کراچی (پی پی آئی)حکومت نے شہریوں کو ’قرضوں کے جال‘ میں پھنسنے سے بچانے کے لیے گوگل اور ایپل سٹور سے 120 غیر قانونی ایپس ہٹوا دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق آن لائن ایپ کے ذریعے لیے گئے قرض کی واپسی میں تاخیر پر ملنے والی دھمکیوں کے بعد ایک شخص کی خودکشی پر حکام نے ان ایپلیکیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جو لوگوں سے آسان قرضوں کے نام پر پیسے بٹورتے ہیں۔’اب گوگل نے پاکستان کے لیے مخصوص ’ذاتی قرضہ ایپ پالیسی‘ متعارف کرا دی ہے جس کے مطابق گوگل پلے سٹور میں صرف وہ اپیس پلیس کی جاسکتی ہیں جو حکومت سے منظور شدہ ہوں۔‘ریگولیٹر نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف ان نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں سے قرضہ حاصل کریں جن کے پاس لائسنس ہو۔
کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستانی روپے کی بے قدری، تاوان کی رقم بھی ڈالر میں طلب
پشاور(پی پی آئی)ملک میں ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ کے بعد اغواکاروں نے بھی پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر کی ڈیمانڈ شروع کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں پولیس نے ارمڑ کے علاقے سے ایک مغوی تفصیر علی کو بازیاب کرایا جس کے لیے اغوا کاروں نے دو لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈالر کا مطالبہ شاید اس لئے تھا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 6 کروڑ روپے بنتی ہے جو چار ملزمان میں تقسیم ہونی تھی۔ ڈالر کی قیمت بھی آئے روز بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد میں اقلیتی عبادت گاہوں اور آبادیوں کے تحفظ کے لیے ’مائنارٹی پروٹیکشن پولیس یونٹ قائم
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد پولیس نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور آبادیوں کے تحفظ کے لیے 70 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ’مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ (ایم پی یو)‘ تشکیل دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ یونٹ ضلع فیصل آباد کے قصبے جڑانوالہ میں توہین مذہب کے ایک مبینہ واقعے کے بعد قومی اقلیتی کمیشن کی سفارشات پر قائم کیا گیا ہے جو سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) کی نگرانی میں فرائض سرانجام دے گا۔ مائنارٹی پروٹیکشن یونٹ کے تحت پولیس افسران اپنے علاقوں میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور آبادیوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہوں گے، ہر ضلع کی سطح پر اقلیتی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
(September 25, 2013)
کوٹ غلام محمد: کوٹ غلام محمد میں منشیات ،ہیروئن ،شراب اور جان لیوا گٹکے کی کھلے عام فروخت کے خلا ف عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ کوٹ غلام محمد میں جوئے کے اڈوں،منشیات ہیروئن، شراب ،چرس ،جان لیوا گٹکا اور دیگر منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف علاقے کے عوام اور سماجی شخصیا ت نے احتجاج کیا، عوام کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھلے عام فروخت بھاری بھتے کے عوض کی ہورہی ہے جس سے معصوم طلبا ءاور نوجوانون کی بڑی تعداد منشیات کا شکار ہو رہی ہے ، علاقے کے سماجی حلقوں کی جانب سے آئی جی سندھ ،ڈی آئی میر پور خاص اور ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائی کر کے علاقے کو ان سے وا گزار کر ایاجائے۔

ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
(September 24, 2013)
ٹھٹھہ :ھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیٹی ، ملزمان ساٹھ ہزار سے زئد رقم چھین کر فرا ر ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے رواز ٹحٹحہ سے تین کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر اٹک پٹرول پمپ میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اورکیشئر کو یرغمال بناکر ساٹھ ہزار سے زائد کیش لے کر فرار ہو گئے ،پمپ کو مالک کو اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے سیکورٹی گارڑ کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر ہی ملزمان کو پکڑ لیا گیا ،ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ بروہی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے ،بعد ازاں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا،پولیس نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
(September 24, 2013)
حیدر آباد:کنٹرولر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ حیدرآباد سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے سپلیمینٹری امتحانات2013 یکم اکتوبر 2013سے شروع ہونگے اور انکے پریکٹیکل امتحانات 18اکتوبر2013کو ہونگے ۔جبکہ آرٹ ٹیچر کورس، اورینٹل ٹیچر کورس اورآرٹ ماسٹرس کورس کے 2012-13کے امتحانات یکم اکتوبر 2013کو شروع ہونگے جبکہ سی ٹی ایگرو ٹیکنیکل کے امتحانات 2012-13برائے ریگیولر /بیرونی امیدواروں کے امتحانات بھی یکم اکتوبر 2013سے ہونگے ۔

مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب قمرالدین چانڈیو پولیس تھانے کے حدود میںگاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی۔گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے محبوب ڈاہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اورمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہو گئے ہیں، محبوب ڈاہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے جوابدار شمن ثناءاللہ اور لال خان ڈاہری نے میری گھر کو آگ لگا ئی ہے ،انھوںنے مطالبہ کیا کے جوابداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
(September 23, 2013)
بھٹ شاہ(پی پی آئی)جامعہ سندھ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کیمپس بھٹ شاہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سال 2014ءمیں داخلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے حکام و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد سومر وفا، منیر جونیجو، سید سرور شاہ، انجنیئرروشن علی راہو، ڈاکٹر حیدرملوکانی، ولی محمد دانش، جامعہ سندھ کے منیجرپریس غلام مرتضی سیال، میہر علی کھوسو، غلام رسول ملوکانی، بشارت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے اب تک کی کامیابیوں، داخل طلباءکی تعداد اور ڈگری پروگراموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کا کہنا تھا کہ صوفی یو نیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو جاتا ہے اور اب بھٹ شاہ کی سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں بیداری پیدا کریں تاکہ تعلیمی سال 2014ءمیں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواںسال ہمیں مزید کمروں کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے بھٹ شاہ ہائی اسکول سے کیمپ کے لیے مزید تین کمرے لیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو انجینئر روشن علی راہو، ڈاکٹر حیدر ملوکانی، ولی محمد دانش، میہر علی کھوسو اور بشارت علی پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 18 اکتوبرکو طلباءکے لیے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
(September 23, 2013)
سکرن: سکرنڈ میں مشہور تاجر کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ۔ سکرنڈ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہر کے مشہور تاجر محمد اسماعیل مگسی سے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ سکرنڈ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
