اسلام آباد (پی پی آئی) اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز غلام حسین اور محمد کاشف کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا، غلام حسین اور محمد کاشف کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 9 مئی واقعات پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے، پی ٹی آئی ورکرز کو رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فرانس ٹینس: اعصام الحق اور بوپنا کی جوڑی کواٹر فائنل میں پہنچ گئی
سندھ ٹیکنیکل بورڈکاتھرڈ ائیر ضنمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
پیپلزپارٹی حقوق خواتین اور بچوں کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے:روبینہ قائم خانی
میٹرک بورڈ آفس سے 160 کاپیاں چوری
وومنز فٹ بال ایشیا کپ سیمی فائنل
انگلینڈ کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں:مائیکل وان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اعظم سواتی کی جگہ علی ظفرسینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے کا سرکلر جاری کردیا۔واضح رہیکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ(پرویز مشرف) سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ڈی لسٹ
اسلام آباد (پی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ڈی لسٹ کردیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ ڈی لسٹ کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی الیکشن کمیشن نے جاری کردیا ہے۔
مسلمان،سکھ اورمسیحی ہی نہیں شودر اور اچھوت بھی مودی کی پالیسیوں سے نالاں: محبوبہ مفتی
سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک کو اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنے کا مشورہ دینے سے پہلے اسے اپنے ملک میں اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنا چاہئے۔ پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب مرکزی حکومت دوسرے ممالک سے اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا مشورہ دے رہی ہے تو اسی دوران بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسلمان،سکھ اورمسیحی ہی نہیں شودر اور اچھوت بھی مودی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

فرانس ٹینس: اعصام الحق اور بوپنا کی جوڑی کواٹر فائنل میں پہنچ گئی
(May 21, 2014)
لاہور: پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی ساتھی روہن بوپنا فرانس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پیرس میں کھیلے جانے والے نائس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں ٹاپ سیڈ ایشین جوڑی نے روس کے دیمتری تریسنوف اور آسٹریلوی حریف میتھیو ایبڈن کے پئیر کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ پاک بھارت ٹیم کی فتح کا اسکور 6-4 اور6-4 رہا۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مارش اور اٹلی کے ڈینئیل براسیالی سے ہوگا۔ مارش اور براسیالی نے فرسٹ راونڈ میں فرانس کے جائلز مونفلز اور بینوئے پیری کو سخت مقابلے کے بعدشکست دی تھی۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈکاتھرڈ ائیر ضنمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
(May 21, 2014)
کراچی: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ تھرڈ ائیر مارننگ اور ایوننگ سپلیمنٹری امتحانات 2013کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناظم امتحانات کے مطابق 15 ٹیکنالوجیز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے جن ٹیکنالوجیز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ان میں آٹو اینڈ ڈیزل، بائیو میڈیکل، کیمیکل ، سول، کمپیوٹر انفارمیشن ، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، انسٹرومینٹشن اینڈ پروسس کنٹرول، لیدر، میکینکل ، میٹلوجری اینڈ میٹریل سائنس، پرنٹنگ اینڈ گرافکس، ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشننگ ، ٹیلی کمیونیکشن اور ٹیکسٹائل اسپننگ شامل ہے۔

پیپلزپارٹی حقوق خواتین اور بچوں کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے:روبینہ قائم خانی
(May 21, 2014)
کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں و خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ رائٹ موومنٹ گروپ آف این جی اوز کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار اور بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے بجٹ بک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روبینہ قائم خانی نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی کے فروغ کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اور انشا اللہ مستقبل کے معماروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔سیمینار سے چائلڈ رائٹ موومنٹ کے کوارڈینٹر مدنی میمن ،سی ای او ناصر احمد نظامانی ،سیف دی چلڈرن کے صوبائی منیجر اقبال احمد ڈیتھو ، ایڈیشنل سیکریٹری لائڈیپارٹمنٹ اسلم شیخ ،کراچی بار کے صدر صلاح الدین احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سید اشرف علی نقوی،ایجوکیشن ڈائریکٹر امیر اعجاز ،سنیئر جرنلسٹ جاوید قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورصحت مندزندگی کو پروان چڑھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرنے کے حوالے سے تجاویزپیش کیں۔

میٹرک بورڈ آفس سے 160 کاپیاں چوری
(May 21, 2014)
کراچی: میٹرک بورڈ آفس سے میٹرک جنرل گروپ کی 160 کاپیاں چوری ہوگئیں۔ ناظم امتحانات میٹرک بورڑ کے مطابق بورڈ آفس سے جنرل گروب کی 160حل شدہ کاپیاں غائب ہیں۔ناظم امتحانات نے پاپوش تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ پولیس کے مطابق چیکنگ سے واپس آئیں تو 160 کاپیاں کم تھیں، چوری ہونیوالی کاپیاں مختلف مضامین کی ہیں۔

وومنز فٹ بال ایشیا کپ سیمی فائنل
(May 21, 2014)
ہو چی من سٹی: ویتنام کے شہر ہوچی من سٹی میںایشین فٹ بال کنفیڈریشن وومنز ایشیا کپ سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ عالمی چمپیئن جاپان گروپ اے میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی کوریا 16گول کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاپان کی ٹیم سیمی فائنل میں چین کی مضبوط ٹیم کے خلاف مدمقابل ہوگی، گروپ بی کی ٹاپ ٹیم جنوبی کوریا آسٹریلیاکے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں نبردآزما ہوگی۔

انگلینڈ کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں:مائیکل وان
(May 21, 2014)
لندن: انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا کپتان الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں ہوگا۔وان کا کہنا ہے اب کہ الیسٹر کک پربہت دباﺅ ہے اورمزیدناکامیوں سے مداحوں اور عوام کے دباﺅ میں اضافہ ہوسکتاہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کئی مشکل فیصلوں میں شامل رہے ہیںجن میں کیون پیٹرسن اور بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کی برطرفی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن کی برطرفی کے بعد سے الیسٹر کک کو دباﺅ کا سامنا ہے ،کک نے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان ا نگلینڈ کے لیے گراں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب انھیںنئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف انگلش ٹیم کو اچھی کرکٹ کھیل کر فتوحات حاصل کرنا ہوں گی ،4اور3فتوحات سے مداح پرانی شکستوں کو بھول جائیں گے۔
