اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 22اگست کو سماعت کرے گا،نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
میرپورخاص: شہر میں پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیا ر کر گیا
چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
میرپورخاص: چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، دو خواتین جاں بحق تین افراد شدید زخمی
بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں:سردار مسعود
واشنگٹن (پی پی آئی) امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے پی پی آئی کے مطابق مسعود خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
شہرقائد میں دوران ڈکیتی خاتون کی مزاحمت،ڈاکو دھرلیا
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں خاتون نے واردات کے دوران ڈاکو سے پستول چھین لی، بیٹے نے پکڑ لیا، شہریوں نے درگت بنا دی۔نجپی پی آئی کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیملی سے ڈکیتی کے دوران قیمتی اشیا لوٹ رہے تھے کہ ایک خاتون نے جرات دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو سے پستول چھین لی۔ اسی اثنا میں بیٹے نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو دوسرے نے فرار ہونے میں عافیت جانی۔شہریوں نے قابو آئے ڈاکو کی وہ درگت بنائی کہ مسلسل معافیاں مانگتا رہا اور تشدد کے سبب بری طرح زخمی ہو گیا تاہم بعد ازاں پولیس کو طلب کر کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ دلیر خاتون کی فیملی سے ڈکیتی کا واقعہ ایف بی انڈسٹریل ایریا راشد منہاس روڈ پر پیش آیا۔
نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کردی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے، عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔خیال رہے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
(September 28, 2013)
پنگریو: پنگریو اور ملحقہ علاقوںمیں تیسرے روز بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ پنگریو میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، موسم مسلسل ابر آ لو د رہنے کی ساتھ ہوا چلنے کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔بارش سے علاقے کے لوگوں میں خوشی لہر دوڈ گئی اور لوگ موسم شے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

میرپورخاص: شہر میں پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیا ر کر گیا
(September 28, 2013)
میرپورخاص: میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے شہر کے علاقوں آدم ٹاون، کھری کواٹر ، ٹورآباد، غریب آباد ، اقبال نگر ، سمیت دیگر علاقے گزشتہ کئی ماہ سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں، علاقہ مکین میٹھا پانی کی عدم دستیابی کے سبب بورنگ کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، آدم ٹاون،کھری کواٹر ،اقبال نگر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں واٹر سپلائی کا پانی گزشتہ ایک ماہ سے نہیں آرہا جس کی وجہ سے ہم بازار سے مہنگے داموں منرل واٹر کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں نہانے اور کپڑے وغیرہ دھونے کے لےے دور دراز علاقوں میں پانی کی تلاش میں دن رات سرگرداں رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے افسران کو بھی اس سلسلے میں کئی بار آگاہ کیا جاچکا ہے مگرتاحال کو ئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے، شہر کی اکثر مساجد میں بھی نمازی زمین کے کڑوے پانی سے وضو کرنے پر مجبو ر ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کبھی پانی آ بھی جائے تو وہ انتہائی گندا بدبودار اور جاگ والا ہوتا ہے جس کے پینے سے بیماریا ں جنم لینے کا خدشہ ہوتا ہے، شہریوں نے میرپورخاص کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو واٹر سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
(September 28, 2013)
میرپورخاص: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیں ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کے چیئر مین کے تقرر میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مخلص نظر نہیں آرہی ہیں بلکہ دونوں ملی بھگت سے اس معاملہ کو کئی مہینوں سے ملتوی کرتے آئے ہیں اور اب مزید اس کو التواءکا شکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان دونوں کے کرپٹ عناصر کو تحفظ مل جائے ،انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن میں کرپشن ختم کرنے اور کرپٹ عناصر کو پکڑنے کے مسلم لیگ ن کے تمام وعدے صرف انتخابی نعرہ تھا حقیقت میں مسلم لیگ ن سابقہ حکمرانوںکی طرح کرپٹ عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ چیئرمین نیب کے مسلہ کو التواءمیں ڈال کر کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ،انھوں نے کہا کہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ سپریم کورٹ کے بار بار تنبیہ کے باوجود وہ چیئرمین نیب کی تقرری کرنے پر آمادہ نہیں، گویا کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات تک کو پس پشت دالاجارہا ہے جس سے موجودہ حکمرانوں کی کرپٹ عناصر اور کرپشن میں ملوث سابق حکمرانوں سے خفیہ سازباز کی نشاندہی ہوتی ہے۔

میرپورخاص: چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، دو خواتین جاں بحق تین افراد شدید زخمی
(September 28, 2013)
میرپورخاص: تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی میںتصادم سے دوخواتین جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میروا ہ روڈ سمن گوٹھ اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ میں سوار فرادمسمات سیتا ،مسمات سمتی دیوی،میرخان،امرسنگھ، اور رائے سنگھ شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مسمات سیتا اور مسمات سمتی دیوی دم توڑ گئیں، شدید زخمی میرخان کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباداسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی ٹریکڑ ٹرالی اور چنگ چی رکشہ کو قانونی کاروائی کے لےے اپنی تحویل میں لے لیاجب کہ ٹریکڑ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
(September 27, 2013)
بدین : بدین کے قریب گولاڑچی روڈ بجلی پر آگ لگنے کے باعث ایک گھر جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بدین کے قریب گولاڑچی روڈ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث رجب علی خاص خیلی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹیلی ویژ ن سے لگنے والی آگ بڑھک اٹھی اور پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھریلو مصنو عات کے علاوہ قیمتی اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔غریب متاثرین نے میڈیا کو بتا یاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی امداد سے گھر یلو مصنوعات اور دیگر قیمتی اشیا خریدی جو کہ جل کر خاکستر ہو گئی ۔

وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
(September 25, 2013)
کراچی: وفاقی جامعہ اردو شعبہ جغرافیہ کے تحت سیاحتی نمائش و سمینا ر کاانعقاد 26اور27ستمبر کو گا۔ وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام سیاحتی نمائش اور سیمینا ر منعقد ہ ہو گا ،سیمینا رجمعرات اورجمعہ26اور27ستمبر کو صبح دس بجے ہو گا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور مہمان اعزازی ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی ہو ں گے۔

