اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل کیلئے قریبی رفقا اور اہم شخصیات سے مشورے جاری رکھے ہوئے ہیں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم کوو فاقی کابینہ مرحلہ وار تشکیل دینے کا مشورہ دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 10سے 12وزرا کی کابینہ تشکیل دینے کی تجویزدی گئی ہے، جس میں خزانہ، خارجہ، داخلہ،اطلاعات و نشریات، قانون و انصاف کے وزرا حلف اٹھائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق دوسرے مرحلہ میں وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیروں کا تقرر ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی،ہاشم ڈوگر،، معروف بینکر محمد زبیر کے نام زیرغورہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے اپنا پروٹوکول بھی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسقم کی کال پر سندھ کے اکثر اضلاع میں مکمل ،حیدرآباد اور میر پور خاص میں جزوی ہڑتال کی گئی
آسٹریلوی بورڈ کا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرانے کا فیصلہ
فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جناح ہاوس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب حسان نیازی کوئٹہ پولیس کے سپرد
ایبٹ آباد/ کوئٹہ /لاہور(پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا، کوئٹہ پولیس نے ملزم حسان نیازی کی گرفتاری ڈال دی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو چھٹی ارسال کر دی گئی، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم حسان نیازی جناح ہاوس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،ملزم حسان نیازی پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کاالزام ہے۔
چوہدری پرویز الہی احتساب عدالت میں پیش، 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(پی پی آئی) نیب نے صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جس پر انہیں 21 اگست تک نیب کے حوالے کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کوترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت احتساب عدالت کے جج زبیر کیانی نے کی۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت سے چوہدری پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تو وکیل امجد پرویز نے پرویز الہیٰ سے مشاورت کی اجازت طلب کی۔ انہوں نے دلائل سے قبل کہا کہ اپنے موکل سے 5 منٹ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے انہیں اجازت دیدی۔عدالت نے بعد ازاں دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔
8 سالہ بچی سے زیادتی کے قتل کیس میں 80 افراد شامل تفتیش
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کیلئے 80 افراد کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق قتل کی واردات تھانہ سنبل کے علاقے میں ہوئی جہاں 8 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، پولیس نے 80 افراد کو تفتیش میں شامل کیا ہے جبکہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جسقم کی کال پر سندھ کے اکثر اضلاع میں مکمل ،حیدرآباد اور میر پور خاص میں جزوی ہڑتال کی گئی
(September 3, 2013)
کراچی : جسقم کے سابق چیئر مین بشیر خان قریشی کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیخلاف منگل کے روز ہڑتال کی کال پراندرون سندھ کے اکثر اضلاع میں شٹر بنداور پیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ اندرون سندھ کے اضلاع لاڑکانہ ،گھوٹکی ،ٹھٹھہ، بدین،خیرپور،جام شورو،کوٹری اور دیگر اضلاع میں جسقم کے سابق چیئر مین بشیر خان قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے خلاف مکمل ہڑتال جبکہ حیدرآباد اور میرپور خاص میں جزوی ہڑتال رہی۔ جئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی کی جانب سے بشیر خان قریشی کی حکومت کی طرف سے جسم کے اجزا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے منگل کے روز ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہی نامعلوم مسلح افر اد نے حیدرآبادحالی روڈ پر پر ایک ٹرک اور ہٹری کے قریب ایک مسافر وین کو آگ لگادی جبکہ نامعلوم مسلح افراد نے قاسم آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، منگل کی صبح قاسم آباد،سٹیزن کالونی،حسین آباد،جامشورو ،کوٹری میں مکمل شٹربند اور پیہ جام ہڑتال کی گئی ان علاقوں میں تمام پیٹرول پمپ ،سی این جی پمپ اوار نجی اسکول بند رہے جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعنیات کی گئی تھی تاہم حیدرآباد اور لطیف آباد کے بڑے بازار کھلے رہے اورٹریفک بھی معمول کے مطابق چلتی رہی جبکہ گل سینٹر اور چاندی بازار بند رہے ،دوسری جانب ہڑتال کے سبب لمس،سندھ یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی کی پوائنٹ بسیں نہیں چل سکی جس کے سبب طلباءجامعات میں نہیں پہنچ سکے اورتدریسی عمل معطل رہا۔ خیرپور میں بھی جزوی ہڑتال کی گئی ،کاروبار ی سرگرمیاںدوپہر بارہ بجے سے بحال ہوگئیں۔ ضلع بدین کے متعدد شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے ، سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہی ، بعض علاقوں سے فائرنگ اور مشتعل افراد کی جانب سے ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ،تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں میں طلباءکی حاضری بہت کم رہی ،ٹریفک معطل ہونے سے اندرون سندھ سفر کے معمولات بھی متاثر ہوئے ، حیدرآباد ،بدین ،گلارچی ،مٹھی ،ڈگری اور دیگر مقامی روٹ پر سفر کرنے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے ۔ گھوٹکی کے چھوٹے بڑے شہروں ڈھرکی ،اوباڑو،میرپور ماتھیلو و دیگر شہر وں کے چہوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز سرکاری و نجی ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری اسکولز صبح سے ہی بند رہے ،پیٹرول پمپ اور CNG اسٹیشن بھی بند رہے ۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، پولیس موبائلیں وقفہ وقفہ سے شہرمیں گشت کرتی نظر آئیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ڈھرکی میں دوکانیں بند کرانے پر جسقم کے کارکنوں اور دوکانداروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک کارکن رفیق حیدر شر زخمی ہو گیا جس کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔لاڑکانہ میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح شٹر بند ہڑتال کی گئی ، مارکیٹیں ،بازاراور پٹرول پمپ بند رہے،ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا ،اسکول اور کالج بھی بند رہے ۔ جسقم کے

آسٹریلوی بورڈ کا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرانے کا فیصلہ
(September 2, 2013)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن میں 12 فرسٹ کلاس آزمائشی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز منعقد کرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز یونین نے فاسٹ ٹیسٹ میچز کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے شیفلڈ شیلڈ مقابلوں کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں منعقد کرانے کی حمایت کر دی ہے۔ اب آسٹریلوی بورڈ کرکٹرز نے رائے بھی لے گا۔ آسٹریلوی بورڈ 2015ءمیں نیوزی لینڈ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دونوں بورڈز ایونٹ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کی رائے لیں گے۔ آسٹریلوی بورڈ نے آنے والے سیزن میں 12 فرسٹ کلاس میچز کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
(September 2, 2013)
لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ سوانسی اور آرسنل نے اپنے میچ جیت لیے۔دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلے ہوئے اینفیلڈ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔ ایک صفر کی جیت کے ساتھ انہوں نے انیس سو چورانوے پچانوے کے بعد لیگ سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔ دوسرے میچ میں سوانسی نے ویسٹ بروم کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا۔ پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ ادھر آرسنل کا پہلے ہاف میں کیا ہوا گول ٹوٹنہم کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوا۔

یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
(September 2, 2013)
نیویارک: یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے جبکہ سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ٹینس سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے پرتگالی حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ جوکووچ چھ صفر، چھ دو اور چھ دو سے جیت کر چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے جرمن مدمقابل کو زیر کیا۔ ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے برتری دکھاتے ہوئے اپنی ہی ہموطن امریکی کھلاڑی کو زیر کر دیا۔ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
(September 2, 2013)
لندن( پی پی آئی ) برٹش موٹو جی پی بائیک ریس میں سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ موٹو جی پی کا ٹائٹل ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے اپنے نام کیا۔برطانیہ میںسلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی موٹو جی پی ریس کے فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی چیمپئن سپینش رائیڈرجارج لورینزومقررہ فاصلہ چالیس منٹ 52 سیکنڈ میں طے کرکے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ ریس میں سپین ہی کے مارک مارکیوزدوسری اورڈینی پیڈروسا تیسری پوزیشن پر رہے۔

برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
(September 2, 2013)
میڈرڈ( پی پی آئی ) دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کے لئے میڈرڈ پہنچ گئے۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل جس سے دیوانگی کی حد تک وابستگی رکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے نامی گرامی کھلاڑیوں کے حصول کیلئے فٹ بال کلبس اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں۔ برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل سے چھ سالہ معاہدے کیلئے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جب انگلش کلب ٹوٹنہم کی نمائندگی کرنے والے گیرتھ بیل کی خدمات ایک سو ملین یوروز کے عوض حاصل کرلیں جو تاریخ میں کسی بھی فٹ بالر کو دیئے جانے والا سب سے بڑامعاوضہ ہے۔پاکستانی روپے کے حوالے سے یہ رقم 13ارب روپے بنتی ہے ۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹبالرپرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے لئے ریال میڈرڈ نے دو ہزار نو میں چورانوے ملین یوروز ادا کئے تھے۔
