اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر مربوط اقدام کو یقینی بنائے۔انہوں نے زور دیا کہ بھاولپور اور احمد پور شرقیہ جیسی بڑی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جیالے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس حوالے سے انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اوردریائے ستلج کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کرائے۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،4قومی کرکٹرز دبئی روانہ
ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ : اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
پیپلز پارٹی کے رہنما احمد مختار کا باکسرعامر خان کو ناشتے پر استقبالیہ
انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے 14رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر جلال الدین کی زیر نگرانی فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ شروع
میکولم کے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل ،نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق خاتون اول چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور- تفصیلا ت کے مطابق بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظا پنجو تھہ کے ہمراہ نیب عدالت میں پیش ہوئیں، بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول کی 5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 12 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
بلوچستان میں امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
کو ئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے متحصل سرحد علاقے ” ریدیگ مند” کراسنگ پوائنٹ پر امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام اور مقامی لوگوں نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف سے عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے باقاعدہ پاسپورٹ امیگریشن اور ویزہ سروس کا باضابطہ طور پر آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔ حکام سرحد کے دونوں جانب مسافروں اور زائرین کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوگی بلکہ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔ مزید پڑھیں: دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر بڑے انعام کا اعلان بلوچستان میں واقع پاک ایران سرحدی مقام ریدیگ مند پر یہ تیسرا امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ ہے جبکہ اس سے پہلے تفتان اور دوبست پنجاہ کے سرحد پر مقام پر امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ کا قیام کردیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،4قومی کرکٹرز دبئی روانہ
لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے چار کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے،اظہرعلی کہتے ہیں کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی اتفاق نہیں،اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کرکٹ کھیل کر بہت سی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے،مکمل تازہ دم ہوں،انشااللہ اچھا کھیل پیش کروں گا۔قومی ٹیم کی فتوحات کے بارے میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحد ہیں اور صرف جیت کا جذبہ لیے پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے،آئندہ بہتر نتائج دیں گے۔اظہرعلی کے ساتھ دبئی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راحت علی ،خرم منظور اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ : اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
ابو ظہبی: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی،جوویلفریڈ سونگا اور ڈیوڈ فیریر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ابو ظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے،عالمی نمبر چار اینڈی مرے کو فرانس کے جوویلفریڈ سونگا سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔سونگا کی فتح کا سکور سات پانچ اور چھ تین رہا،ایک اور مقابلے میںا سپین کے ڈیوڈ فیریر نے سوئٹزرلینڈ کے سٹینلاس ورینکا کو زیر کیا۔سیمی فائنل میں ڈیوڈ فیریر کا مقابلہ ہم وطن عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جوویلفریڈ سونگا اور سربین سٹار نوواک جوکووچ مدمقابل ہونگے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما احمد مختار کا باکسرعامر خان کو ناشتے پر استقبالیہ
لاہور: سابق وفاقی وزیردفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما احمد مختار نے باکسرعامر خان کو ناشتے پر استقبالیہ دیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ناشتے پرعامرخان اپنے والد اور دوستوں کے ساتھ شریک ہوئے۔اس موقع پر احمد مختار نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ پوری قوم کو عامر خان پر فخر ہے۔ اور دعا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ لیکن سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سپورٹس کو ترقی نہیں مل رہی۔اولمپکس 2012 میں بھارت کی پوری باکسنگ ٹیم نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے باکسرز کوالیفائی ہی نہیں کر سکے۔ جس پرافسوس ہے۔

انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے 14رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر انٹرنیشنل ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ کے لئے 14 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔ پاکستان، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل چیمپئن شپ 8 سے25جنوری تک دوحامیں ہو گی۔ثنا میر کو قومی ٹیم کا کپتان اور بسمہ معروف کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین فاطمہ عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، سیدہ بطول فاطمہ نقوی، اسماویہ اقبال، کانیتا جلیل، سمعیہ صدیقی، سعدیہ یوسف، مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال شامل ہیں۔عائشہ عشرمنیجر، محتشم رشید کوچ، ابرار احمد ٹرینر، نمرہ ڈوالفقار فزیو اور ساجد یاسین ہاشمی ویڈیو اینالسٹ ہوں گے۔

سابق کرکٹر جلال الدین کی زیر نگرانی فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور: وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے لیجنڈ کی تیاری کے لیے کراچی میں فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، نوجوانوں کو سوئنگ ، اسپیڈ اور لائن لینتھ کے گر بتائے جارہے ہیں۔ کسٹمزکرکٹ اکیڈمی کے تحت ڈیفینس میں لگائے فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اوران کے ساتھی14 بولرزکوبولنگ کے داوپیچ سیکھا رہے ہیں۔ بائیس سال اورسترہ سال کے نوجوانوں کا دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جنہیں سوئنگ، اسپیڈ، لائن لینتھ کے حوالے سے بریف کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کوان کی خامیوں کوختم کرنے کے مشورے دیئے گئے۔ جلال الدین کا کہنا ہے کہ نوجوان بولرزبڑے با صلاحیت ہیں ان میں ٹیلنٹ ہے۔ انہیں بس مثبت رہنمائی کی ضرورت ہے۔ نوجوان بولرز پر امئید دکھائی دیئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تربیتی کیمپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ تربیتی کیمپ کے شرکاءکوفاسٹ بولنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اورفزیکل فٹنس کے بارے مین بھی ٹپس دیئے جا رہے ہیں۔

میکولم کے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل ،نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل کرلیے ۔میکولم یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اسٹیفن فلیمنگ کے پاس ہے جنہوں نے 279ایک روزہ میچوں میں 8007رنز بنارکھے ہیں ۔
