لاہور)پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔مصری شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک بڑے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، سیلاب ہو یا دہشتگردی ہم نے ملکر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا، آئندہ انتخابات میں قوم نے موقع دیا تو نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام عالم مسئلہ فلسطین حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
گھانا ایبولا وائرس کے خوف سے افریقی نیشنز کپ کی میزبانی سے دست بردار
ریا ل سوشیئڈڈ نے ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا
شیفلڈ شیلڈ:تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
زمبابوے کے ڈو میسٹک کھلاڑیوں کی کم معاوضے کے خلاف ہڑتال
پیباڈی کے چیئرمین اور سی ایاوگریگبوائس کا عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کہ وہ عالمی توانائی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے تین بڑے ایپک ممالک سے سیکھے گئے اسباق استعمال کریں
پال جی ایلن نے ایبولا متاثرہ مغربی افریقہ میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی انسانی امداد کا اعلان کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا اہم کردار:رپورٹ
اسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کردار اہم ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کیلئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے۔مختلف بیرونی عوامل مثلا جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں، اندرونی عوامل مثلا مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے، نادرا دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن اور جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہترنظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل کر کے ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی گئی ہیں، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجراء کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2023 میں ہونے والی سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر نادرا سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
کنڈیارو، خاتون کے ہاں ایک ساتھ 3 بچوں کی پیدائش
کنڈیار)پی پی آئی)کنڈیارو کے نجی میڈیکل سینٹر میں ایک عورت کے ہاں ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنڈور کے حسام میڈیکل سینٹر میں اکری شہر کے رہائشی حسین علی شر کی کی بیوی کو تین بچے پیدا ہوئے، 3 بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر تسلیم مسعود سھتو کے مطابق 3 بچوں میں سے 2 لڑکے اور 1 لڑکی ہے، ڈاکٹر کے مطابق تینوں بچے اور ان کی ماں بلکل صحت مند ہے۔
قصور پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چورگینگ کے 3 ارکان گرفتار
قصور)پی پی آئی) قصور پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چورگینگ کے 3 ارکان کوگرفتارکرلیا ہے۔پولیس ترجمان قصورنے”اے پی پی“کوبتایاکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او وحید عارف کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف پھانی گینگ کے 3 ارکان کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے اور چوری شدہ 6 موٹر سائیکل برآمدہوئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان گھروں، سکولوں، مساجد، مارکیٹس اور پارکس کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی۔
تلاش کریں
خبریں
گھانا ایبولا وائرس کے خوف سے افریقی نیشنز کپ کی میزبانی سے دست بردار
آکرا:گھانا نے ایبولا وائرس کے باعث افریقا نیشنز کپ 2015کی میزبانی سے دست بردار ی کا اعلان کردیا۔ گھانا کی وزار ت کھیل ونوجوانان نے اعلان کیا کہ صحت کے حکام کی جانب سے خدشات کے اظہار کے بعدگھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم افریقن نیشنز کپ کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کی جانب سے گھا نا کوفیصلے پر نظر ثانی کے لیے خط لکھاگیا۔ دوسری جانب مراکش نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی بولی حاصل کرنے کے بعد ایبولا وائر س کی وجہ سے میزبانی کرنے سے معذوری ظاہر کرتھی،شمالی افریقی ممالک نے تجویز دی ہے کہ ٹورنامنٹ کو ایبولا وائر کے شدید حملے میں کمی آنے تک ملتوی کیا جائے۔
ریا ل سوشیئڈڈ نے ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا
میڈرڑ:ہسپانوی فٹ بال کلب ریال سوشئیڈڈ نے انگلش کلب ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹد کے سابق کوچ ڈیوڈ موئس کو ٹیم کا ننیا منیجر مقرر کردیا۔ ریال سوشیئڈڈ کے اعلان میں کہا گیاہے ڈیوڈ موئس کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس معاہدے کے مطابق ڈیوڈ موئس 30جون 2016تک کلب سے جڑے رہیں گے۔ ریال سوشیئڈڈ کے برطرف کوچ جاگوبا نے کلب کو دو سیزن میں مایوس کردیا تھا ان کی موجودگی میں سو شیئڈڈکی ٹیم 2013کے سیزن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی جبکہ 2014میں ساتویں نمبر پر چلی گئی تھی جبکہ یورپا لیگ سے باہر ہوگئی تھی۔ ریال سوشیئڈڈ نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں چمپین ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڑ کو1-2سے شکست دے دی تھی۔
شیفلڈ شیلڈ:تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
تسمانیہ:آسٹریلیا کے شیفلڈ شیلڈ کے مقابلے میں تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تسمانیہ نے دوسری اننگز میں جارڈن سلک اور جوناتھن کی شان دار بیٹنگ کے باعث میچ کے چوتھے روز کے آغاز میں ہی وکٹوریہ کو8وکٹوں سے شکست دے دی، تسمانیہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں200 کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹیں کھو دیں، جارڈن سلک نے ناقابل شکست 97اور جوناتھن ویلز نے آﺅٹ ہوئے بغیر47رنز بنائے۔ تسمانیہ نے پہلی اننگز میں253رنز بنائے جبکہ وکٹوریہ کی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 279اور دوسری اننگزمیں 173رنز بناسکی تھی۔
زمبابوے کے ڈو میسٹک کھلاڑیوں کی کم معاوضے کے خلاف ہڑتال
ہرارے:زمبابوے کے ڈومیسٹک کھلاڑی کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاوضے کے تنازعے پر ہڑتال پر چلے گئے۔کھلاڑیوں کے ہڑتال پر جانے کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ لوگن کپ کے مقابلے بھی تاخیر کا شکارہوگئے ہیں،آج دو میچ کھیلے جانے تھے ،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیل جروس جو کہ انگلش کاﺅنٹی لینکا شائر کے لیے کھیلتے ہیں ہرارے میں اورسیز کھلاڑی کی حیثیت سے رینہوس کی نمائندگی کررہے ہیں، جروس کا کہنا ہے کہ میچوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں مصروف ہے جہاں انھیں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔
پیباڈی کے چیئرمین اور سی ایاوگریگبوائس کا عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کہ وہ عالمی توانائی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے تین بڑے ایپک ممالک سے سیکھے گئے اسباق استعمال کریں
سینٹ لوئس، 10 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکئستان — پیباڈی انرجی (این وائی ایس ای: BTU) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرگریگری ایچ بوائس نے آج توانائی افلاس سے نمٹنے اور عالمی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات کو طویل المیعاد انداز میں پورا کرنے کے لیے ایک پانچ نکاتی پالیسی پیش کی ، جو تین ایشیا-بحر الکاہل اقتصادی تعاون (APEC) بڑے ممالک سے سیکھے گئے قابل قدر اسباق کا حوالہ دیتی ہے۔ بیجنگ میں 2014ء ایپک سی ای او اجلاس میں سربراہان مملکت اور سی ای اوز کے وسیع البنیاد مذاکرات کے دوران بوائس نے کہا کہ چین، آسٹریلیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ تینوں نے توانائی افلاس کو کم کرنے، کم خرچ توانائی رسائی تخلیق کرنے اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے اہم پالیسی سبق پیش کیے ہیں۔ چین 1990ء سے 650 ملین افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے کوئلہ استعمال کرچکا ہے جس کے دوران کل مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں 850 فیصد اضافہ ہوا اور کوئلے سے بننے والی بجلی کے استعمال آٹھ گنا بڑھا، اس پیشرفت کو بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے “ایک اقتصادی معجزہ” قرار دیا۔ آسٹریلیا نے کاربن محصول کو منسوخ کرنے کے فوری مقصد کے لیے گزشتہ سال نئی حکومت کا انتخاب کیا، اس محصول نے ہفتہ وار 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کا اقتصادی بوجھ بنا رکھا تھا۔ ٹیکس کو موقوف کرنے سے ہر عام خاندان کو بجلی اخراجات میں 550 ڈالرز سالانہ کی بچت متوقع ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کوئلے کی جدید ٹیکنالوجیز میں یکساں مرحلہ وار سرمایہ کاری کے ذریعے اخراج میں نمایاں کمی حاصل کی ہے اور آج دنیا میں ہوا کا بہترین معیار رکھنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کی بجلی میں کوئلے کا استعمال 1970ء سے اب تک 170 فیصد بڑھ چکا ہے، جس کے ساتھ جی ڈی پی دوگنا اور کلیدی اخراج کی شرح فی میگاواٹ گھنٹہ 90 فیصد تک کم ہوئی۔ بوائس نے کہا کہ “توانائی عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانا تمام عالمی رہنماؤں کا کام ہے۔ توانائی افلاس کو خاتمے تک پہنچانا – جو دنیا کا نمبر ایک انسانی و ماحولیاتی بحران ہے – جامع ترقی اور علاقائی ربط سازی کے لیے ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایک مرتبہ اس بحران کو حل کرنے کے بعد ہمارے دیگر اجتماعی مسائل کہیں زیادہ قابل تکمیل ہوں گے۔” ہر روز دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے نصف سے زيادہ افراد اپنی زندگیوں میں مناسب بجلی کے بغیر اٹھتے ہیں۔ اربوں افراد کھانا پکانے اور گرمی حاصل کرنے کے لیے قدیم چولہوں پر بھروسہ کرتے ہیں، جس کی آگ سے نکلنے والا دھواں قبل از وقت بیماری اور زندگی کے خاتمے کا سبب ہے۔ توانائی افلاس سے ہونے والی گھریلو فضائی آلودگی عالمی سطح پر ہونے والی اموات کا چوتھا سب سے بڑا سبب ہے۔ رواں پانی، خوراک کو محفوظ کرنے، گھر میں روشنی کرنے اور اسے گرمی دینے جیسی روزمرہ کی سادہ ضروریات کافی توانائی نہ رکھنے والے خاندانوں کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، بوائس نے کہا۔ ان
پال جی ایلن نے ایبولا متاثرہ مغربی افریقہ میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی انسانی امداد کا اعلان کردیا
– امداد اہم بنیادی ضروریات اور لازمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی؛ ایکشن اگینسٹ ہنگر، امریکیئرز اور ڈائریکٹ ریلیف ایلن کے 100 ملین ڈالرز کا حصہ وصول کریں گی سیاٹل، 6 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پھیلنے سے خطرے سے دوچار ہونے والوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی گرانٹس کا اعلان کیا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی یہ امداد امدادی انجمنوں کو ایبولا سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، رسد اور بچاؤ کٹ فراہم کرنا ممکن بنائے گی۔ گزشتہ مہینے جناب ایلن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایبولا کے خلاف جنگ کے لیے اپنی وابستگی کو کم از کم 100 ملین ڈالرز تک بڑھا رہے ہیں۔ اس تازہ ترین امداد کے ذریعے، جناب ایلن کے وعدہ کردہ 100 ملین ڈالرز کا نصف سے بھی زیادہ حصہ اب ایبولا سے بچاؤ، اسے روکنے، علاج اور نمٹنے سے وابستہ منصوبوں کے لیے وقف ہوچکا ہے۔ انسانی کوششوں سے جناب ایلن کے نئے عہد میں شامل ہیں: ایکشن اگینسٹ ہنگر کے لیے 1.9 ملین ڈالرز کی امداد، تاکہ وہ تنہا مریضوں کو خوراک فراہم کرے، پانی کی سبیلیں اور ہاتھ دھونے کے مقامات بنائے، ایبولا سے تحفظ کے بارے میں آگہی کو بہتر بنائے اور مقامی آبادی میں صحت کے کارکنوں کی تربیت کرے۔ اس امداد کے خصوصی نتائج میں سیرالیون میں خطرے سے دوچار برادریوں میں 20 پانی کی سبیلیں لگانا؛ لائبیریا میں 60 مقامی آبادیوں میں ہاتھ دھونے کی بیسنیں، صابن اور کلورین فراہم کرنا؛ اور لائیبیریا کی 80 برادریوں اور 60 اداروں میں معلومات کی فراہمی اور رابطے کی 1600 چیزیں پیش کرنا شامل ہیں۔ امریکیئرز کے لیے 1.35 کی گرانٹ کہ وہ لائبیریا کی گرانڈ باسا کاؤنٹی میں صحت کے مقامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کم وسائل کے حامل کلینکس کو اضافی رسد اور خدمات فراہم کرے۔ خاص طور پر یہ گرانٹ شدید متاثرہ علاقوں میں ذاتی تحفظ کے سامان کی فراہمی کی اجازت دے گی، ساتھ ساتھ مقامی کلینکس اور صحت کے مراکز کے درمیان بہتر رابطے اور صحت کے مقامی کارکنوں کے لیے ایبولا کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کو بھی ممکن بنائے گی۔ یہ کام گرانڈ باسا کے مرکز کو ایبولا علاج کے یونٹوں اور کاؤنٹی کے صحت کے نظام کو چار پڑوسی کاؤنٹیوں میں دہرانے اور اسی طریقے سے تکنیکی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے گا۔ ڈائریکٹ ریلیف کے لیے 1 ملین ڈالرز کی امداد، تاکہ وہ ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقی اقوام میں میں طبی رسد کی اپنی فراہمی کو جاری رکھ سکے اور میدان عمل میں نقل و حمل میں مدد دے۔ اب تک ڈائریکٹ ریلیف فضائی و بحری راستوں سے 140 ٹن کا طبی سامان فراہم کرچکی ہے۔ جناب ایلن کی مدد ادویات،بچاؤ رسد اور ذاتی تحفظ کے سامان کی فراہمی کے ذریعے میدان میں موجود طبی ماہرین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، صحت عامہ کا سامان بنانے والوں سے طبی رسدکی افریقہ تک آمد کوذرائع نقل و حمل