میرپورخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 10افراد کی حالت غیر

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا

طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی

یورپی یونین کے وفد کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سے ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت

ضلع جام شورو میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز،19سے31مئی تک جاری رہے گی

سندھ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے: ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

میرپورخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 10افراد کی حالت غیر

میرپورخاص: میرپارخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 7 خواتین سمیت 10افراد کی حالت غیر ہو گئی ،متاثرہ افراد کو سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔میرپورخاص کے قریب گوٹھ سہراب خان مری میں مضر صحت لسی پینے کی وجہ سے 17 سالہ عینی مری ،دلشاد احمد ،مسمات فاطمہ ،نازو ،آنی ،وسنتی ،سورزی ،شرفی سمیت 10 افراد کی حالت خراب ہو گئی ،جنھیں بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال میرپورخاص میں داخل کر دیا گیا ،اسپتال میں متاثرہ افراد کے ورثا محمد عثمان اور جمعہ مری نے بتایا کہ لسی ایک دن پرانی تھی اور گرمی کی شدت سے مضر صحت ہو چکی تھی ،جس کا علم ہمیں نہ ہو سکا اور پینے سے حالت غیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 2اگست کو سری لنکا پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزیر میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ دوٹیسٹ میچوںکی سیریز کا پہلا میچ 6سے 10 اگست تک گالف کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میںکھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23گست کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا دوسرے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 27 اگست کو پالی کیلے میں مد مقابل ہوں گے جبکہ سیریز کے تیسرے اورآخری میچ میںدونوںٹیمیں30اگست کو کولمبو میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی

حیدرآباد: زکوٰة کونسل سندھ کے چیرمین جسٹس ریٹائرزاہد قربان علوی نے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول ہٹڑی کے 50 طالب علموں میں زکوٰة فنڈ سے مفت یونیفارم تقسیم کرنے کے موقع پر طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کریں بلکہ خود میں قابلیت بھی پیدا کریں ۔انھوں نے ہٹڑی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة فنڈ سے اہل طالب علموں کو میرٹ اور مورا اسکالر شپ کی مد میں امداد دی جارہی ہے جس کا مقصد سندھ کے ذہین اور مستحق طالب علموں کو مزید علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرے سے ہی ترقی ممکن ہے انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالب علموں کی تربیت اپنی اولاد کی طرح کریں تاکہ طالب علم کسی منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور وہ معاشرے کے کارآمد اور باشعور فرد بن کر قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انھوں نے والدین کو اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کسی منفی سرگرمی میں مبتلا نہ ہوں اور اپنے والدین کی مثبت خواہشات کے مطابق تعلیم حاصل کریں ۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے اسکول کو زکوٰة فنڈ سے تین واٹر کولر اور تین پنگھے بھی دیے ۔ تقریب سے ضلعی زکوٰة کمیٹی کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے زکوٰة فنڈ میں سے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج اور بے سہارا اور مستحق خواتین کو ملنے والی زکوٰة کے حوالے سے تفصیلی عداد وشمار پیش کیے تقریب میں سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن آفتاب میمن ، ڈی او سیکنڈری اسکول غلام فارق لغاری ، پی پی پی سندھ کے سینیر رہنما ملابخش مشوری کے علاوہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں

یورپی یونین کے وفد کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سے ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت

حیدرآباد:  یورپی یونین کے وفد مشن لیڈر اقبال سبحان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آصف میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع ٹنڈو محمد خان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھانے کے معاملات پر غور وخوص کیاگیا ۔ ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے وفد کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اور مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے تعاون کے متعلق بتایا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے مشن لیڈر اقبال سبحان نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ یورپی یونین کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اسکیموںکو مکمل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا جب کہ مختلف شعبوں میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے ماہرانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں یورپی یونین کی جانب سے مختلف کورسز کرانے کا بندوبست بھی کیا جائے گا تاکہ نجی شعبوں میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکےں۔ یورپی یونین کے وفد نے ڈی سی کو یقین دہانی کرائی کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے کیوں کہ یورپی یونین کا مقصد غریب ممالک کی ہر لحاظ سے مدد کرنا ہے ڈی سی اس موقع پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے تعاون سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔ جس سے ضلع کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہو گی ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

مزید پڑھیں

ضلع جام شورو میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز،19سے31مئی تک جاری رہے گی

حیدرآباد: ضلع جامشورو میں تندرست پاکستان کے تحت خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جوکہ 19سے31مئی تک جاری رہے گی۔ مہم کی افتتاحی تقریب سول ہسپتال کوٹری میں منعقد ہوئی، اسی دوران آگاہی ورکشاپ اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عطاءاللہ شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت حسین خاصخیلی، ڈاکٹر عبدالقادر ناریجو، فوکل پرسن ڈاکٹر شمس الدین سیال اورڈاکٹر اعجاز احمد میمن کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، بالخصوص والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر نگہداشت کرتے ہوئے انہیںخسرہ سمیت مختلف وبائی امراض سے بچا کیلئے اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ انھوں نے بتایا کہ خسرہ انتہائی خطرناک بیماری ہے لہٰذا اس مرض میں مبتلا بچوں کو فوری طور پر قریبی صحت مرکز لے جانا چاہئے اور متنبہ کیا کہ اگر کسی بچے کا بروقت علاج نہیں ہوپاتا تو اس بچے میں مختلف قسم کی بیماریاں، جن میں آنکھوں اور مُنہ کی امراض سمیت نمونیا اور ہیضہ میں بھی بچے مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خسرہ کی بیماری سے حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے بچا جا سکتا ہے اوراس سلسلے میں مہم کے دوران 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے بچوں کو اس خوراک کی فراہمی ضروری ہے، جبکہ مختلف اسپتالوںاورصحت مراکزکے علاوہ اسکولوں اور مدرسوں میں بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ بعد ازاں سول اسپتال کوٹری سے شہر کے مرکزی چوک تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں

سندھ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے: ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر

حیدرآباد: سندھ میں ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور کھلاڑی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے ٹنڈو غلام حیدر ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں آل سندھ ملاکھڑا کیمپیٹیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں اگر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے،اور ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شاہد عبدالسلام کی ہدایت پر آل پاکستان ملاکھڑا منعقد کیا جائے گا ،اس موقع پر ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز،عامر کفایت، مظہر خاصخیلی ،سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری علی نوز پنھور کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائیقن کی کثیر تعداد موجود تھی،آخر میں مہمان خصوصی عقیل احمد، احمد نواز، مظہر خاصخیلی ،علی نواز پنھور نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے ونر ٹرافی نقدانعام پہلوان جان محمد بگٹی کو، رنر ٹرافی نقد انعام حاکم علی پنھور کو،تیسری پوزیشن کی ٹرافی ناظم منگھنہار کو دی۔

مزید پڑھیں