لاہور(پی پی آئی)لاہور چڑیا گھر اور رائے ونڈ روڈ پر واقع وائلڈ لائف سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن کا کام آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا، جس کے باعث لاہور چڑیا گھر کو 7نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور چڑیا گھر کو 31 جنوری 2024تک بند کیا جارہا ہے اسکیم کے پیش نظر جانوروں کی منتقلی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کے لیے لاہور چڑیا گھر 7 نومبر سے بند ہو جائے گا جبکہ 31 جنوری کے بعد جب چڑیا گھر کھلے گا تو نئے جانور بھی لاہور چڑیا گھر کا حصہ ہونگے،پرانے جانوروں کو بھی واپس شفٹ کیا جائے گا۔
چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر
انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان
امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے
چائنا اوپن :سرینا ولیمز،مارن کلک دوسرے مرحلے میں داخل، مینز ڈبلز میں رافیل نڈال کی جوڑی باہر
برلن میراتھن :کینیا کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ
ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو روزگاردیں گے،مہنگائی میں کمی لائیں گے: فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں میں بہت وقت ضائع ہوا، وقت کا تقاضا ہے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی مفاد کو سامنے رکھا جا ئے اسی طرح ملک ترقی کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں ہم ہوم بیسڈ ورکرزکو علاج معالجہ کی سہولتیں اور دیگر مراعات بھی دیں گے، برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو روزگار اورآسان شرائط پر قرض دیں گے جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت میں اضافہ کیساتھ ساتھ مہنگائی میں کمی بھی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور ہنسی خوشی آگے بڑھیں گے۔
کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی طبیعت ناساز
کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم کے کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں اورکارکنان نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت اورصحتیابی کیلئے دْعا کی۔
تلاش کریں
خبریں

چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر
(September 29, 2014)
برلن:جرمن فٹ بال کلب سینٹ جرمن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار کھلاڑی زلاٹن ابراہیمووک بارسلونا کے خلاف چمپیئنز لیگ کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سینٹ جرمن کے مطابق ابراہیمووک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، واضح رہے ابراہیمووک سینٹ کلب کے آخری دومیچوں میں بھی ایڑی میں انجری کے باعث حصہ نہیں لے سکے تھے۔ابراہیمووک کی جگہ یوروگوائے کے فٹ بالر ایڈسن کاوانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں شامل ارجنٹینا کے ایزکوئیل لیویزی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔سینٹ جرمن ہوم گراﺅنڈ میںبارسلونا کے خلاف آج مدمقابل ہوگی۔

انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان
(September 29, 2014)
لندن: انگلش کلب آرسنل کے ٹیم منجیر آرسینے ونگر کھلاڑیوں کی پے در پے انجریوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔آرسینے ونگر پریمئر لیگ کے آئندہ کے مقابلوں اور چیلسی کے خلاف اہم مقابلے کے لیے اہم کھلاڑیوں سے محروم ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور سیزن میں ٹیم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔آرسنل کے اہم کھلایوں آرون رامسے،میکل آرٹیٹا ،جیک ولشر،جیشو مونریال اوریایا سانوگا کے زخمی ہوگئے ہیں،آرسینے ونگر نے کھلاڑیوں کی انجری کی نوعیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آرون رامسے اور میکل دو اہم میچوں گالاسترا اور چیلسی کے خلاف میچوں سے باہرہوگئے ہیں۔

امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے
(September 29, 2014)
نیویارک: امریکی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی ڈیرک جیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ڈیرک جیٹر نے امریکی میجر لیگ بیس بال کے 20سیزن میں نیویارک یانکیز کی نمائندگی کی۔40سالہ ڈیرک پانچ دفعہ ورلڈ سیریز چمپیئن رہے،نیویارک یانکیز کے1990 اور 2000میں ڈیرک کی قیادت میں چمپیئن بنی تھی۔ڈیرک جیٹربیس بال میں3ہزار ہٹ کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔نیویارک یانکیز کی ٹیم نے انھیں تاریخٰی الواداع کیا اور مداحوں نے بھی یادگار انداز میں الوداع کیا۔

چائنا اوپن :سرینا ولیمز،مارن کلک دوسرے مرحلے میں داخل، مینز ڈبلز میں رافیل نڈال کی جوڑی باہر
(September 29, 2014)
بیجنگ:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا اولیمز اور مارن کلک نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آنے والے عالمی نمبر دو رافیل نڈال ڈبلز کے مقابلے میں شکست کھاکر باہر ہوگئے۔امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز،ہسپانوی کھلاڑی الویا سولرایسپینولا کے خلاف پہلے سیٹ کے شروع میں خسارے میں جانے کے بعد کامیابی سے کھیل میں واپس آگئیں اور 5-7اور2-6 سے کامیابی حاصل کرلی۔ڈبلز کے مقابلوں میں اسپنی جوڑی رافیل نڈال اور پابلو اینڈوجر کو چیک ری پبلک کے ٹوماس بریڈچ اور امریکی جان ایسنر نے 7-5،4-6اور4-10سے شکست دے کر مقابلوں سے باہر کردیا۔کروشیا کے مارن کلک نے میزبان کھلاڑی بائی یان کو 3-6اور4-6سے شکست دے دی۔دیگر مقابلوں میںپرتگال کے جووا سوسا نے روس کے تیموراز کو6-1اور6-7سے،کینیڈا کے ویسک پاسپیسل نے چیک کھلاڑی لوکاس روسول کو4-6اور3-6سے۔سربیا کے وکٹڑ ٹرویکی نے روس کے میخائیل یوزنے کو3-6اور4-6سے شکست دے دی ۔ خواتین کے مقابلوں میںفرانس کی علیزے کورنیٹ نے سربیا کی جیلینا جانکووک کو5-7،6-3اور4-6سے،چین کی پنگ شوائی نے ہم وطن ژنگ کائیلین کو4-6اور1-6سے،اٹلی کی فلیویا پینیٹا نے امریکا کی کرسٹینا مائیکل کو6-7اور4-6سے ،چیک ری پبلک کی لوسی سیواروا نے اٹلی کی کمیلا جیورجی کو6-7اور4-6سے ،جرمنی کی مونا بارتھیل نے امریکا کی بیتھینی میٹیک کو6-4،1-6اور4-6سے ،بلغاریا کی ٹی سویٹانا پیرونکوا نے روس کی ماریا کینلینکو کو4-6اور1-6سے اور سربیا کی آنا آئیوینووک نے سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینکک کو2-6اور1-6سے شکست دے دی۔

برلن میراتھن :کینیا کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ
(September 29, 2014)
برلن:جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹ ڈینس کی میٹو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 41ویںبرلن میراتھن میں130 ممالک کے 40ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔ برلن کے میئر نے اسٹارٹرگن سے فائر کر کے میراتھن کا آغاز کیا، کینیا کے ڈینس کی میٹو نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے، 2 منٹ اور 57 سیکنڈمیں طے کیا اور 26 سیکنڈز کے فرق سے میراتھن میں نیاعالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کینیا کے ہی ولسن کپسانگ کے پاس تھا جنھوں نے گذشتہ سال برلن میراتھن کے دوران دو گھنٹے تین منٹ اور ت23 سکینڈمیں طے کرکے عالمی ریکارڑ بنایا تھا۔

ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے
(September 29, 2014)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے۔ڈیوڈ وارنرکبوم کڈز کے نام سے 8 سے12سال کی عمر کے بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے،ان کتابوں میں لٹل ڈیوی وارنر کی کہانیاں ہوں گی جو ایک بہترین بیٹسمین ہے، چار کتابوں میں سے دو کی تقریب رونمائی دسمبر میںہوگی،جبکہ شاہکار کہانیوں پر مشتمل تیسری کتاب جنوری اورچوتھی مارچ2015میں شائع ہو گی۔ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے بچوں میں سب سے مقبول کھلاڑی ہیں، وارنر چاہتے ہیں کہ ان کی کتابیں کرسمس اور ورلڈ کپ2015کے دوران جاری کر دی جائیں۔
