اسلام آباد (پی پی آئی)بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8.15 ارب ڈالر سے گھٹ کر 8.04 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1.40 کروڑ ڈالر کمی سے 5 ارب 95 کروڑ ڈالر رہ گئے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ملکی ذخائر 12.40 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.33 ارب ڈالر رہ گئے۔


