میرپورخاص: شہر میں پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیا ر کر گیا

میرپورخاص: میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے شہر کے علاقوں آدم ٹاون، کھری کواٹر ، ٹورآباد، غریب آباد ، اقبال نگر ، سمیت دیگر علاقے گزشتہ کئی ماہ سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں، علاقہ مکین میٹھا پانی کی عدم دستیابی کے سبب بورنگ کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، آدم ٹاون،کھری کواٹر ،اقبال نگر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں واٹر سپلائی کا پانی گزشتہ ایک ماہ سے نہیں آرہا جس کی وجہ سے ہم بازار سے مہنگے داموں منرل واٹر کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں نہانے اور کپڑے وغیرہ دھونے کے لےے دور دراز علاقوں میں پانی کی تلاش میں دن رات سرگرداں رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے افسران کو بھی اس سلسلے میں کئی بار آگاہ کیا جاچکا ہے مگرتاحال کو ئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے، شہر کی اکثر مساجد میں بھی نمازی زمین کے کڑوے پانی سے وضو کرنے پر مجبو ر ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کبھی پانی آ بھی جائے تو وہ انتہائی گندا بدبودار اور جاگ والا ہوتا ہے جس کے پینے سے بیماریا ں جنم لینے کا خدشہ ہوتا ہے، شہریوں نے میرپورخاص کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو واٹر سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Next Post

پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی

Sat Sep 28 , 2013
پنگریو: پنگریو اور ملحقہ علاقوںمیں تیسرے روز بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ پنگریو میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، موسم مسلسل ابر آ لو د رہنے کی ساتھ ہوا چلنے کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔بارش سے علاقے کے لوگوں میں خوشی لہر دوڈ گئی اور لوگ موسم شے لطف اندوز […]