اسلام آباد (پی پی آئی) پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا،پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ براڈ شیٹ کمپنی کا مؤقف ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا، براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا اور براڈ شیٹ نے پاناما جے ا?ئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی،براڈ شیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ جولائی 2017 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کر دیا تھا۔
چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے استعفوں پرسپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 21اگست کو سماعت کرے گا،وکیل شاہد اورکزئی نے استعفوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
شہر قائد میں گیس کی سپلائی سرشام ہی معطل، تجارتی اورصنعتی سرگرمیاں متاثر
کراچی (پی پی آئی)شہرقائدکے بیشتر علاقوں میں کئی ہفتوں سے سرشام ہی اچانک گیس کی سپلائی معطل ہو جاتے ہے جس سے ایک طرف، تجارتی اورصنعتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں تو دوسری سمت خواتین خانہ کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گیس بندہونے کی شکایات پر کوئی سبب بھی نہیں بتایا جاتا۔
آذربائیجان کی فضائی کمپنی20ستمبر سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کریگی
باکو /کراچی (پی پی آئی)آذربائیجان کی قومی فضائی کمپنی20ستمبر سے پاکستان کیلئے باقاعدگی سے پروازیں شروع کریگی۔ یہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیلئے چلائی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق باکو سے اسلام آباد کیلئے پروازیں بدھ اور ہفتہ، لاہور کیلئے پیر اور جمعتہ المبارک اور کراچی کیلئے جمعرات اور اتوار کے روز روانہ ہوا کریں گی۔ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں سے سیاحت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں

چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
گوانگ ژو: چین میں بیس جمپنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، جمپرز نے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔چین کے صوبے گوانگ زو میں بیس جمپنگ کے ورلڈ کپ کا تین روزہ ایونٹ ہوا جس میں دنیا بھر سے 34 ٹاپ جمپرز نے شرکت کی۔ جمپرز نے بلا خوف و خطرمہارت سے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ شرکا کو 370 میٹر اونچے پل سے پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا تھی۔ ایونٹ میں انفرادی فری جمپرز کے ساتھ ساتھ گروپ فری جمپرز کے بھی مقابلے کروائے گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد ان سنسی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
شیخوپورہ: شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پنجاب کے روایتی کھیل فری سٹائل کبڈی کے میچ میں فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ کو زور کا جوڑ بنا دیا۔ میدان مارنے بلکہ دل جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش برسائی گئی۔ چماٹے دار کبڈی میں ایک دوسرے پر ہاتھوں کے وار کی آواز سے میدان گونجتا رہا۔ سنسنی خیز میچ 29، 29 پوائنٹس سے برابر رہا لیکن کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے شائقین کے دل جیت لیے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔ چیمپئن شپ کے تمام میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میںکھیلیں جائیں گے ۔پی ایف ایف حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹین پی باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 300سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں کے بابین سنگلز، ڈبلز امیجور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز کے مقابلے ہوں گے ۔ ایونٹ کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔سات روزہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27اکتوبر کو کھیلیں جائیں گے ۔

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔