میرپورخاص: چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، دو خواتین جاں بحق تین افراد شدید زخمی

میرپورخاص: تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی میںتصادم سے دوخواتین جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میروا ہ روڈ سمن گوٹھ اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ میں سوار فرادمسمات سیتا ،مسمات سمتی دیوی،میرخان،امرسنگھ، اور رائے سنگھ شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مسمات سیتا اور مسمات سمتی دیوی دم توڑ گئیں، شدید زخمی میرخان کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباداسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی ٹریکڑ ٹرالی اور چنگ چی رکشہ کو قانونی کاروائی کے لےے اپنی تحویل میں لے لیاجب کہ ٹریکڑ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Next Post

چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

Sat Sep 28 , 2013
میرپورخاص:  جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیں ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کے چیئر مین کے تقرر میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مخلص نظر نہیں آرہی ہیں بلکہ دونوں ملی بھگت سے اس […]