا نے کاربن محصول کو منسوخ کرنے کے فوری مقصد کے لیے گزشتہ سال نئی حکومت کا انتخاب کیا، اس محصول نے ہفتہ وار 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کا اقتصادی بوجھ بنا رکھا تھا۔ ٹیکس کو موقوف کرنے سے ہر عام خاندان کو بجلی اخراجات میں 550 ڈالرز سالانہ کی بچت متوقع ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کوئلے کی جدید ٹیکنالوجیز میں یکساں مرحلہ وار سرمایہ کاری کے ذریعے اخراج میں نمایاں کمی حاصل کی ہے اور آج دنیا میں ہوا کا بہترین معیار رکھنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کی بجلی میں کوئلے کا استعمال 1970ء سے اب تک 170 فیصد بڑھ چکا ہے، جس کے ساتھ جی ڈی پی دوگنا اور کلیدی اخراج کی شرح فی میگاواٹ گھنٹہ 90 فیصد تک کم ہوئی۔ بوائس نے کہا کہ “توانائی عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانا تمام عالمی رہنماؤں کا کام ہے۔ توانائی افلاس کو خاتمے تک پہنچانا – جو دنیا کا نمبر ایک انسانی و ماحولیاتی بحران ہے – جامع ترقی اور علاقائی ربط سازی کے لیے ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایک مرتبہ اس بحران کو حل کرنے کے بعد ہمارے دیگر اجتماعی مسائل کہیں زیادہ قابل تکمیل ہوں گے۔” ہر روز دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے نصف سے زيادہ افراد اپنی زندگیوں میں مناسب بجلی کے بغیر اٹھتے ہیں۔ اربوں افراد کھانا پکانے اور گرمی حاصل کرنے کے لیے قدیم چولہوں پر بھروسہ کرتے ہیں، جس کی آگ سے نکلنے والا دھواں قبل از وقت بیماری اور زندگی کے خاتمے کا سبب ہے۔ توانائی افلاس سے ہونے والی گھریلو فضائی آلودگی عالمی سطح پر ہونے والی اموات کا چوتھا سب سے بڑا سبب ہے۔ رواں پانی، خوراک کو محفوظ کرنے، گھر میں روشنی کرنے اور اسے گرمی دینے جیسی روزمرہ کی سادہ ضروریات کافی توانائی نہ رکھنے والے خاندانوں کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، بوائس نے کہا۔ ان

مزید پڑھیں

پال جی ایلن نے ایبولا متاثرہ مغربی افریقہ میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی انسانی امداد کا اعلان کردیا

– امداد اہم بنیادی ضروریات اور لازمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی؛ ایکشن اگینسٹ ہنگر، امریکیئرز اور ڈائریکٹ ریلیف ایلن کے 100 ملین ڈالرز کا حصہ وصول کریں گی سیاٹل، 6 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پھیلنے سے خطرے سے دوچار ہونے والوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی گرانٹس کا اعلان کیا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی یہ امداد امدادی انجمنوں کو ایبولا سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، رسد اور بچاؤ کٹ فراہم کرنا ممکن بنائے گی۔ گزشتہ مہینے جناب ایلن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایبولا کے خلاف جنگ کے لیے اپنی وابستگی کو کم از کم 100 ملین ڈالرز تک بڑھا رہے ہیں۔ اس تازہ ترین امداد کے ذریعے، جناب ایلن کے وعدہ کردہ 100 ملین ڈالرز کا نصف سے بھی زیادہ حصہ اب ایبولا سے بچاؤ، اسے روکنے، علاج اور نمٹنے سے وابستہ منصوبوں کے لیے وقف ہوچکا ہے۔ انسانی کوششوں سے جناب ایلن کے نئے عہد میں شامل ہیں: ایکشن اگینسٹ ہنگر کے لیے 1.9 ملین ڈالرز کی امداد، تاکہ وہ تنہا مریضوں کو خوراک فراہم کرے، پانی کی سبیلیں اور ہاتھ دھونے کے مقامات بنائے، ایبولا سے تحفظ کے بارے میں آگہی کو بہتر بنائے اور مقامی آبادی میں صحت کے کارکنوں کی تربیت کرے۔ اس امداد کے خصوصی نتائج میں سیرالیون میں خطرے سے دوچار برادریوں میں 20 پانی کی سبیلیں لگانا؛ لائبیریا میں 60 مقامی آبادیوں میں ہاتھ دھونے کی بیسنیں، صابن اور کلورین فراہم کرنا؛ اور لائیبیریا کی 80 برادریوں اور 60 اداروں میں معلومات کی فراہمی اور رابطے کی 1600  چیزیں پیش کرنا شامل ہیں۔ امریکیئرز کے لیے 1.35 کی گرانٹ کہ وہ لائبیریا کی گرانڈ باسا کاؤنٹی میں صحت کے مقامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کم وسائل کے حامل کلینکس کو اضافی رسد اور خدمات فراہم کرے۔ خاص طور پر یہ گرانٹ شدید متاثرہ علاقوں میں ذاتی تحفظ کے سامان کی فراہمی کی اجازت دے گی، ساتھ ساتھ مقامی کلینکس اور صحت کے مراکز کے درمیان بہتر رابطے اور صحت کے مقامی کارکنوں کے لیے ایبولا کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کو بھی ممکن بنائے گی۔ یہ کام گرانڈ باسا کے مرکز کو ایبولا علاج کے یونٹوں اور کاؤنٹی کے صحت کے نظام کو چار پڑوسی کاؤنٹیوں میں دہرانے اور اسی طریقے سے تکنیکی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے گا۔ ڈائریکٹ ریلیف کے لیے 1 ملین ڈالرز کی امداد، تاکہ وہ ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقی اقوام میں میں طبی رسد کی اپنی فراہمی کو جاری رکھ سکے اور میدان عمل میں نقل و حمل میں مدد دے۔ اب تک ڈائریکٹ ریلیف فضائی و بحری راستوں سے 140 ٹن کا طبی سامان فراہم کرچکی ہے۔ جناب ایلن کی مدد ادویات،بچاؤ رسد اور ذاتی تحفظ کے سامان کی فراہمی کے ذریعے میدان میں موجود طبی ماہرین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، صحت عامہ کا سامان بنانے والوں سے طبی رسدکی افریقہ تک آمد کوذرائع نقل و  حمل

مزید پڑھیں

گوچین میں 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اختتام پذیر

گوچین، چین، 6 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 26 اکتوبر کو گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں اختتام کو پہنچا۔ 5 روزہ تقریب کا اہتمام چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری نے چونگ شان اکنامک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو اور گوچین ٹاؤن شپ کی عوامی حکومت چونگ شان کے تعاون اور یو بی ایم سینو ایکسپو کے انتظام کے ساتھ کیا تھا۔ خریداروں کے معیار کو بڑھانے کے لیے تقریب میں پہلی بار مقام پر اندراج کے لیے مہمانوں سے وصولی کی گئی۔ تقریب نے غیر ملکی خریداروں کے لیے لاؤنج، مقام پر ترجمے کی خدمات اور ہوائی اڈے، چونگ شان بندرگاہ اور مرکزی مقام کے درمیان مفت شٹل بس پیش کی۔ گوچین میلہ عالمی مارکیٹ کی تلاش اور نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کے لیے پہلے ہی ایک درچے کی حیثیت اختیار کرچکاہے۔ 2014ء سے ایک سال میں دو میلے ہوچکے ہیں، ایک بہار اور دوسرا خزاں ایڈیشن، جو نمائش کرنے والوں اور اسٹورز کو منسلک کررہے ہیں۔ خزاں ایڈیشن نے نمائش کی وسعت میں اضافہ کیا ہے: ذیلی مقامات 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئے؛ اور وسعت 250,000 سے 600,000 مربع میٹر تک پہنچ گئی۔ افتتاحی تقریب گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ مقامی حکومت اور اداروں نے تقریب میں شرکت کی اور تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ ذیلی مقام اسٹار الائنس لائٹنگ اینڈ ایل ای ڈی  ایکسپو سینٹر میں بھی اسی روز ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ 60 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 200,000 سے زاغد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی جن میں سے 56,828 مہمان مرکزی مقام پر جبکہ 138,566 ذیلی مقامات پر آئے۔ ماہر خریداروں کے قبل از وقت اندراج کل 25,607 رہے؛ جن میں سے 2,849 غیر ملکی خریداری تھے۔ ذیلی مقام، اسٹار الائنس لائٹنگ اینڈ ایل ای ڈی ایکسپو سینٹر، نے کئی مہمانوں اور خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ مہمانوں کے لیے قبل از وقت اندراج مفت تھا؛ منتظمین نے ایک نمائش کنندہ تحقیق کا نظام اور ماہر خریداروں کے لیے مفت شٹل بس بھی شروع کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خریداروں نے ذرائع نقل و حمل، ہوٹل، رہائش، ویزا، ترجمہ اور لاؤنج ایریا جیسی ایک ہی مقام پر ملنے والی خدمات کا لطف اٹھایا۔ تقریب میں مفت وائی-فائی، خریداروں کا لاؤنج اور مرکزی مقام اور چار ذیلی مقامات کے درمیان شٹل بس بھی تھی۔ مزید برآں، میلے کے لیے آفیشل ویب سائٹ کے نئے ورژن میں تازہ ترین مقامی ہوٹل اندراج اور ٹریفک کی معلومات شامل کی گئی تھیں، جسے پیش کردہ سہولت کی وجہ سے مہمانوں کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔ 14 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔ 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 سے 21 مارچ 2015ء تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں منعقد ہوگا اور اس کی توجہ مقامی مارکیٹوں اور ایک ہی مقام پر روشنی کے تبادلے کا پلیٹ فارم تخلیق کرنے پر ہوگی۔

مزید پڑھیں