ریاض (پی پی آئی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، مشترکہ مفادات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
انقلابی جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا آسان کام نہیں: ایم کیو ایم
جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے:صاحبزادہ ابولخیر
ایم کیوا یم عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہے: صابرحسین قائم خانی
روم ماسٹر ٹینس: رافیل نڈال،جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جادوگر اسپنروں کی ضرورت نہیں:مرلی دھرن
انگلینڈ بورڑ کومیچ فکسنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: ای ین بیل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خراب موسم کے باعث نگران وزیراعظم کا 2روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ
گلگت،بلتستان/ اسلام آباد (پی پی آئی(نگران وزیراعظم انوارا الحق کاکڑ کا 2روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے گلگت آناتھا لیکن خراب موسم کے باعث فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔
نوابشاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی اور پولیس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
نواب شاہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی نے نوابشاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی اور پولیس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق شہریوں کے وفد سے ملاقات میں سابق صدر مملکت اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواب شاہ شہر کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے شہر کو وسعت دی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

انقلابی جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا آسان کام نہیں: ایم کیو ایم
(May 21, 2014)
حیدرآباد: انقلابی جدوجہدکے ثمرات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اس عظیم جدوجہد کا سپاہی ہر قربانی کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے مذید کہاکہ ایم کیوایم ایک انقلاابی تحریک ہے جو ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کے خاتمہ کی جدوجہد کررہی ہے اور اسکی انقلابی جدوجہد سے خائف قوتیں ایم کیوایم کی پرواز کو روکنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ ہمیں قانون اور آئین کی پاسداری کا درس دیتاہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تمام تر جبر ومظالم کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ملک کی بقاءو سلامتی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔انھوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد کے مخالف ملک پر اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت ثابت کرنے کی سازشیں کررہے ہیں اور ماضی میں بھی ان ا قتدار پرستوں نے آواز حق کو دبانے کےلئے ایم کیوایم پر شب خون مارا مگر ناکامی انکا مقدر بنی اور ایم کیوایم کی سچائی دنیا کے سامنے قدرت نے پیش کی ۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم ملک کی بقاءو سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکررہی ہے اور قائدتحریک اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی کی طرح نا کام ہونگے اور انقلابی جدوجہد ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔

جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے:صاحبزادہ ابولخیر
(May 21, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدروملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ مشہدی اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیدعرفان شاہ مشہدی نے بھکی شریف میں جامعہ محمدیہ رضویہ نوریہ کے جلسہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے امور خیر کے کاموںمیں اور نفاذنظام مصطفی ﷺکے لیے مرکزی جماعت اہلسنت JUPکے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔جمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اورسیکریٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری اور ظلم کے نظام سے نجات کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکیا جائے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اہلسنت کو متحدو منظم ہونا پڑے گانظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی منزل قریب ہے پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکر کے اس ملک کو بام عروج پر پہنچائیں گے ۔

ایم کیوا یم عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہے: صابرحسین قائم خانی
(May 21, 2014)
حیدرآباد:عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کی سیاست ہے اور حق پرست قیادت دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کوہسار ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسست صرف اور صرف عوامی خدمت پرمبنی ہے اور حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ کی روشنی میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک لطاف حسین کے وژن کے مطابق اپنے شہریوں کو زندگی کے تمام شعبوں کی طرح صحت کے حوالے سے ہسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عوام کے درمیان رکھنے والی سیاسی جماعت ہے اور وہ اپنی عوام کو ہر مسائل سے نجات دلوانا چاہتی ہے ۔بعد ازاں حق پرست رکن ِصو با ئی اسمبلی انجینئر صا بر حسین قا ئم خا نی نے کو ہسا ر ڈسٹرکٹ ہسپتا ل میں پو لیو ،خسرہ مہم کے حوا لے سے قائم کردہ سینٹر کا افتتاح بھی کیا ۔

روم ماسٹر ٹینس: رافیل نڈال،جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
(May 17, 2014)
روم: عالمی نمبرایک رافیل نڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔اٹلی کے شہر روم میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ہوا۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور سخت مقابلے کے بعد میچ میں1-6۔ 6-3 اور7-5 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے کوارٹرفائنل میں برتھ ڈے بوائے بلغاریہ کے گریگو ڈیمیٹوروجرمنی کے ٹامی ہاس کے انجری کے باعث فاتح قرار پائے اور کیک سے فتح کا جشن منایا۔ایک اور کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر دو نواک جوکووچ نے اسپینش حریف ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جوکووچ کی فتح کا اسکور7-5، 4-6 اور6-3 رہا۔کینیڈا کے کھلاڑی نمبر8سیڈ میلوس راﺅنک نے فرانس کے جیری شارڈے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا، عالمی نمبر نڈال کامقابلہ گریگوڈیمیٹو سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جادوگر اسپنروں کی ضرورت نہیں:مرلی دھرن
(May 17, 2014)
بنگلور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر مرلی دھرن کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںجادوئی اسپنروں کی ضرورت نہیں۔مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںدرمیانی درجے کے اسپنرز بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بولر کو وکٹیں حاصل کرنی پڑتی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹسمین اپنے جارحانہ کھیل سے خودوکٹ دے جاتا ہے۔ انھوں نے کہا اسپن بولنگ میںمہارت ٹیسٹ کرکٹ میں ضروری ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں اس کی ضرورت نہیں۔

انگلینڈ بورڑ کومیچ فکسنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: ای ین بیل
(May 17, 2014)
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین ای ین بیل نے کھلاڑیوں کے بک میکر سے براہ راست رابطوں کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کو میچ فکسنگ کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لوونسنٹ نے انکشاف کیا تھا کہ دنیاکے پانچ بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ جس میں انھوں نے شرکت کی ان میں بڑے پیمانے پر فکسنگ ہوتی ہے جبکہ کاﺅنٹی کرکٹ کو سب سے ذیادہ فکسنگ کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ۔بیل نے کہا کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر فکسنگ کے کینسر کے خلاف کئے جانے والے اقدامات میں بڑا خلاہے جس کے خاتمے کے لیے دونوں سطحوں پرہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کاﺅنٹی سطح پر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ میچ سے ایک دن قبل موبائل فون انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔ تاہم ای سی بی نے اپناموقف واضح کیا کہ ہم فکسنگ کے خلاف سرگرم ہیںاور موبائل فون اورلیپ ٹاپ سے کھلاڑیوں کو باز رکھنے فکسنگ پر کوئی اثر پڑے گا۔