نیویارک/ اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی اوگرا قیمتیں کم کرنے کی سمری نگراں حکومت کو بھیجے گی اور نگراں حکومت کی جانب سے بھی کمی کا ا علان بھی ہوسکتا ہے۔
چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی خوشی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔ گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے، پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آج کے ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی انڈس ڈولفن کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان میں دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اسے دریائے سندھ کی ڈولفن کہا جاتا ہے۔انڈس ڈولفن کی یہ نسل ان دنوں خطرے سے دوچار ہے، جسے اردو اور سندھی میں بھلن بھی کہا جاتا ہے، دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن کی یہ نسل جسے مقامی طور پر بھلن کہا جاتا ہے جبکہ اس کو عرف عام میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے۔جینیاتی طور پر یہ قسم نابینا نہیں ہوتی بلکہ ایک اندازے کے مطابق دریاؤں میں بڑھنے والی آلودگی اس کے نابینا ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
سعودی عرب میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے سعودیہ میں منعقد ہونیوالی 4روزہ بین الاقوامی نمائش”سعودی بلٹ 2023“میں شرکت کیلئے 17اگست تک درخواستیں طلب کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سعودی دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 تا 9 نومبر منعقد ہو گی۔ نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر مر سے بنائی جانے والی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔ نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنیوالے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے علاوہ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
راولپنڈی(پی پی آئی)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نیب لاہور کی ٹیم کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کیا گیا تھا،چودھری پرویز الٰہی کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا،نیب نے عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی،ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،نیب ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے سے چودھری پرویز الٰہی پر 23ارب کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتاری سیکرٹری سہیل اصغر اعوان اور دیگر 2افسروں کے شواہد پر عمل میں لائی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
شنگھائی(پی پی آئی )چین کے شہرشنگھائی میںورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغازہوگیا۔ شرکا کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔رولراسکیٹنگ ایسا کھیل ہے جس میں توازن برقراررکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔اس کھیل پرمہارت ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ چین میں رولراسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں میں بائیس ممالک کے ایک سو سولہ اسکیٹرزحصہ لے رہے ہیں۔رولر اسکیٹنگ میں شرکا مختلف انداز میں کرتب دکھارہے ہیں۔ پولینڈ،چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسکیٹنک کے ایسے جوہر دکھائے کے دیکھنے والے دم بخود ہوگئے۔

کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
گیانا(پی پی آئی )پاکستان ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمئیرلیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرکے سینٹ لوشیا زوکس کوکامیابی دلادی۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پر126 رنزاسکورکئے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ تیرہ رنزبناسکے۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا زوکس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں لیکن مصباح نے ڈیوون اسمتھ کے ساتھ چھیالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کومشکلات سے نکالا۔ اسمتھ کے آﺅٹ ہونے کے بعد مصباح نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ اکتالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ مصباح نے 33 گیندوں پرچارچوکوں کی مدد سے49 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ ڈیرن سیمی نے اکیس رنزاسکورکئے۔

ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
ہلسنکی(پی پی آئی) ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کے فن لینڈ ریلی ایونٹ میں فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے میدان مار لیااورفن لینڈ کار ریلی کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فن لینڈ میں ہونیوالی کار ریلی چیمپئن شپ میں ڈرائیورز نے دشوار گزار راستوں میں اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تینتالیس منٹ اور دس اعشاریہ چار صفرسیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔فن لینڈ میں ملنے والی اس فتح کے ساتھ ہی اوگئیر نے سیزن میں کامیابیوں کی تعداد پانچ جبکہ ڈبلیو آر سی کیرئیر میں فتوحات حاصل کیں۔ایونٹ میں چھتیس سیکنڈ کے فرق سے بیلجئم کے تھیری نوویلی کی دوسری اور ناروے کےمیڈز اوسٹبرگ کی تیسری پوزیشن رہی۔

ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
اوہائیو(پی پی آئی) عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز نے برج سٹون انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راو¿نڈ میں بھی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری پی جی اے گالف ٹور کے تیسرے راو¿نڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،میزبان ملک کے ٹائیگر ووڈز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں ورلڈ نمبر ون ٹائیگر ووڈز نے جارحانہ کھیل پیش کر کے سات شاٹس کی برتری حاصل کر کے عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز سیزن کا پانچواں پی جی اے ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
بارسلونا(پی پی آئی )امریکہ کی خاتون تیراک کیٹی نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز مقابلوں میں آٹھ سو میٹر فری سٹائل ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بنا لیا۔سپین کے شہر بارسلونا میں جاری چیمپئن شپ کے آٹھ سو میڑ فری سٹائل ایونٹ میں امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے شاندار پرفارمنس دکھائی ، کم سن پیراک نے مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ تیرہ اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈ میں مکمل کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سولہ سالہ کیٹی اس سے پہلے پندرہ سو میٹر اور چار سو میٹر مقابلوں میں بھی ورلڈ بیسٹ پرفارمنس دے چکی ہیں۔ایونٹ میں ڈنمارک کی لوٹی فرائس دوسری اور نیوزی لینڈ کی لورن بوائلی تیسری پوزیشن پر رہیں۔

بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
بیونس آئرس(پی پی آئی )ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں فٹ بال لیگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے،افتتاحی میچ میں سارس فیلڈ کی ٹیم نے ٹائیگر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں میزبان ٹائیگر کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تاہم مہمان ویلیز کی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں اور ایک گول کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول پراٹو نے سکور کیے۔
