کراچی/گھوٹکی (پی پی آئی) ایف آئی اے نے کارروائی کر کے خاتون کو قابل اعتراض تصاویر وائرل کرکے بلیک میل کرنیوالے درندے کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم علی گوہر کو گھوٹکی سے حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں اور مکروہ فعل انجام دیتے ہوئے قابل اعتراض مواد خاتون کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم خاتون کو اس دوران مسلسل بلیک میل بھی کرتا رہا۔ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نگران حکومت کے ابتدائی2روز، مصارف زندگی میں بڑا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)نگران حکومت کے ابتدائی 2 روز کے دوران زندگی گزارنے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ چینی اور سریے کی قیمتیں میں تیزی سے بڑھنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن کی بڑھتی لاگت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے پہلے سے دباؤ کے شکار صارفین کو مزیدعذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دو روز کے دوران چینی کی تھوک قیمت 8 روپے فی کلو اضافے سے 153 روپے کلو ہو گئی جبکہ چینی کی خوردہ قیمت 155-150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہوگئی، آن لائن اسٹورز پر اس کی قیمت 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح سریے کی فی ٹن قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 70 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران حکومت کے ابتدائی دو روز کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے درآمدی خام مال اور تیار مصنوعات کی لاگت بڑھی ہے۔بلوچستان وہیلز لمیٹڈ نے 18 سے 31 اگست تک پیداوار کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دیدیا گیا
گلگت (پی پی آئی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دے دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ وزیر پلاننگ فتح اللہ کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اب جمیل احمد گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ہوں گے۔
کوئٹہ میں نا معلوم افرادکاحملہ، نیشنل پارٹی کے رہنما دوران کھوسہ زخمی،ہسپتال منتقل
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما دوران خان کھوسہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دوران خان کھوسہ لہولہان ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور نیشنل پارٹی کے رہنما کو ابتدائی امداد مہیا کر کے فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
تلاش کریں
خبریں

چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
(October 2, 2013)
چمن: چمن میںپاک افغان کسٹم ہا ﺅس میں خودکشدھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان کسٹم ہاﺅس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میںآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکا ر بھی شامل ہیں۔ دھماکا باب دوستی کے قریب افغانستان کی حدود میں ہوا جس کے بعد باب دوستی پر آمدورفت معطل ہو گئی ۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکو قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے افغانستان کے لئے نیٹو اور امریکی سپلائی چمن کے راستے سے ہی ہو تی ہے ۔

میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
(October 2, 2013)
میرپور خاص: میر پور ضاص کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے 22افراد زخمی ہوگئے ۔ میرپور اخاص کے قریب جھلوری لنک روڈ پر واقع گاﺅں امیر خان خاص خیلی کے پاس ایک تیز رفتار مسافر بس ٹائی راڈٹوٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 22افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپو ر خاص اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ چھے زخمیوں کو سرجیکل وارڈ میںداخل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
(October 2, 2013)
شہداد پور: شہداد پور میں مختلف واقعات میںدو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور 33سالہ محمد سلیم پر اسرار سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،ورثاءکا کہنا ہے کہ گھر میں ریوالور صاف کر تے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گئے ،متوفی تین بچوں کے باپ تھے جبکہ شہدا پو رکے نواحی قصبے ڈھڑو شریف میں ابڑو قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان خادم حسین گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب شہداد پور پولیس نے چار روز قبل رہزنی کے واقعے میں جاں بحق ہو نے والے زمیندار علی حسن لھوسو کے قتل کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاہے، پولیس نے درجن سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا ہے تاہم اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ، ایس ایچ او شہداد پو رکا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
(October 2, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جام شورومیں 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔ جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹئگس کے ایڈوائزر محمد یوسف پردیسی نے جاری کردہ اعلامیہ میںکہا ہے کہ 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈبیٹ مقابلوں میں شرکت کرکے علامہ اقبال شیلڈ 2013 جیتنے کے سلسلے میں انٹر ڈپارٹمینٹل تقریری مقابلہ 2013 رواں ماہ کے 8 تاریخ سے منعقد ہوں گے۔ 8 اکتوبر کو “طاقتور ملک دنیا جی تباہی جو باعث آھے” کے عنوان پر سندھی میں ، 9 اکتوبرکو “کرپشن کا خاتمہ نظام اسلام سے ممکن ہے” کے عنوان پر اردو میںاور “Politics is to Polish Education” کے عنوان پر انگریزی میں 10 اکتوبر کو تقریری مقابلے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔ تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے ہرایک طالب علم کو 4 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔۔

حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جما عت اسلامی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف جمعے کو سندھ بھر میںیوم احتجاج منائے گی ۔ جماعت اسلامی حےدرآبادکے اعلامیہ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی اپیل پر جمعہ اکتوبرکوسندھ بھر مےں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےںا ضافے کے خلاف یوم احتجاج منایاجائے گا۔حےدرآبادمےں نمازجمعہ کے فوراًبعدجامع مسجداورنگزیب گاڑی کھاتہ چوک پرضلعی امیر شیخ شوکت علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔علاوہ ازیں شےخ شوکت علی نے کہاہے کہ حکومت کوکسی صورت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں مےں باربازاضافے نے صورت حال سنگین بنادی گئی ہے ہرشخص مہنگائی سے پریشان ہے ۔حکومت نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےں اضافہ واپس نہ لیاگیاشدیدردعمل کاسامناکرناپڑے گاحکومتی بدمعاشی کے خلاف جمعہ کوبھرپورعوامی مظاہرہ کرےںگے۔

حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالمالک،ثاقب اکبر اور پیر علی محمد شامل تھے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے دیگر مسالک کے قائدین واکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل جن حالات میں بنائی تھی اب حالات اس سے بھی بدتر ہیں دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیںفرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے ،مصر وشام میں اس آگ کو بھڑکایا جاچکا ہے اور اسکی تپش یہاں محسوس کی جارہی ہے یہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاءہو اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے جمعیت علماءپاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گی۔
