اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے 76 واں یومِ آزادی کے موقع پر امریکا، ترکیہ، ایران، آذربائیجان نے مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ترکیہ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی ساتھ ہی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دوسری جانب آذربائیجان کی جانب سے بھی پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دی گئی۔
فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے
زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی امسال بھی بطوریوم سیاہ منایا جائے گا
سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر +مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کڑی نگرانی کے باوجود وادی میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے،کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا، راجوڑی، کلگام اور پلوامہ سیکٹرز سمیت کئی علاقوں میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق 14 اگست کا آغاز ہوتے ہی کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں جبکہ بھارت کیخلاف نعرے لگائے، آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی، کشمیری عوام نے پاکستان کیاستحکام کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔ کشمیری قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کیطور پرمنائیں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (پی پی آئی)انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔
ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا
اسلام آباد (پی پی آئی) ملک بھر میں پیر کوجشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔ بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن رہے،پی پی آئی کے مطابق ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی۔، بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے۔ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کا آغازتوپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج اورنیوی کے چاق وچوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پرپاک فوج اور نیوی کے دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔لاہورمیں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں۔ میجرجنرل قیصرسلیمان،گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر فاتحہ خوانی کی۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
(September 2, 2013)
لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
(September 2, 2013)
نئی دہلی( پی پی آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو گذشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ باﺅلر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے
(September 2, 2013)
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دس ستمبر سے شروع ہونے والی ڈھاکاپریمیئر لیگ کے دروازے پاکستانی کھلاڑیوں پر بند کردئیے ۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ٹیموں کے مطالبے کے باوجود پاکستان بورڈ سے اجازت طلب کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی جو بڑی تعداد میں ڈھاکہ لیگ کھیلتے تھے،اس بار نہیں جاسکیں گے۔

زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
(September 2, 2013)
کراچی: زمبابوے کے خلاف ٹی20 اورایک روزہ سیریز میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی فاتح پاکستانی ٹیم کے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود شاہد آفریدی بات کئے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اورایک روزہ سیریز کی تکمیل پر اسٹار آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر انور علی ہرارے سے کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر موجود میڈیا شاہد آفریدی کی تلاش میں سرگرداں رہا لیکن سابق کپتان نے میڈیا سے بات نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔ گھر روانگی کے وقت اسٹار آل راو¿نڈر کافی غصے میں دکھائی دیئے۔ فاسٹ بولر انورعلی نے زمبابوے کے خلاف فتح کو آئندہ کے میچز کے لئے اہم قراردے دیا۔ اسکواڈ میں شامل محمد عرفان، ناصر جمشید، عمر امین،احمد شہزاد، اسد علی اور حارث سہیل لاہور پہنچیں گے۔ زمبابوے کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کھلاڑی زمبابوے پہنچ چکے ہیں ۔

حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا
(September 2, 2013)
کراچی( پی پی آئی ) حکومتی عدم دلچسپی کے سبب ایشین انڈر16 کوالیفائنگ فٹبال راﺅنڈ کا کراچی میں انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو رواں سال اے ایف سی انڈر16 کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی سونپی۔ چارماہ پہلے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کرانے کے لیے سندھ حکومت اوربلدیہ عظمی کراچی کو مطلع کیا لیکن پیپلزاسٹیڈیم میں رینجرز کی رہائش کے سبب سب کچھ تباہ ہوچکا ہے نہ میدان سرسبز ہے، نہ اسکور بورڈ سلامت، جبکہ شائقین کے لیے کرسیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کہتے ہیں کہ جب کھیل حکومت کی ترجیحات ہی نہ ہوں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔فٹبال کے ایشیائی عہدے داروں نے20 اگست کواسٹیڈیم کا معائنہ کرنا تھا لیکن انہیں اب تک مدعو نہیں کیا گیا۔ اب سرکار کی روایتی سست روی کے سبب شہرقائد آٹھ سال بھی کسی انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا
(September 2, 2013)
ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ آج (منگل)سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں اسکواڈز نے فتح اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں گے۔ دوسری جانب زمبابوے کے کھلاڑیوں کا بورڈ سے میچ فیس تنازع جاری ہے۔ تیسرے ون ڈے سے پہلے انہوں نے اپنی ڈیڈ لائن بڑھاتے ہوئے ٹیسٹ میچوں کے لیے مشروط شرکت کی دھمکی دی تھی۔
