ساہیوال / ملتان(پی پی آئی)محکمہ ا سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ساہیوال نرسنگ سکول کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تبیتہ گوہر کو بطور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ چلڈرن کمپلیکس ٹرانسفر کردیا، پی پی آئی کے مطابق تبیتہ گوہر کو محکمہ کی طرف سے ایک سال کے پروبیشن پیریڈ کیلئے تعینات کیا گیاہے۔ ماضی میں تبیتہ گوہر چلڈرن کمپلیکس میں بطور ہیڈ نرس خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
انگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز سے باہر
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
9 مئی کے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاون پھر شروع
راولپنڈی (پی پی آئی)صوبے بھر میں نو مئی اور چودہ مارچ کے واقعات کے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاون دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ نو مئی کے واقعات کے مفرور ملزمان کے گھروں پر ریڈ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں 1082مفرور ملزمان جبکہ پنجاب بھر میں 4082 کی لسٹیں تیار کر لی گئیں۔مفرور ملزمان کے گھروں میں چھاپوں اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتاریوں کا پلان تیار ہو چکا ہے۔
آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو 8 سال بعد ریلیف
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو 8 سال بعد ریلیف مل گیا۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم، قادر پٹیل کو بری کر دیا۔ عدالت نے وسیم اختر، انیس قائمخانی اور رؤف صدیقی کو بھی بری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
تلاش کریں
خبریں

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
(August 16, 2013)
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔

افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
(August 16, 2013)
کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔

نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
(August 16, 2013)
نیویارک( پی پی آئی)یو ایس اوپن کے منتظمین نے نیویارک کے ساڑھے 22 ہزار نشستوں والے مین آرتھر ایشل سٹیڈیم میں خود کار چھت تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سٹیڈیم میں خراب موسم کی وجہ سے گرینڈ سلام ایونٹ کا مینز فائنل ماضی میں متاثر ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن کے دوران سٹیڈیم کو کور کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنچ اوپن کیلئے بھی 2018 تک خود کار چھت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز سے باہر
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی)نگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ٹم برسنین آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق برسنن کی انجری شدید نوعیت کی ہے، اس لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹم برسنن انجری کے سبب نا صرف ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ رواں سیزن میں ہونے والے تمام میچز میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق برسنن کی غیر موجودگی میں کرس ٹرملٹ کو بطور متبادل موقع دیا جائے گا۔ برسنن کو ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اسٹون فن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پنتالیس رنز اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ انگلش کپتان ایلیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ایشیز کے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
(August 16, 2013)
ماسکو( پی پی آئی)ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تین ہزار میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی۔ چار سو میٹر ریس ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون کے نام رہی۔روس کے شہر ماسکو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز چار سو میٹر ریس میں ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون نے امریکہ کے مائیکل ٹینسلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ گورڈون نے مقررہ فاصلہ سنتالیس اعشاریہ چھ نو سیکنڈر میں طے کیا۔مردوں کی تین ہزار میٹر کی ریس میں کینیا کے ایزیکل کیمبوئی سب سے نمایاں رہے۔ انہوں نے ریس کے آغاز میں برتری حاصل کی اور مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ چھ اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں چیک ری پبلک کی زوزانا ہیجنووا نے امریکہ کی ڈالیلاح محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔ چیک کھلاڑی نے تیز رفتار دوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ باون اعشاریہ آٹھ تین سیکنڈز میں مکمل کیا۔ خواتین کے پندرہ سو میٹر دوڑ میں سوئیڈن کی ابیبا اریگاوی اور امریکہ کے جنیفر سیمسن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ابیبا نے مقررہ فاصلہ چار منٹ، دو اعشاریہ چھ سات سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مینز ہائی جمپ ایونٹ میں یواکرائن کے بوہدان بوندارینکو نے دو اعشاریہ چار ایک میٹر اونچی جمپ لگا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ قطر کے موتاز ایسا دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی ٹرپ جمپ مقابلے میں کولمبیا کی سیٹرین ابرگین فاتح رہیں۔ انہوں نے چودہ اعشاریہ آٹھ پانچ میٹر طویل جمپ لگا کر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔

سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
(August 16, 2013)
سنسناٹی ، اوہائیو( پی پی آئی)سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں سات پانچ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں اسپینش اسٹار نے چھ دو سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔دوسرے میچ میں سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ٹامی ہاس کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ فیڈرر کو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ناکامی ہوئی۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ سات پانچ اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو روس کے دمیتری ترسنوو کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ جنرل ساونڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جوالین بینیتو کو زیر کرکے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش کھلاڑی نے دونوں سیٹ چھ دو کے اسکور سے اپنے نام کیے۔