کراچی (پی پی آئی)750روپے ی مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15نومبر کو ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے، دوسرا انعام5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے کے1696 انعامات ہیں۔
ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی اور معیار بلند کرنا ہے: سردار ملک اسد
جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا مفتی منیب الرحمٰن سے تعزیت
بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ میںسندھ فاتح
دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ
بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ
جامعہ سندھ کی جانب سے 30مئی داخلہ فیس کی آخری تاریخ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گیس کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کا فیصلہ قبول نہیں: شیری رحمٰن
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہونی چاہیے تھی جوکہ اب تک نظر نہیں آرہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت کو یہ معاملہ آئندہ منتخب ہو کر آنے والے لوگوں پر چھوڑ دینا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دی تھی جس کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز 3900 فیصد تک جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 194 فیصد تک بڑھا دیے گئے تھے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 300 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں ٹریڈنگ کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 22 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.71 فیصد یا 369 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 6 سال بعد 52 ہزار کی ایک اور نفسیاتی حد عبور کر گیا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے پر شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے افراط زر پر قابو پانے کے لیے اپنا پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا جب کہ مرکزی بینک کا یہ فیصلہ زیادہ تر تجزیہ کاروں کی توقعات کے عین مطابق تھا۔انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ معیشت پر زیادہ توجہ، آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی معاملات سے متعلق مثبت امکانات اور آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔ابھی تک ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ، سنرجی کو پی کے لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ جیسی کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت زیادہ دیکھی گئی۔سرفہرست دیگر کمپنیوں میں پریمیئر انشورنس لمیٹڈ، غازی فیبرکس انٹرنیشنل لمیٹڈ، ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور یونی کیپ مضاربہ شامل ہیں۔
فاروق قیصر کی سالگرہ پرگوگل کا خراج عقیدت،”انکل سرگم اور ماسی مصیبتے“ کا ڈوڈل
کراچی (پی پی آئی) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن”گوگل“ نے فاروق قیصر کی سالگرہ پر انکے مزاحیہ کرداروں ”انکل سرگم“”ماسی مصیبتے“کا ڈوڈل لگادیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈوڈل فاروق قیصر کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے معروف شو ”کلیاں“ کے کردار ”انکل سرگم اورماسی مصیبتے“ کے ا سکیچز پر مشتمل ہے،فاروق قیصر اور ا ن کا کردار انکل سرگم ایک دوسرے میں مدغم ہوچکے تھے اور فاروق قیصر کو انکل سرگم ہی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ پھر فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز ”رومانیہ“ سے کیا جبکہ1999 میں کیلی فورنیا، امریکا سے ماس کمیونیکیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔ 1970کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، کارٹونسٹ، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے،انہوں نے اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔ فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا مزاحیہ کردار ’انکل سرگم‘ ہے جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے اْردو پروگرام ”کلیاں“ میں ادا کیا گیا، کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔ فاروق قیصر 1993میں صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازے گئے وہ14 مئی 2021کو انتقال کرگئے تھے۔
تلاش کریں
خبریں

ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی اور معیار بلند کرنا ہے: سردار ملک اسد
(May 22, 2014)
حیدر آباد: پیپلزپارٹی کے رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کا معیار بلند کرنا ہے، پی پی بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے او رہم بھی جامشورو ڈسٹرکٹ کی عوام کی ترقی ، خوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹریٹ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہاکہ کوٹری سائٹ کی آبادیوں میں واٹر سپلائی اسکیموں پر کام جاری ہے جو جلد پورا ہوجائے گا ، ٹیلیگراف ریلوے کراسنگ پر اُوور ہیڈ برج منصوبے پر بھی جلد کام شروع ہوگا تاکہ یہاں کے عوام کو پریشانی سے نجات حاصل ہوسکے، انھوں نے کہاکہ ہم عوامی منتخب نمائندے ہیں اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلاکر رہیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے ، کوٹری سمیت جامشورو ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے مکمل ہونے سے یہاں کی عوام کے بہت سے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کھلی کچہری میں بڑھتی ہوئی شکایات پر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا مفتی منیب الرحمٰن سے تعزیت
(May 22, 2014)
حیدر آباد: جمعیت علماءپاکستان حیدرآباد کی جانب سے ممتاز عالم دین رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے فرزند کےایصال ثواب کے لیے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی جس میں جمعیت علماءپاکستان سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں ،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری ،علامہ محمد طاہر الطاہری ،محمد رضوان شیخ نے خصوصی شرکت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مر حوم کے درجات کی بلندی اور شفاعت مصطفی ﷺ کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سیکریٹری جنرل پیر محمد محفوظ مشہدی ،پیر ناصر جمیل ہاشمی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،شبیر ابوطالب اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفتی منیب الرحمن سے ان کے جوان سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور بروزقیامت شفاعت مصطفی ﷺ نصیب کرے۔ انھوں نے مفتی منیب الرحمن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس غم برداشت کرنے صبر جمیل عطا فرمائے۔

بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ میںسندھ فاتح
(May 22, 2014)
حیدر آباد: بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ 2013-14 کے فائنل میں سندھ کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔محکمہ کھیل و امور ِ نوجوانان کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پی ایس بی بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ 2013-14 میں سندھ کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ 42کے جی کے مقابلے میں سندھ کی مہوش نے پنجاب کی حفصہ کو شکست دی، 44کے جی کے مقابلے میں سندھ کی عمیمہ نے پنجاب کی امیرا طارق کو، 46کے جی کے مقابلے میں سندھ کی عریبہ نے پنجاب کی نرگس کو49کے مقابلے میں عائشہ نور نے پنجاب کی رباب کو جبکہ 52کے جی کے مقابلے میں پنجاب کی فرح نے سندھ کی نورالعین کو شکست دیکر مقابلہ جیت لیا۔سندھ کی ٹیم نے 5گولد میڈلزاور 2سلور میڈلز اجبکہ پنجاب کی ٹیم نے 5سلور اور 2گولڈ میڈلز حاصل کیے اس موقع پر سید برکات احمد رضوی سابق ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میٹروپولیٹن مہمان خصوصی اورسید راحت علی شاہ، عقیل احمد، ارشاد علی مخدوم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ
(May 22, 2014)
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں دیہاتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے گورنمٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر میں ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے زکوٰة فنڈ سے 4 اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم ، بیگز ، واٹر کولر اور پنکھے تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں انہوں نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت ڈرینج نظام کی بہتری اور سڑکیں تعمیر کرائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پی پی پی کی نہیں ہے تاہم بحثیت ایم این اے جو بھی فنڈز ملے گیں اسے شفاف طریقے سے حلقے کے عوام کی بنیادی سہولیات اور ضروریات کے مطابق خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کو ترقی دلانے کے لیے ایم این اے اسپیشل فنڈ کے علاوہ سندھ حکومت سے بھی فنڈز حاصل کیے جائیں گے تاکہ ان کے حلقے کا کوئی بھی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں تین مرتبہ پی پی پی کے ٹکٹ سے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے انہوںکہا کہ وہ حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ اسکول کو درپیش تمام مسائل سمیت اسکول کو کالج کا درجہ دلانے اور اسکول میں آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لیے پروپوزل تیار کر کے انہیں پیش کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو سمری پیش کر کے مسائل کو فوری حل کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کرائے جائیں گے تاکہ طالب علم اپنی تعلیم احسن طریقے سے حاصل کر سکیں اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے کہا کہ پی پی پی کی گزشتہ حکومت سے لیکر اب تک زکوٰة فنڈز سے غریبوں اور مستحقین کی جتنی مدد کی ہے اتنی کبھی بھی کسی حکومت میں نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر تعلیم اور صحت کے شعبوں کو زکوٰة فنڈسے کثیر رقم فراہم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک تعلقہ دیہی کے 22 اسکولوں سمیت ضلع کے 55 اسکولوں کے تقریبا 25 سو طالب علموں کو مورا اسکالر شپ کی مد میں یونیفارم ، بیگز اور اسکولوں کو پنکھے اور واٹر کولر فرام کیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع زکوٰة کمیٹی کی جانب سے 48 اسکولوں کو 55 لاکھ

بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ
(May 22, 2014)
سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بگ بیش کے اگلے سیزن کے لیے سڈنی سکسر سے معاہدہ کر لیا۔سابق اسٹا ر بولر نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش میں سڈنی سکسر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تاہم متوقع طور پریہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،بریٹ لی کا کہنا ہے کہ اگر وہ 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تو کیرئر کو مزید طول دیا جاسکتا ہے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کرسمس کے بعد ٹورنامنٹ میں کیا صورت حال بنتی ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ 150کی رفتار سے بولنگ کر نا چاہتا ہوںلیکن اگر وہ اس میں ناکام ہوئے تو مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وہ اپنی پرانی رفتا ر دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔بریٹ لی نے ایک سال قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا ،وہ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں موقع مل جائے تو مزید کھیل سکوں گا۔

جامعہ سندھ کی جانب سے 30مئی داخلہ فیس کی آخری تاریخ
(May 22, 2014)
حیدر آباد: جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام 2014 کے تحت زیر تعلیم طلباءکو اپنی مکمل داخلہ فیس 30 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق تعلیمی سال 2014 کے تحت بیچلرز و ماسٹرز پرگرامز2014 میں میرٹ، سیلف فنانس (صبح و شام) اور مخصوص سیٹوں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 30 مئی تک ہر حال میں داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اعلامئے کے مطابق مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس جمع نہ کرانے والے طلباءکے امتحانی نتائج روک دیے جائیں گے۔
