مچل جونسن کو جنوبی افریقا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں آرام دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے شمالی وزیر ستا ن کے لیے 10ارب کا پیکج تیار

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ کا مظا ہرہ ، 40کیچ ڈراپ

آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

مچل جونسن کو جنوبی افریقا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں آرام دینے کا فیصلہ

جو ہانسبرگ: مچل جونسن کو جنو بی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کار کردگی دکھانے والے فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ان کی جگہ آل راﺅنڈر موئزز ہنری کوئز کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ،جونسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی تک آسٹریلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ کچھ دن گزاریں گے ۔ آسٹریلیا کے کو چ ڈیرن لیہمن نے کہا کہ جونسن پچھلے کافی عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اسی لیے انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کچھ دن گذار یں اور تازہ دم ہوکر ٹیم میں واپس آجائے ۔جونسن نے جنو بی افریقا کے خلاف حالیہ سیریز میں سب سے زیادہ22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا ، جنو بی افریقا کے خلاف اپنا پہلاٹی ٹوئنٹی میچ 9مارچ کوجبکہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23مارچ کو پاکستان کے خلا ف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کی جانب سے شمالی وزیر ستا ن کے لیے 10ارب کا پیکج تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک پیکج تیار کر لیا ہے۔ پیکج کو وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکج برائے شمالی وزیرستان کا نام دیا جائے گا اور اس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اور طالبان کے درمیان اگر مستقل بنیادوں پر سیز فائر ہو جاتا ہے اور وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کو پورے شمالی وزیرستان میں رسائی حاصل ہو جاتی ہے تو حکومت شمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پرترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گی اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ اس پیکج کے تحت شمالی وزیرستان میں ایک ہزار کلومیٹر طویل پختہ شاہراہیں، 200 بستروں پر مشتمل کارڈیک اور جنرل ہسپتال، شمالی وزیرستان پوسٹ گریجویٹ کالج، مختلف علاقوں میں واٹر فلٹر پلانٹ، علاقے میں 10 سیکنڈری اور پرائمری سکول قائم کرنے کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناخواندہ افراد کو 50 ہزار روپے اور میٹرک پاس یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کو ایک لاکھ روپے کا قرضہ روزگار شروع کرنے کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت شمالی وزیرستان ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کرے گی جہاں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ پیکج کے تحت سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے 20 بڑی بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ گریجویشن اور ماسٹرز کرنے والے نوجوانوں کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے مختلف فلاحی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے جبکہ مختلف مواقع پر جاں بحق ہونے والے ایسے افراد جن کے گھروں میں کوئی کفیل نہیں ہے ان کو سرکاری ملازمت یا 5 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکج کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ سفارشات کی باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی اور فاٹا ڈیولپمنٹ پیکج پر عمل درآمد کے لیے گورنر خیبرپختوانخوا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا حکومت، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان اور علاقے کے عمائدین کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

بارباڈوس: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میںٹی ٹوئنٹی چمپیئن ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، ٹیم میں کیرون پولارڑکو شا مل نہیں کیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے کھلا ڑیوں کو پریکٹس کی غرض سے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی حتمی ٹیم کو انگلینڈ کے خلا ف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت ڈیرن سمی کر یں گے جبکہ زخمی کیرون پولا رڑ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، کیرون پولارڑ اس سال جنوری میں چیرٹی فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے گھنٹے کی انجر ی کا شکا رہوئے تھے ، تاہم ابھی تک صحت یاب نہیں ہو سکے ہیںجبکہ حیرت انگیز طور پر فاسٹ باﺅ لر شیلڈن کنٹرول کو حتمی ٹیم کا حصہ بنا یا گیا ہے، جو ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ پچھلے ورلڈ کپ میں چمپیئن ٹھہرنے والی ویسٹ انڈیزکی ٹیم پچھلے کچھ عرصے سے ناقص کار کر دگی کا مظا ہرہ کر ہی ہے۔ ٹیم میں ڈیرن سمی (کپتان)، سموئیل بدری، ڈیوائن براوو، جونسن چارلس ، شیلڈن کوٹرل ، اینڈرے فلچر ، کرس گیل ، سنیل نرائن ، دینیش رامدین ، روی رام پال ،آنڈرے رسل ، مارلن سموئیلز ، کرشمار سنٹوکی ، لینڈی سیمنز اور ڈیوائن اسمتھ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ کا مظا ہرہ ، 40کیچ ڈراپ

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے آٹھ میچز میں تمام ٹیمیں چالیس کیچز ڈراپ کرچکی ہیں۔ سری لنکا نی فیلڈنگ کے شعبے میں دیگرٹیموں کی نسبت قدرے بہترکارکردگی دکھائی ہے ۔ افغانستان اورعالمی چیمپئین بھارت کی فیلڈنگ انتہائی غیرمعیاری رہی اوردونوں ٹیمیں کیچزڈراپ کرنے میں بھی سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں افغان فیلڈرز نے ناصرحسین کا کیچ چار مرتبہ ڈراپ کردیا۔ بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک نے سری لنکا کے خلاف میچ کے اہم موڑ پر کمارسنگاکارا کا اسٹمپ مس کیا جس کے بعد سنگاکارا نے نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ اپنی ٹیم کواہم کامیابی بھی دلوائی۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف میچ میں چھ بیٹسمین ایک سو سترہ رنز پر آﺅٹ کردئیے لیکن افغان فیلڈر نے اٹھائیس کے انفرادی اسکور پر عمر اکمل کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد عمراکمل نے نہ صرف سنچری اسکور کر ڈالی بلکہ ٹیم کوفائٹنگ ٹوٹل تک پہنچنے میں بھی مدد دی۔ پاک بنگلہ دیش میچ کے پہلے ہی اوور میں احمدشہزاد نے امرالقیس کا کیچ ڈراپ کیا، بنگلہ دیشی اوپنرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور انسٹھ رنز اسکور کر ڈالے۔ اسی میچ کے آخری لمحات میں بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی

کیپ ٹاون: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کوتیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دو سو پینتالیس رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قابض ہو گیا۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پروٹیز نے پانچ سو گیارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز اکہتر رنز چار کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تواس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں۔ فاف ڈوپلسی اور جے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو سو چھیالیس تک پہنچایا لیکن ڈومینی تینتالیس رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ فلینڈرنے بھی ڈوپلیسی کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن دوسرے اینڈ سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم دو سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے چار اور مچل جونسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کومیچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے دوسری پوزیشن چھین کر تین لاکھ ستر ہزار ڈالرز کا حقداربن گیا۔

مزید پڑھیں

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شدید اختلا فات کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق دھونی نے جان بوجھ کر اچانک فٹنس مسائل کا بہانہ بنا کر ایشیا کپ سے دستبرداری کا اعلان کیاجبکہ ایشیا کپ کے دوران بیشتر کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا، شیکھر دھاون، دنیش کارتک اور روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ٹیم عملی طور پر دو حصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور نائب کپتان ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ عروج پر ہے۔ اس سرد جنگ میں بھارتی بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اورمہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے موقع پر بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست بھی اسی سرد جنگ کا حصہ ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ ٹیم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو صرف ون ڈے ٹیم کی قیادت پر برقرار رکھا جائے جبکہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے حوالے کر دی جائے۔

مزید پڑھیں